پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں

اس مملکت خداداد جسکو ھمارے رب ھمیں عطا کیا ,بہت سے اچھے اور برے ادوار ھماری مملکت پر آںُے مگر سب سے اھم چیز بحثیت پاکستانی ھمارا کردار اس ملک کی ترقی و بہبود کیلئے کیا رھا اگرچہ ھم برملا اس بات کا اظہار کرتے رھتے ھیں کہ فلاں قوتوں نے ملک کو اتنا نقصان پہنچایا فلاں سیاست دانوں نے ایسا کیا تھا,فلاں بیرونی قوتوں نے ایسا کر دیا مگر درحقيقت اگر ھم سچے دل سے یہ جائزہ لیں اور سوچیں کہ ھماری اپنی ذات سے اس مملکت کو کیا دیا دراصل یہ کہنا بڑا آسان ھوتا ھے کہ ھماری مملکت کے مسائل کے ذمے دار چند قوتیں ھیں مگر ھم ان سب مسائل کا انکو ذمے دار ٹھراتے ھوںُے اپنی ذات اور اپنے کردار کو نظر انداز کر جاتے ھیں اگر میں اس جانب بات کو شروع کروں گا تو بات بہت لمبی ھو جاںُے گی مگر یہاں بتانا مقصود ھے کہ ھم انفرادی طور پر اس ملک کی ترقی وبہبود اور ترقی کیلئے کیا کچھ نہیں کر سکتے.

آںُیں سب سے پہلے ھم خود کی اصلاح کریں اپنی ذات کا جاںُزہ لیں دیکھیں,سوچیں کہ ھم نے اپنی ذات سے اپنے وطن کو کیا دیا ھے جو بھی ھوا ,اچھا ھوا,برا ھوا وہ ماضی بن چکا ھےاب جو ھورھا ھے اور جو مستقبل میں ھو گا اسکو کیسے گذارنا ھے کیسے اپنی ذات سے اس ملک کی ترقی کیلئے کام کرنا ھے ھمارے معاشرے کے ھر ایک فرد کو اپنے وطن کی ترقی کیلئے کام کرنا ھے اور یہی چیز اس مملکت کی ترقی کا باعث بنے گی نہیں تو آنے والے دور میں ھماری نسلیں بھی یہی رونا رو رھی ھونگی کہ جو بھی ھوا وہ ماضی کے لوگوں کی وجہ سے ھوا .

بس ھمیں اپنے اس سفر کو اپنی ذات کی مثبت سوچ اور مثبت کردار سے اپنے وطن کی ترقی اور بہبود کیلئے اور ساتھ ساتھ اپنی آںُندہ آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے استعمال کرنا ھے.خدا ھمارا حامی و ناصر ھو. آمین.

Kashif Javaid
About the Author: Kashif Javaid Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.