:ملک دشمن سیاسی عناصر کیلئے پاکستانی عوام سیسہ پلائی دیوار ثابت ھوگی

زرداری نے آج بھٹو کےجنم دن کے موقع پر میر پور عوامی جلسے سے خطاب میں سیاسی طور پر عمران خان کے قریب ھونے کے امکانات کااشارہ دیا ھے۔۔ نوازشریف عدلیہ اور فوج کیخلاف محاذ آرائی کی ابھی تک کوئی واضح مؤقف یا دلیل پیش نہ کرسکے البتہ شہبازشریف ذرا محتاط ہیں اور انکا رویہ نوازشریف سے قدرے مختلف نظرآتا ھے نوازشریف اپنی غلطیاں تسلیم کرنےپر تیار نہیں۔۔ اب اسٹیبلشمنٹ نوازشریف کیساتھ نہیں۔۔ نوازشریف جب اسلام آباد سے لاھور آئےتھے تو صرف 18 ہزار ھزار افراد ساتھ تھے جو ٹھیکیدار اور ان لوگوں پر مشتمل تھے جنہیں بھرپور نوازا گیا انہی کے کارندے یا پراجیکٹس کے مزدور، ٹیکنیشن، ہیڈ وغیرہ تھے۔۔ 🔔🔔 قومی سیاسی و دفاعی تجزیہ کاروں کے کامن مؤقف کیمطابق : کسی نہ کسی طریقے سے نوازشریف نے پاکستان کی سیکیورٹی کی مد میں ملنے والی 255 ملین ڈالر امریکی امداد بند کرادی ھے جسکے بھیانک نتائج برآمد ھوسکتے ہیں یہ پاکستان اتفاق فاؤنڈری نہیں کہ جہاں ایک مل کا مالک جو مرضی کرتا پھرے اس ملک کی سرزمین 70 ھزار شہریوں اور فوجی شہیدوں سے سرخ ھوئی اور 100 ارب ڈالر کا نقصان ھوا اگر آٹے میں نمک کے برابر امریکہ امداد بند کرتاھے تو اس سے پاکستان کو کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ خطے کی صورتحال کے پیش نظر متبادل بہت راستے بآسانی دستیاب ہیں، پاکستان کسی سیاسی جماعت کی جاگیر نہیں یہ ملک 20 کروڑ پاکستانیوں کا ملک ھے اور افواج پاکستان کا ھر جوان اسی دھرتی کا بیٹا ھے پاک فوج میں کسی دوسرے ملک کا کوئی باشندہ شامل نہیں ۔ ریاست پاکستان اور اسکی سلامتی کےضامن اداروں کیخلاف خفیہ بین الاقوامی سازشوں کے مہلک نتائج برآمد ھوسکتے یں کیونکہ ملک اھم ھے شخصیات نہیں ۔۔ ایک بات طے ھے کہ اب تھالی میں رکھ کر اقتدار نوازشریف کو یا اسکے بھائی کو پیش نہیں کیاجائیگا اب وقت بدل چکا۔۔ نوازشریف کی اپنی غلط پالیسیاں اسکےآڑے آئیں ۔۔ ملکی سلامتی اھم ھے یہ ملک نوازشریف کا نہیں بلکہ 20 کروڑ عوام کاھے نوازشریف کی زبردستی نہیں چل سکتی ۔۔ آئندہ سیاسی سیٹ اپ میں بحیثیت اپوزیشن ن لیگ مضبوط اپوزیشن صرف اپنی حب الوطنی ثابت کرنے پر بن سکتی ھے وگرنہ 15 سیٹوں سے زائد ن لیگ کا عوامی مینڈیٹ نہیں۔ سارے ملک میں بدنام لاھور کو کردیاگیاھے جبکہ حقیقت یہ ھے کہ سارے ملک کا پیسہ رائیونڈ ' ماڈل ٹاؤن ' ایئرپورٹ کے اطراف کھربوں روپے ھاؤسنگ سوسائیٹیز کرپشن کےحصول کیلئے لگایاگیا، اصل لاھور مسائلستان کا شکار اور جنوبی پنجاب کیطرح نظرانداز ھے، چیف جسٹس آف پاکستان نے اسی نظرانداز لاھور کے 575 ٹیوب ویلز کے پانی کا نمونہ طلب کیا جس میں آرسینک نکل آیا جبکہ ھسپتالوں کا وزٹ کیا تو ساری حکومتی کارکردگی سامنے آگئی اب سرکاری اسکولز چیک ھوناہیں۔۔ اسی لئے جناب چیف جسٹس آف پاکستان نے 16 ھسپتالوں کے ایم ایس حضرات کو 6 جنوری طلب کیاھے۔۔*

*اب یہ شریفس پر منحصر ھے کہ پاکستان کی تلخ تاریخ کو دھراناھے یا نئی نسل اور درپیش چیلنجز کے مدنظر سیاست کرنی ھے۔۔ یہ مشکل وقت پاکستان اور اسکی عوام و قومی اداروں کیلئے ضرور ھے اور عوام جانتے ہیں کہ چائنہ سے ڈبل گیم قومی ادارے کررھے ہیں یا شریف برادران؟ اس خطے میں دو بڑی طاقتیں روس اور چائنہ پاکستان کیساتھ ہیں جو قریب ھیں جبکہ 40 ھزار کلومیٹر دور امریکہ سے پاکستانی عوام نے کبھی اچھی امیدیں وابستہ نہیں رکھیں، عوام اپنے قومی اداروں اور اپنی افواج اور انکے شہیدوں کیساتھ ھے۔۔ قوم کو بہت جلد پتہ چل جائیگاکہ امریکی امداد کس نے رکوائی اوراسکے پیچھے کارفرما مقاصد کیا ہیں؟ وہ سب کچھ کبھی نہیں ھوگا جس کیلئے جال بناجارھاھے البتہ پاکستان میں تلخ حقائق ضرور دھرائے جاسکتے ہیں ۔۔ کوئی رھے نہ رھے پاکستان رھےگا اور یہ بات 20 کروڑ عوام ذھن نشین کئے ھوئے ھے۔۔ پاکستانی قومی ادارے عدلیہ اور افواج پاکستان زندہ باد۔۔ پاکستان کی سرزمین کے 70 ھزار شہیدوں کو سلام۔۔ پاکستان پائندہ باد*

Mian Khalid Jamil {Official}
About the Author: Mian Khalid Jamil {Official} Read More Articles by Mian Khalid Jamil {Official}: 361 Articles with 300485 views Professional columnist/ Political & Defence analyst / Researcher/ Script writer/ Economy expert/ Pak Army & ISI defender/ Electronic, Print, Social me.. View More