کچھ حقیقت کچھ افسانہ قسط ۳

سلیم محبتی کسی کی محبت سے آزاد ہوگیا تھا اور وہ جا چکی تھی جس کے جسم میں محو تھا مگر صنمی کی یادوں میں آج بھی محو تھا اور چالیس دن گزرنے کے بعد بھی جب وہ اس کی یاد سے نہ گئ تو وہ سوچنے پر مجبور ہو گیا کہ کہیں اسے صنمی کے گندمی جسم اور کھڑی جسامت سے بڑھ کر اس کی روح سے تو تعلق نہیں ہو گیا یا وہ ان روحوں میں سےتھی جو دنیا میں آنے سے قبل ہی ایک دوسرے سے قربت رکھتی ہیں بہر حال جسموں کی یہ وقتی جدای ضروری تھی جسموں کے تقدس کی حفاظت کے لیے ورنہ ہونے کو کچھ بھی ہو سکتا تھا اور وہ ان کا اچانک مل جانا اور ایک دوسرے سے سے جُڑ جانا اور کچھ ہمدردی اور کچھ جسمانی کشش اور اس کشش کے باوجود وصل کا امکان معدوم اور وصل کی تمنا کا موجود رہتے ہوے صبر جس میں صنمی کا گریز کا عامل ہونا اور پھر بھی قربت کا حاصل ہونا اور پھر اچانک جدا ہونا اور سوچ کا جسموں کی آزادی کے ساتھ دھیرے دھیرے آزاد ہونے میں بھی قدرت کی کوی نہ کوی مصلحت ضرور ہو گی اور کیا انہیں محبت کرنا سکھایا جا رہا تھا یا کسی اور محبت کے لیے تیار کیا جارہا تھا یا اُن پر ایک نیند طاری کی گئ تھی کہ وہ کچھ دیر کو دنیا کی وقتی پریشانیوں کو بھول کر اور ایک عمل تنویم hypnosis سے گزر کر ایک نئے سفر کا آغاز کریں اور اس جدای کے غم سے گزر کر کسی سچی خوشی کی طرف بڑھیں جو دوسروں کو خوشیاں بانٹنے سے ملتی ہے -

یاد بھی کسی کی آہستہ آہستہ جاتی ہے اور اسے یاد آرہا تھا کہ وہ سب میں رہتے ہوے سب سے چھپتے تھے مگر ان کی محبت چھپنے کے باوجود چُھپ نہ سکی تھی اور سب کو پتہ تھا جو سب کو نہیں پتہ تھا جو سب کوشش کر رہے تھے پتہ کرنے کی جو اُن کو پہلے ہی پتہ تھا اور جس کا پتہ چل چکا تھا صنمی کو بھی مگر وہ چھپاتی بھی تھی اور اپنی بے رُخی سے جتاتی بھی تھی اور سلیم کو ستاتی بھی تھی اور مناتی بھی تھی اور جھجکتی بھی تھی اور جھجکاتی بھی تھی اور پیار سے بات کرتی اور کاموں میں دن رات کرتی اور محبت اپنے آگے کرتی اور پیچھے اپنے اپنی زات کرتی اور کچھ گریز بھی اور کچھ نہ کچھ التفات کرتی اور ان یادوں کو ساتھ لیے سلیم نیند کی وادیوں میں پہنچ کر ماضی کی دیوار میں آپنی انار کلی سمیت خود کو چُن لیتا اور اس تاریخ کے سلیم کے کردار کی کچھ نہ کچھ تلافی بھی کر دیتا

پیار کیا تو ڈرنا کیا
جب پیار کیا تو ڈرنا کیا
پیار کیا کوی چوری نہیں کی
چھپ چھپ آہیں بھرنا کیا
جب پیار کیا تو ڈرنا کیا

(جاری ہے)

Noman Baqi Siddiqi
About the Author: Noman Baqi Siddiqi Read More Articles by Noman Baqi Siddiqi: 255 Articles with 262941 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.