ایسا بھی ہوتا ہے

وہ والدین جو اپنی اولاد کا مستقبل اچھا دیکھنا چاہتے ہیں وہ اپنی اولاد کو کنٹرول کرنے کے لئے مختلف حربے استعمال کرتے ہیں ان پر اتنی پابندیاں لگا دیتے ہیں کہ بچے پابندیوں سے تنگ آجاتے ہیں اور موقع پاتے ہی وہ آزادی کی تلاش میں نکل جاتے ہیں وہ دوبارہ مڑ کر نہیں دیکھتے اور والدین آخر میں پشیمان ہوتے ہیں اور اولاد ایسے ایسے راستوں پر چل پڑتی ہے جو والدین کے وہم و گمان میں نہیں ہوتے والدین کبھی اپنی اولاد کے لیے برا نہں سوچتے مگر لاعلمی کی وجہ سے انہیں یہ دن دیکھنا پڑتا ہے کبھی بھی والدین اور اولاد کے بیچ نفرت مستقل نہیں ہوتی ایک بیٹے کا والد صاحب کے لیے ۔

غالب تو ہے بڑا ظالم
ہر وقت شک ہی کرتا رہتا ہے

جب کسی سے بھی باتیں کرتا ہوں
چھپ کے باتیں ہی سنتا رہتا ہے

جینے مرنے پہ میرے پہرا ہے
وہ صرف شک ہی کرتا رہتا ہے

میں برا نہیں مگر خدا کی قسم
وہ ہمیشہ برا ہی کہتا ہے

دوستوں سے کروں میں باتیں اگر
آ کے تفتیش مجھ سے کرتا ہے

کون ہے کیوں یہاں پہ آیا ہے
جو بھی آئے برا ہی کہتا ہے

کبھی چرسی کبھی شرابی مگر
کبھی ساروں سے اچھا کہتا ہے

لوگوں کی باتوں میں وہ آتا ہے
گھر میں آ کر وہ جھگڑا کرتا ہے
 
Kamal Hussain Balti
About the Author: Kamal Hussain Balti Read More Articles by Kamal Hussain Balti: 3 Articles with 3988 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.