آرکٹک لومڑی ایک ناقابلِ یقین جانور٬ دلچسپ حقائق

آرکٹک لومڑی یعنی قطب شمالی کی لومڑی کے بارے میں عام لومڑیوں کے مقابلے میں بہت کم جانتے ہیں- آرکٹک لومڑی ناقابلِ یقین صلاحیتوں کی مالک ہوتی ہے لیکن اسے عام طور نظر انداز کر دیا جاتا ہے- لیکن ہمارا آج کا یہ آرٹیکل آپ کو انہی حیرت انگیز صلاحیتوں کے بارے میں بتائے گا اور آپ کی معلومات میں اضافے کا باعث بنے گا-
 

image

آرکٹک لومڑی ( arctic fox ) یعنی قطب شمالی کی لومڑی کو کئی ناموں سے جانا جاتا ہے- اس لومڑی کو white fox, polar fox یا snow fox بھی کہا جاتا ہے-
 

image

آرکٹک لومڑیاں انتہائی سرد خطوں میں پائی جاتی ہیں اور یہ گرمی کے تبادلے کا ایک حیرت انگیز نظام رکھتی ہیں-
 

image
عام طور پر لوگ سمجھتے ہیں کہ ان خاص لومڑیوں کا رنگ سفید ہوتا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ موسمِ گرما میں جب برف پگھل جاتی ہے تو ان کی کھال کا رنگ سیاہ نما ہوجاتا ہے اور یہ ماحول میں ڈھل جاتی ہیں-
 
image
ان لومڑیوں کی رنگ بدلتے کی صلاحیت بہت جدید ہوتی ہے٬ ایسے مقامات جہاں برف مکمل سفید نہیں ہوتی وہاں ان کی کھال کا رنگ بھی سرمئی ہوجاتا ہے-
 
image
آرکٹک لومڑیاں زیرِ زمین ایسی گہرائیوں میں رہائش اختیار کرتی ہیں جو صدیوں پرانی ہوتی ہیں- ان گہرائیوں کو لومڑیوں کی متعدد نسلیں استعمال کرتی ہیں- سرنگوں کا یہ نظام انتہائی وسیع ہوتا ہے-
 
image
یہ لومڑیاں جسم میں چربی کا ذخیرہ بہت تیزی سے کرتی ہیں کیونکہ قطبی خطوں میں گرم موسم بہت کم وقت کے لیے رہتا ہے- لیکن ان کے بچوں کے لیے اکثر پہلا موسمِ سرما ہی مہلک ثابت ہوجاتا ہے-
 
image
آرکٹک لومڑیاں تقریباً ہر شے کو اپنی خوراک بنا لیتی ہیں- چوہوں سے لے کر پرندوں تک اور مچھلی سے لے کر بیریز تک ہر چیز ان کی غذا میں شامل ہوتی ہے-
 
image
جب شکار کا معاملہ ہو تو یہ لومڑیاں برف کی موٹی تہوں کو بھی توڑنے کی صلاحیت رکھتی ہیں- ایسا کرنے کے لیے ہوا میں بلند چھلانگ لگاتی ہیں اور اپنے سر کو پہلے برف میں داخل کردیتی ہیں-
 
image
جب غذا دستیاب نہ ہو تو یہ لومڑیاں اپنے میٹابولک نظام کی شرح کو نصف کرنے میں بھی کامیاب ہوجاتی ہیں جس سے یہ اپنی توانائی کو بچا سکتی ہیں-
 
image
آرکٹک لومڑیاں عام طور پر برفانی ریچھوں کا شکار بنتی ہیں لیکن کینیڈا میں ان دونوں جانوروں کے درمیان طاقتور دوستی کی مثالیں بھی قائم ہوتی دیکھی گئی ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE:

The Arctic fox is definitely less familiar to us than a regular red fox, but in fact, arctic foxes are incredible animals that are often overlooked. You might wonder what arctic foxes eat or what adaptations they need to survive in one of the most extreme and coldest places on Earth.