ہاتھی کے میلے دانت

عثمان مبین چیرمیں نادرا

چئیرمین نادرا ، عثمان مبین ، جن پر نادرا سے ڈیٹا لیک کرنے کا الزام ہے ۔آج کل سخت دباؤ میں ہیں اور اس دباؤ میں اضافہ اس وقت مزید بڑھ گیا جب پی ٹی آئی کے ان کو معطل کرنے کے مطالبے میں پیپلزپارٹی نے بھی اپنی آواز شامل کر لی ہےْ ْ ۔ ان پر دوجہت سے تنقید کی جارہی ہے ۔ ان پر الزام ہے کہ انھوں نے نادرا سے ڈیٹا دوسرے لوگوں کو مہیا کیا۔ او ر دوسرا اعتراض یہ ہے کہ ان کی تعیناتی نواز شریف نے کی ہے۔جہاں تک ڈیٹا نادرا سے باہر مہیا کرنے کا تعلق ہے اور خفیہ معلومات لیک کرنے کا سوال ہے تو اس کی تشریح جماعت احمدیہ پاکستان کے انچارج عامر محمود نے اپریل ۲۰۱۸ ہی کر دی تھی جب نادرا نے ۰۸۱،۱۰ لوگوں کے شناختی کارڈ میں مذہب کے خانے میں اسلام کاٹ کر احمدی لکھ دیا تھا۔ مزید نادرا نے ۱۲۴ ایسے افراد کے بچوں کے مذہب کے خانے میں احمدی لکھ دیا جن کے والدین احمدی ہیں۔ نادرہ ان چھ ہزار سے زائد پاسپورٹ پر بھی نظر ثانی کر رہی ہے جو احمدیوں کے پاس ہیں اور ان کے مذہب کے خانے میں اسلام لکھا ہوا ہے۔عامر محمود کا کہنا ہے کہ نادرا نے ان کی کمیونٹی کی خفیہ معلومات ظاہر کر کے نادرا پر ان کی کمیونٹی کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے اور وہ اپنی مرضی سے اپنی شناخت ظاہر کرنے کے حق سے محروم کئے جا رہے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نادرا کے اس عمل نے لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

پاکستان بھر میں اس وقت رجسٹرڈ احمدیوں کی تعداد ۴۷۳،۱۶۷ ہے اور بچوں کی تعداد ۴۶۳،۱۳ ہے۔

نادرا کے چیرمین عثمان مبین نہایت احسن طریقے سے اپنی ذمہ داریوں کو نبھا ہ رہے ہیں مگر ایک طبقے کی مخالفت نے انھیں سیاسی طور پر متنازع بنانے کی ابتداء کر دی ہے۔ عمران خان نے تو براہ راست ان کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ہے اور سبب یہ بتایا ہے کہ اس نے ووٹروں کا خفیہ ڈیٹا نواز شریف کو دیا ہے۔ عام آدمی بھی جانتا ہے کہ شناختی کارڈ میں ْ خفیہ ْ کیا ہے جو پہلے ہی الیکشن کمیشن کے ذریعے سیاسی پارٹیوں کے پاس موجود نہیں ہے ۔کہا جاتا ہے کہ ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور ہوتے ہیں مگر یہاں تو ہاتھی کے دکھانے والے دانت بھی میلے ہیں-

Dilpazir Ahmed
About the Author: Dilpazir Ahmed Read More Articles by Dilpazir Ahmed: 135 Articles with 150653 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.