امت مسلمہ کی قرآن پاک سے محبت

قرآن پاک معجزات نبوی ﷺ میں سے ایک عظیم معجزہ ہے ، اور خدمت قرآن امت محمدیہ کا قرون اولیٰ سے محبوب مشغلہ رہاہے ، چاہے وہ مصحف عثمانی کی صورت میں ہو یا قرآن پاک پر اعراب لگانے کی محنت ،مختلف زبانوں میں تراجم کرنے ہو ں یا ہمہ جہتی تفاسیر اور علوم و معارف کا استخراج ،ہر اعتبار سے باعث رشک او رقابل ستائش ہے ، مگر قرآن پاک کی مختلف انداز سے کتابت کرنا ہر دور میں ہر طبقہ میں ممتاز رہا ہے ،جب کہ حال ہی میں کراچی کے علاقے کورنگی کی رہائشی پشتون خاتون زمرد خان نے ہاتھ سے کڑھائی سے مکمل قرآن پاک کا نسخہ تیار کیا ہے۔ زمرد خاتون نے 7 سال اور 6 ماہ میں پورا قرآن شریف کڑھائی کے ذریعے لکھ کر ایک عظیم کارنامہ سرانجام دیا ہے ،جق یقیناً ایک یادگار اور تاریخی عمل ہے ،یاد رہے کہ قرآن پاک کایہ نسخہ سوتی کپڑے پر تیار کیا گیا ہے جبکہ کڑھائی سنہرے،سبز اور سیاہ دھاگے سے کی گئی ہے۔ نسخے کا وزن 63 کلو گرام ہے جبکہ قرآن شریف کے تمام سپاروں کو علیحدہ علیحدہ تیار کیا گیا ہےاس کے علاوہ حیران کن بات یہ ہے کہ زمرد خاتون نے پورے قرآن پاک کا ترجمہ بھی کڑھائی کے ذریعے لکھ لیا ہے ۔ قرآن پاک کے اس نسخے کی تیاری پر زمرد خان نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ جب 7 سال قبل میں نے یہ نیک کام کرنے کا ارادہ کیا تو پھر وقت گزرنے کے ساتھ یہ کام آسان ہوتا چلا گیا ۔زمرد کے اہل خانہ اور محلے والے قرآن شریف کی تیاری کے اس حیرت انگیز کارنامے پر بہت خوش ہیں جبکہ ان کی والدہ کا کہنا ہے کہ زمرد کی محنت اور اللہ تعالیٰ سے محبت قابل فخر ہے۔

بلاشبہ قرآن پاک کی حفاظت کی ذمہ داری اللہ کریم نے خود لی ہے اور خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو اس سعادت مندی کو حاصل کرکے ہمیشہ کے لیے امر ہو جاتے ہیں۔
 

Molana Tanveer Ahmad Awan
About the Author: Molana Tanveer Ahmad Awan Read More Articles by Molana Tanveer Ahmad Awan: 212 Articles with 250032 views writter in national news pepers ,teacher,wellfare and social worker... View More