پاکستانی ماؤں کے دلچسپ جذباتی حملے جو کام کرجاتے ہیں

ماں ہمیشہ اپنے بچوں کی نہ صرف بہترین دیکھ بھال کرتی ہے بلکہ انہیں خوش بھی دیکھنا چاہتی ہے- دنیا کا کوئی رشتہ ماں اور بچے کے درمیان قائم رشتے سے زیادہ مضبوط نہیں ہے- لیکن اگر ہم پاکستانی ماؤں کی بات کریں تو ان یہ دنیا بھر سے بالکل مختلف معلوم ہوتی ہیں- یہ اوپر سی جتنی سخت دکھائی دیتی ہیں اندر سے اتنی ہی معصوم ہوتی ہیں- بعض اوقات پاکستانی ماؤں کا اپنے بچوں چاہے وہ کتنے ہی بڑے کیوں نہ ہوگئے ہوں کا ضرورت سے زیادہ دیکھ بھال کرنا بچوں کو پریشان بھی کردیتا ہے- لیکن حقیقت میں یہ ان کی ایک فکر بھی ہوتی ہے جس کا مقصد اپنے بچوں کو زمانے کی نرم گرم ہواؤں سے محفوظ رکھنا ہوتا ہے- آج ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر ہم آپ کے سامنے سے پاکستانی ماؤں کے ایسے دلچسپ جذباتی حملے پیش کر رہے ہیں جو اکثر کام کرجاتے ہیں یا کارگر ثابت ہوتے ہیں اور آپ شرمندگی محسوس کرنے لگتے ہیں-اپنی ماں سے محبت اور احترام سے پیش آئیے اور ان کی خدمت کر کے جنت حاصل کیجیے کیونکہ دنیا میں اس ہستی کا کوئی نعم البدل موجود نہیں-
 

image

پاکستانی ماؤں کا یہ جذباتی جملہ تو اکثر کام کر جاتا ہے “ میں نے اپنی زندگی خراب کردی تمہارے لیے اور تم میری صرف ایک بات نہیں مان سکتے“-
 

image

کھانے پر نخرے دکھائیں اور یہ پھر یہ جذباتی جملہ سنیں “ پورے دن چولہے کے سامنے اس لیے نہیں کھڑی ہوئی کہ تم میرے بنائے ہوئے کھانے میں کیڑے نکالو اور اسے کھانے سے انکار کرو“-
 

image
پاکستانی ماؤں کا یہ کہنا بھی کارگر جذباتی حملہ ہے کہ “ساری زندگی یہی سوچا تھا میرے بچے بڑے ہو کر میرے نخرے اٹھائیں گے اور اب دیکھو“-
 
image
یہ تو تقریباً ہر پاکستانی ماں ضرور اپنے بچوں کو بولتی دکھائی دیتی ہے “ جب تمہارے اپنے بچے تمہیں ستائیں گے تب میں تم سے پوچھوں گی“-
 
image
رزلٹ خراب آنے پر پاکستانی مائیں بچوں کو کچھ یوں احساس دلاتی ہیں“ تمہاری پڑھائی کے لیے میں نے اپنا سب کچھ ختم کر دیا اور تم یہ نمبر لائے ہو-“
 
image
اگر آپ نے کوئی چیز لانے سے انکار کیا تو پھر تیار رہیں یہ سننے کے لیے “ تم دہی لینے جارہے ہو یا میں پھر خود جا کر لاؤں؟ انہیں یہ بھی بتا دوں گی کہ میرا ایک جوان بیٹا بھی ہے جو گھر بیٹھا ہے“-
 
image
آپ کوئی بات نہ مانیں تو ایسے جذباتی حملہ ہوتا ہے “ لوگ صحیح کہتے ہیں اولاد کے لیے کتنا کچھ بھی کر لو لیکن وہ آخر پر بھول ہی جاتی ہے“-
YOU MAY ALSO LIKE:

The most faithful relation in the world that Allah made is surely of a mother and her children – however, Pakistani mothers know the art to utilize this special bond in an absolutely unorthodox manner. Pakistani mothers literally spend their whole life serving and catering to their children so they can become the best at whatever they do – so they can make something of themselves in life and take care of them when they are old.