چند اچھی باتیں


١- اچھی بات یہ نہیں کہ ایک انسان دوسرے انسان سے معافی مانگے بلکہ اچھی بات یہ ہے کہ معافی مانگنے کی نوبت ہی نہ آئے-

٢- جس کے پاس اختیار نہیں عام طور پر اسکی رائے کو اہمیت نہیں دی جاتی اگرچہ بہترین ہی ہو اپنی ذہانت سے کام لیتے ہوئے اختیار حاصل کریں تاکہ آپ کی بہترین رائے سے کام لیتے ہوئے عملی بہتری پیدا کی جا سکے ایسا ہو تو یہ اچھی بات ہے-

٣- دوسروں کی بابت رائے دیتے وقت دھیان رہے کہ کوئی آپ کے یا اپنے متعلق بد گمانی یا ناحق خوش گمانی میں مبتلا نہ ہو جائے اگر اصلاحی ہے تو اظہارِ رائے ے اور تنقید اچھی بات ہے-

٤- جس دل میں گداز ہو اس دل میں ایک دوسرے کا احساس بھی ہوتا ہے ، جبکہ بے حسی دوسروں کے درد کا احساس ختم کر دیتی ہے-

گداز اور بے حسی متضاد ہیں جو ایک ساتھ نہیں پنپتے ، گداز روشنی اور بےحسی اندھیرا ہے
گداز کی روشنی سے بے حسی کا اندھیرا مٹا دینا اچھی بات ہے-

uzma ahmad
About the Author: uzma ahmad Read More Articles by uzma ahmad: 32 Articles with 21710 views sb sy pehly insan phr Musalman and then Pakistani
broad minded, friendly, want living just a normal simple happy and calm life.
tmam dunia mein amn
.. View More