برسات کے موسم میں بیماریوں سے کیسے بچا جائے

گزشتہ چند دنوں سے پڑنے والی گرمی نے انسانوں کا ایسا جوس نکالا کہ ہر بندہ توبہ توبہ کرنے لگا اور ایسی گرمی میں ہونے والی بارش اﷲ کی طرف سے عیدی ملنے پرعید کی خوشی کو دوبالا کر دیا ،لاہور سمیت بالائی پنجاب میں مون سون بارشوں کا آغاز ہوگیا ہے بارشوں سے جہاں موسم خوشگورا ہوگیا وہاں بیماریوں میں بھی اضافہ ہونے لگا مشہور معقولہ ہے پرہیز علاج سے بہتر ہے ۔معمولی احتیاط انسان کو کسی بھی بیماری میں مبتلا ہونے سے محفوظ رکھ سکتی ہے ۔بارش کے بھیگے بھیگے موسم میں گرم پکوڑوں کی بات ہی کچھ اور ہے ۔لیکن لیکن موسم گرم ہو تو یہ شوق اسی طرح پورا ہوتا ہے بڑے ہو یا بچے بارش کے موسم سے ہر کوئی لطف اندوز ہوتا ہے اسکی اہم وجہ یہ ہوتی ہے کہ گرم موسم میں بارش ہمیشہ سے ہی ہمارے لئے رحمت اور راحت کا سبب بنتی ہے ۔لیکن جہاں بارش ہمارے لئے مزے کا سبب بن رہی ہوتی ہے وہاں یہ مشکل اور بیماریوں کی وجہ بھی بنتی ہے نزلہ زکام کھانسی برسات کی سوغات کا درجہ رکھنے لگ گئی اسی طرح بارش کے پانی سے بڑہنے والے جراثیم بھی اپنے ساتھ مختلف بیماریوں کو لاتے ہیں لیکن بیماریوں سے ہپریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ میں ان بیماریوں سے بچنے کے آسان طریقے بتاتا ہوں زیادہ دیر گیلا رہنے سے بچیں اگر آپکو بارش میں نہانے کا شوق ہے تو یہ شوق ضرور پورا کریں لیکن نہانے کے فورا بعد خود کو فوری سکھا لیجئے کیونکہ زیادہ دیر گیلا رہنے سے آپ کھانسی ۔بخار ۔سردی کے لئے آسان ہرف بن سکتے ہیں اگر موسم کی وجہ سے گلے میں خارش ہو تو گرم پانی میں نمک ڈال کر غرارے کر لیں ۔ ابلا ہو پانی پیئیں بارشوں کے موسم میں پانی کی وجہ سے بیماریاں پھیلنا عام بات ہے ۔ اس لئے اس موسم میں خاص کر پانی کو ابال کر پیئیں بچوں کو ہر گز بغیر ابلا پانی نہ پلائیں ۔ بارشوں کے موسم کا مطلب ہے مھروں کا موسم یہ وہ موسم ہے جس میں ملیریا ۔ڈینگی جیسی بیماریوں سے مسائل بڑھ جاتے ہیں اسلئے مھروں سے بچاؤ کا بھر پور بندوبست کریں اگر بارش کے موسم میں خود کو صاف ستھرا رکھیں گے گھر آتے ہی ہاتھ پیر دھویں گے تو اس موسم میں بیماریوں سے دور رہنے میں بہت مدد ملے گی بارش میں بغیر چھتری بارش کے لئے بنے خاص کٹہرے دوربن کوٹ وغیرہ کے بغیر گھر سے نہ نکلیں کپڑے بھی ایسے پہنیں جس میں پانی جذب کرنے کی زیادہ صلاحیت نہ ہو کیونکہ برسات کے موسم میں گیلا رہنے سے سب سے زیادہ بیماریاں لگتی ہیں اگر ان تدابیر پر عمل کر کے ہم بارش اور اﷲ کی رحمت سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں ۔
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Dr Muhammad Adnan
About the Author: Dr Muhammad Adnan Read More Articles by Dr Muhammad Adnan: 27 Articles with 24262 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.