چند علامات٬ آپ بھی آئرن کی کمی کا شکار تو نہیں؟

آئرن جسم میں پائے جانے والے اہم معدنیات میں سے ایک ہے جو جسم میں موجود ہر خلیے کے لیے انتہائی ضروری ہے- لیکن آئرن کی کمی صحت سے تعلق رکھنے والے مختصر مدت کے حامل یا طویل عرصے تک چلنے والے کئی خطرناک مسائل کی جنم دے سکتی ہے- آئرن کی کمی عام طور پر غذائی اجزاﺀ کی کمی کی بدولت واقع ہوتی ہے- بچوں اور حاملہ خواتین میں آئرن کی سطح بہت کم ہوتی ہے- اس کمی سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ ایسی غذاؤں کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں جن میں آئرن کی بھاری مقدار پائی جاتی ہو- ہم یہاں چند ایسی علامات کا ذکر کر رہے ہیں جو جسم میں آئرن کی کمی کی جانب سے اشارہ کرتی ہیں- اگر آپ میں بھی یہ علامات یا کوئی بھی علامت موجود ہے تو آپ کو فوراً اپنی صحت کی جانب توجہ دینی چاہیے-
 

image


Hair loss
اگر ہر دفعہ کنگھی کرنے پر آپ کے 100 سے زائد بال گرتے ہیں تو یہ بھی آئرن کی کمی کی علامت ہے- آپ کو لازمی ایسی غذائیں کھانی چاہیے جن میں آئرن کی بھاری مقدار پائی جاتی ہو ورنہ آپ نقصان اٹھا سکتے ہیں-

image


Brittle nails
ناخنوں کا خشک اور نرم پڑنا اور ساتھ ہی اندر کی جانب مڑ جانا بھی آئرن کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے- جب اس کمی کی وجہ سے جسم میں ہوموگلوبین اور آکسیجن کی سطح کم ہوجاتی ہے تو ناخن کمزور پڑ جاتے ہیں-

image


Cold feet and hands
بغیر کسی وجہ کے ہاتھ پاؤں کا ٹھنڈا رہنا جسم میں آئرن کی کمی کی ایک عام علامت ہے- خون کے خلیوں میں آکسیجن کی کمی ہوجاتی ہے اور ہاتھ پاؤں ٹھنڈے ہوجاتے ہیں- خواتین کو 18 ملی گرام اور مردوں کو 8 ملی گرام سے زائد آئرن استعمال کرنا چاہیے-

image


Swollen tongue
جسم میں آئرن کی کمی کا مطلب ہے خون میں مایو گلوبین کی کمی جو کہ پٹھوں کو صحت مند رکھتا ہے- ماہرین کے مطابق زبان بھی ایک پٹھا ہے جو کہ آئرن کی کمی کی صورت میں زخمی محسوس ہوتی ہے اور سوجن کا شکار بن جاتی ہے- اس مسئلے سے دوچار ہونے کے بعد انسان کو بولنے اور نگلنے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے-

image


Paleness
جلد کا پھیکا پن یا پیلا پن بھی جسم میں آئرن کی کمی کی ایک عام علامت ہے- جلد آپ کے جسم کا سب سے بڑا عضو ہوتا ہے لیکن جب آئرن کی کمی کی وجہ سے خون اسے مطلوبہ آکسیجن فراہم نہیں کر پاتا تو اس پر منفی اثرات مرتب ہونے لگتے ہیں-

image

Shortness of breath
آئرن کی کمی ہیموگلوبین کی سطح کو کم کرنے کا سبب بنتی ہے- اور ہیموگلوبین ہی جسمانی خلیوں میں آکسیجن کی موجودگی کو یقینی بناتا ہے- ظاہر سی بات ہے اگر آپ کے جسم میں آکسیجن کی سطح کم ہوگی تو آپ کو سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا ہوگا-

image

Headaches
سر درد کی وجہ بھی آئرن کی کمی ہوسکتی ہے- بدقسمتی سے اکثر افراد اس علامت کو نظر انداز کردیتے ہیں لیکن سر درد جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے-

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Iron is a very important mineral found in every cell of the body, which is why lacking it can cause both small and lasting health problems. Lack of iron is the most common known form of nutritional deficiency. Its prevalence is highest among young children and women of childbearing age and pregnant women, the Centers for Disease Control and Prevention (CDC) says.