کتابِ زِیست

(UA, Lahore)

زندگی انسان کا سب سے مختصر اور سب سے طویل سفر ہے
زندگی ایک خواب ہے جو خوبصورت بھی ہے اور بھیانک بھی ہے
یہ زندگی غم بھی ہے، خوشی بھی ہے، راحت بھی ہے اذیت بھی ہے
زندگی کے کئی روپ ہیں یہ کبھی سراب ہے ، ہے کبھی گلاب، تو کبھی عذاب بھی ہے
گویا زندگی ایک مختصر لیکن ضخیم کتاب کا نام ہے
خواب سراب عذاب اور گلاب پر مشتمل زندگی کا نصاب ہے جِس کتاب کا قاری خاکی انسان ہے
اِسے دیکھنا، پڑھنا، اِس پر غور کرنا، سمجھنا، جاننا ، سیکھنا اور کتابِ حیات پہ عبور حاصل کرنا ہی انسان کا کام ہے
خود کوزندگی کے عذاب سے کیسے بچانا ہے ، زندگی کے خوابوں کو کس طرح خوبصورت تعبیر دینا ہے اور اس گلشن حیات کو کھلتے مسکراتے مہکتے گلابوں کی سرزمین کیسے بنانا ہے ، زندگی کی حقیقت کو کس طرح جاننا اور پانا ہے خواب زندگی کی تعبیر کو کیسےحسین بنانا ہے زندگی کی بدصورتی کو مٹا کر کس طرح سجانا سنوارنا اور خوبصورت بنانا ہے
زندگی کے دشوار گزار سفر کو کس طرح پر لطف اور خوشگوار بنانا ہے کتاب زندگی کی حکمتوں سے کس طرح فیض اٹھانا اور زندگی کو صحیح معنوں میں زندگی بنانا ہے
یہ سب انسان کے اپنے اختیار میں ہے یہ سب ہمارے ہاتھ میں ہے بشرطیکہ انسان خود چاہے اور غور کرے تو کتاب زِیست خود غور و فکر کرنے والے اِنسان کی رہنمائی کرتی ہے
اپنے اندر پوشیدہ حکمتیں خود آشکار کرتی ہے اور اس کے لئے شرط یہی ہے کہ خود چاہا جائے آگے قدم بڑھایا جائے محنت، کوشش، لگن اور محبت سے ہر منزل پر کامیابی حاصل کرنے کی سعی کی جائے
خالق کا حکم بھی یہی ہے کہ زمین و آسمان میں جو کچھ ہے اس پر غوروفکر کرو اسی طرح انسان اپنے رب کو اپنے آپ کو اور اپنے مقام کو پہچان سکتا ہے
اور جب ایسا ہو جائے یعنی انسان
خود شناسا ہو جائے تو سمجھیں انسان نے کتاب زندگی پر دسترس حا صل کر لی اور یہی انسان کی وہ کامیابی ہے جس سے بڑھ کر اور کچھ نہیں
اللہ تعالٰی ہمارے علم و حکمت میں اضافہ فرمائے اور ہم سب کو دونوں جہانوں کی کامیابیوں کے راستے پر گامزن رہنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
 

Email
Rate it:
Share Comments Post Comments
09 Oct, 2017 Total Views: 172 Print Article Print
NEXT 
About the Author: uzma ahmad

sb sy pehly insan phr Musalman and then Pakistani
broad minded, friendly, want living just a normal simple happy and calm life.
tmam dunia mein amn
.. View More

Read More Articles by uzma ahmad: 31 Articles with 2520 views »
Reviews & Comments
Masha Allah ...... bohoth hi khoobsoorath andaz may zindagi kay baray may likha hay aap nay ... Haqeeqath to yahi hay kay insaan ki zindagi khud us kay liyai bhi kissi bhool bhulaiyan say kum nahin ..... kabhi khwab si kabhi sarab si .... bohoth hi umda Masha Allah .... Jazak Allah Hu Khair
By: farah ejaz, Karachi on Nov, 02 2017
Reply Reply
0 Like
Jazak Allah ho khairan kaseera
aik behtreen writer ki pazeerae kisi reward sy km nahi hoti likhny waly k liye
buht buht shukria sarahny ka ap k qimti alfaz haqiqtan baes e iftekhar hain
be happy and stay blessed always
By: uzma ahmad, Lahore on Nov, 07 2017
0 Like
Excellent article on life
By: Abdul Kabeer, Okara on Oct, 28 2017
Reply Reply
0 Like
Thanks a lot for your valuable comments on writing
stay blessed always
By: uzma ahmad, Lahore on Nov, 01 2017
0 Like
Post your Comments Language:    
Type your Comments / Review in the space below.
MORE ON ARTICLES
MORE ON HAMARIWEB