ہر کسی آنکھوں پر یہ دوسروی آنکھیں(عینک) کیوں؟ آنکھوں کے لیے مفید مشورے اور ٹوٹکے

دنیا کے ہر ملک کے شاعر اپنی محبوبہ کی آنکھوں کی تعریف کرتے ہوئے ہی نظر آتے ہیں اور یہ حقیقت بھی ہے کہ آنکھیں انسان کی پوری شخصیت کی عکاسی کرتی ہیں ۔آنکھیں اگر چمک دار ،روشن اور شادابی ہوں تو چہرہ خود بخود خوبصورت دکھنے لگتا ہے ۔ پھر کیوں ہم اپنی آنکھوں کی حفاظت نہیں کرتے؟

آنکھیں قدرت کا انمول تحفہ ہیں لیکن بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ آنکھوں کی روشنی بھی کم ہونے لگتی ہے ۔ آنکھوں کی سہی طرح حفاظت نہ کی جائے تو کم عمری میں بھی آنکھوں کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ آنکھوں کی حفاظت کے چند مفید ٹوٹکے مندرجہ ذیل ہیں:
• موبائل فون، ٹی وی اور کمپیوٹر کے بغیر آج کے دور میں زندگی گزارنا ممکن نہیں لگتا ہے ۔البتہ اس بات سے بھی انحراف نہیں کیا جا سکتا کہ ان اشیاء کے بے جا استعمال سے آنکھوں کے مسائل میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ دورِ جدید کی چیزوں سے فائدہ اٹھانے کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنی آنکھوں کی صحت کا بھی خیال رکھنا چاہیے ۔
• آنکھوں کی صحت کے لئے سہی غذا کا انتخاب لازمی ہے ۔ایسی غذائیں استعمال کریں جس میں وٹامن اے وٹامن سی ،وٹامن ای اور اومیگا تھری کی وافر مقدار موجود ہو۔ گاجر مچھلی اور ہری سبزیوں کو آنکھوں کی صحت کے لئے بہترین غذا مانا جاتا ہے۔
• کام کے دوران اپنی آنکھوں کو ایک جگا پر منجمد نہ رکھیں تھوڑی تھوڑی دیر کے لئے آنکھوں کو آرام دیں. اگر آپ کمپیوٹر پر کم کرتے ہیں تو ہر دس منٹ کے بعد کم سے کم 10 فیٹ دوری تک10 سیکنڈ کے لئے دیکھیں.
• آنکھوں کی ورزش کو اپنا معمول بنائیں .ورزش آنکھوں کے لئے بہت ضروری ہے. اپنی ہتھیلی کی مدد سے آنکھوں پر ہلکا ہلکا مساج کر کے آنکھوں کو گرم کریں۔ اسکے بعد اپنے ہاتھوں کو آنکھوں پر 5 سے 10 سیکنڈ کے لئے اس طرح رکھیں کے روشنی نہ جا پائے۔ اس عمل کو 2 سے3 بار دوہرائیں۔
• تمباکو نوشی کی عادت کو ترک کریں۔ تمباکو نوشی کو عام طور پر دل اور گردوں کے لئے مضر تصور کیا جاتا ہے لیکن بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں کے تمباکو نوشی آنکھوں کے مسائل کا بھی سبب بنتی ہے ۔اگر آپ 20سے 25سال کی عمر میں تمباکو نوشی کرتے ہیں تو آنکھوں کے مسائل آپکی آنے والی نسل میں بھی منتقل ہو سکتے ہیں۔
• موٹاپاصحت کے حوالے سے ایک بہت بڑا مثلا بنتا جا رہا ہے۔ موٹاپا دل کی بیماری کے ساتھ ساتھ شوگر جیسی بیماری کا بھی سبب بنتا ہے جسکی وجہ سے آپکی آنکھیں متاثر ہوتی ہیں۔ اس لئے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ لیں اور اپنے وزن کو اعتدال میں رکھیں.
• سورج کی روشنی بھی آپکی آنکھوں کو متاثر کرتی ہے۔ اس لئے جب بھی آپ دن کے اوقات میں باہر نکلیں سن گلاسس لازمی استعمال کریں۔

 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Abdul Moeed
About the Author: Abdul Moeed Read More Articles by Abdul Moeed: 25 Articles with 67079 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.