صحت پر سرخ گوشت کے مثبت و منفی اثرات،اور ان سے بچاو کیسے کریں؟

عیدالاضحی آرہی ہے، گوشت کھانا ہے مگر احتیاط سے

عیدالاضحیٰ بہت ساری نعمتیں، قربانی اور گوشت گھر لاتا ہے۔ لیکن اسے استعمال کرنے سے قبل ہمیں صحت پر پڑنے والے اس کے اچھے اور برے اثرات جاننے کی ضرورت ہے۔ اس طرح ہمیں یہ معلوم ہو جائے گا کہ ہمیں کتنا اور کس طرح گوشت استعمال کرنا چاہیے ۔

صحت پر سرخ گوشت کے مثبت اثرات
نوجوان، حاملہ خواتین اور ایسے افراد جو خون کی کمی کا شکار ہوں ، ان میں آئرن کی کمی ہوتی ہے ۔ ایسے لوگوں کو بڑے گوشت کا استعمال کرنا چاہیے کیونکہ اس کا استعمال ایسے لوگوں کے لیے کافی مفید ثابت ہوسکتا ہے ۔ بڑے گوشت میں وافر مقدار میں موجود آئرن سرخ خلیات کی پیداوار کے لیے بہت اہم ہے سرخ یا بڑا گوشت جسم کو وٹامن بی 12 بھی مہیا کرتا ہے جو کہ ڈی این اے بناتا ہے اور خون میں موجود سرخ خلیات اور اعصاب کو مظبوط اور صحت مند رکھتا ہے ۔ اس میں موجود زنک آپ کی قوت مدافعت کو طاقت بخشتا ہے ۔

بڑے گوشت کے استعمال سے جسم میں پروٹین زیادہ بنتا ہے جو کہ جسم میں ہونے والے کئی افعال میں مدد کرتا ہے اور جسم کی نشونما میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے ۔ کیٹلمینز بیف ایسوسی ایشن کے ایکزیگٹو ڈائریکٹر شیلن میک نیل کا کہنا ہے ،” تین اونز سرخ گوشت جسم میں 180کیلیوریز پیدا کرتا ہے ، جبکہ جسم کو اس سے10 اہم قسم کی غذائیت حاصل ہوتی ہے ۔”

خوبیوں کے بعد اب بات کر لیتے ہیں سرخ یا بڑے گوشت کے منفی پہلوؤں کی ۔

صحت پر سرخ گوشت کے منفی اثرات
چند قسم کے سرخ گوشت جسم میں چربی بڑھاتے ہیں ، جس سے خون میں کولیسٹرول کی مقدارمیں اضافہ ہوتا ہے۔ کولیسٹرول زیادہ ہونے سے دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

بڑے گوشت میں ایک مرکب کارنیٹائن بھی موجود ہوتا ہے ، جو کہ خون کی نالیوں کو سخت کردیتا ہے جس سے ایتھیروسلیروسسAtherosclerosis ہونے کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں ۔ یہ شریانوں میں ہونے والا ایک قسم کا نقص ہے جو کہ جسم میں شحمی مادوں کے جم جانے کی وجہ سے ہوتا ہے ۔ تحقیق کے مطابق جسم میں کارنیٹائن کا لیول زیادہ ہونے سے بھی قلبی بیماریاں ہونے کا خطرہ لاحق ہوجاتا ہے ۔

بچاؤ کے طریقے
سرخ گوشت کو استعمال کرنے کا صحت مندانہ طریقہ یہ ہے کہ اسے احتیاط کے ساتھ کھایا جائے ۔ بڑے گوشت کا استعمال کرتے وقت یہ خیال رکھا جائے کہ اسے ایک ہفتے میں کتنی بار کھانا ہے ۔ ساتھ ہی پھل اور سبزیوں کا استعمال بھی کیا جائے تاکہ جسم کو تمام غذائیت ایک اعتدال کے ساتھ مل سکے جتنی کے جسم کو ضرورت ہے ۔

امریکہ کے فلاحی ادارے امیریکن انسٹیٹیوٹ فارکینسر ریسرچ جو کہ کینسر سر بچاؤ کے لیے مفید غذا اور جسمانی کثرت پر غور و فکر کرتا ہے ، ہدایت دیتا ہے کہ ایک ہفتے میں 18 اونز سے زیادہ سرخ یا بڑا گوشت استعمال نہیں کرنا چاہیے ۔

جانور کا انتخاب کرتے ہوئے بھی کچھ چیزوں کا خیال کرنا ضروری ہے ۔ اناج کھانے والے جانور کے مقابلے میں گھانس کھانے والے جانور کا گوشت کم نقصان دہ اور باد ی ہوتا ہے ۔ ساتھ ہی یہ بھی یاد رکھیں کہ سرخ گوشت کو پکاتے ہوئے آنچ زیادہ تیز نہ رکھیں چونکہ اس سے تمام جراثیم نہیں مرتے اور جسم میں کینسر ہونے کا خطرہ بھی ہوتا ہے ۔ گوشت ہلکی آنچ پر پکائیں اور اسے تھوری تھوڑی دیر بعد پلٹتے رہیں ۔ بڑے گوشت کے ساتھ سلاد کا اہتمام ضرور کریں ۔ تیل کا کم سے کم استعمال کریں ۔ کوشش کریں کہ اسے کسی سبزی یا یخنی کے ساتھ پکائیں ۔ سرخ گوشت میں اومیگا 3-sکم ہوتا ہے اس لیے یہ مچھلی ا ور ایسی دیگر غذاؤں کا متبادل نہیں جن میں اومیگا3زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے ۔

عید الاضحی کے بعد ہر کسی کے گھر میں با ر بی کیو کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں سرخ گوشت کو مزے مزے کے انداز میں پکایا جاتا ہے ۔ اس میں کوئی حرج بھی نہیں لیکن کسی بھی چیز کا ضرورت سے زیادہ استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے ۔ اگر آپ قلبی بیماری کا شکار ہیں تو اس گوشت سے اجتناب کریں ، البتہ کبھی کبھی کھانے میں کوئی نقصان نہیں۔ بڑھنے والی عمر میں سرخ گوشت کھانا فائدہ مند ہوتا ہے ۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Abdul Moeed
About the Author: Abdul Moeed Read More Articles by Abdul Moeed: 25 Articles with 67078 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.