الله تم سے یوں ہی اپنی آیتیں بیان فرماتا ہے کہ کہیں تم ہدایت پاؤ

سورہ آل عمران - ٣ - آیات # ----------- ٩٨ تا ١٠٥
تم فرماؤ اے کتابیوں الله کی آیتیں کیوں نہیں مانتے اور تمھارے کام الله کے سامنے ہیں - تم فرماؤ اے کتابیوں کیوں الله کی راہ سے روکتے ہو اسے جو ایمان لائے اسے ٹیڑھا کیا چاہتے ہو اور تم خود اس پر گواہ ہو اور الله تمھارے کرتوتوں سے بے خبر نہیں - اے ایمان والوں اگر تم کچھ کتابیوں کے کہے پر چلے تو وہ تمھارے ایمان کے بعد تمہیں کافر کر چھوڑیں گے - اور تم کیونکر کفر کرو گے اور تم پر الله کی آیتیں پڑھی جاتی ہیں اور تم میں اس کا رسول تشریف لایا اور جس نے الله کا سہارا لیا تو ضرور وہ سیدھی راہ دکھایا گیا - اے ایمان والوں الله سے ڈرو جیسا اس سے ڈرنے کا حق ہے اور ہرگز نہ مرنا مگر مسلمان - اور الله کی رسی مضبوط تھام لو سب مل کر اور آپس میں پھٹ نہ جانا اور الله کا احسان اپنے اوپر یاد کرو جب تم میں بیر تھا اس نے تمھارے دلوں میں ملاپ کر دیا تو اس کے فضل سے تم آپس میں بھائی ہو گئے اور تم ایک غار دوزخ کے کنارے پر تھے تو اس نے تمہیں اس سے بچا دیا الله تم سے یوں ہی اپنی آیتیں بیان فرماتا ہے کہ کہیں تم ہدایت پاؤ - اور تم میں ایک گروہ ایسا ہونا چاہئیے کہ بھلائی کی طرف بلائیں اور اچھی بات کا حکم دیں اور بری بات سے منع کریں اور یہی لوگ مراد کو پہنچے - اور ان جیسے نہ ہونا جو آپس میں پھٹ گئے اور ان میں پھوٹ پڑ گئی بعد اسکے کہ روشن نشانیاں انھیں آچکی تھیں اور انکے لئیے بڑا عذاب ہے
Mohsin Khan
About the Author: Mohsin Khan Read More Articles by Mohsin Khan: 115 Articles with 114231 views nothing special .. View More