آپ سگریٹ پی رہے ہیں یا سگریٹ آپ کو؟

پاکستان میں تقریباََ 54 فیصد نوجوان تمباکو نوشی کر رہے ہیں ہر سال ایک لاکھ افرادمنہ،حلق اور پھیپڑوں کے سرطان کی وجہ سے ہلاک ہوجاتے ہیں حکومت کی جانب سے 2012میں عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی ممنوع قرار دی گئی تھی مگر اس پر آج تک عملدرآمد نہیں کرایا جا سکا اس لئے حکومت ہر سال بجٹ میں سگریٹ اور دیگر نشہ آور اشیاء پر ڈیو ٹی لگا کر اس کے بڑھتے ہوئے استعمال کو کم کرنے کی کوشش کر تی ہے سگریٹ کے مقابلے میں شیشہ زیادہ نقصان دے ہو تا ہے سگریٹ 4سے5 منٹ میں ختم ہوجاتا ہے جبکہ شیشہ 40سے50منٹ تک چلتا ہے منشیات استعمال کرنے والوں میں 32فیصد خواتین جبکہ 8فیصد بچے بھی شامل ہیں تمباکو نوشی دل ،دانت،منہ اور پھیپڑوں کو شدید متاثر کر تی ہے تمباکو کو شیشے میں فلٹر کر کے استعمال کیا جاتا ہے جبکہ تمباکو فلٹرائزیشن کے بعد بھی اتنا ہی نقصان دہ ہوتا ہے جتنا فلٹرائزیشن سے پہلے نقصان دے تھا منشیات کے استعمال کو روکنے کے لئے عوام کو بھی حکومت کا ساتھ دینا چاہیے اور گٹکا کھانے ،سگریٹ پینے اور دیگر نشہ آور اشیاء استعمال کرنے والوں کا مکمل سوشل بائیکاٹ کر نا چاہیے مثلاََ ان کے برابر والی سیٹ پر نہ بیٹھا جائے تمام تعلیمی اداروں، سرکاری دفاتر اور شاپنگ سینٹروں میں ان کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا جائے اور یہی نہیں بلکہ نشہ آور اشیا ء استعمال کرنے والوں سے ہر قسم کے سامان کی خریدو فرخت کا بائیکاٹ کرنے کے علاوہ ان پر پارکوں اور دیگر تفریحی مقامات پر بھی پابندی عائد کردی جائے اسکولز میں اساتذہ ،طلباء او ر دیگر اسٹاف کو بھی پابند کیا جائے کہ ہر قسم کی نشہ آور اشیاء کو تعلیمی اداروں میں لانا سخت منع ہے جس سے بڑی حد تک نشہ استعمال کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ہوگی اور نشے کی لعنت پر قابو پایا جا سکے گا پان یا گھٹکا کھانے والوں اور نشہ آور اشیاء بنانے اور فروخت کرنے والوں کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے WHOکے مطابق 2008 میں سب سے زیادہ اموات کا سبب تمباکو نوشی بتا یا جاتا ہے سگریٹ نوشی کے مقابلے میں شیشہ تقریباََ400گنا زیادہ نقصان دہ ہوسکتا ہے ایک شیشہ 18سگریٹ پینے کے برابر ہوتا ہے شیشے کے ایک کش کے دھوئیں میں 5000کیمیکل ہوتے ہیں جن میں 100سے زائد کیمیکل سرطان کا باعث بن سکتے ہیں شیشے میں کوئلہ کا استعمال کیا جاتا ہے جو سرطان کاسبب بنتا ہے سگریٹ کے مقابلے میں شیشہ پینے والوں میں پھیپھڑوں کے مختلف امراض میں مبتلا ہونے کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں دنیا میں سب سے زیادہ منشیات پیدا کرنے والے ممالک میں افغانستان سر فہرست ہے جو دنیا بھر میں 90 فیصد سے زائد منشیات سپلائی کرنے کا ذمہ دار ہے حالیہ دنوں میں پاکستان کوسٹ گارڈ ،کسٹم ،اینٹی نارکوٹکس ،پولیس اور دیگر حساس اداروں نے اربوں روپے کی منشیات پکڑی ہیں اور ان کے اسمگلرز کو بھی گرفتار کیا ہے اگر افغانستان میں پوست کی کاشت پر پابندی عائد کی جائے اور اس کی فصل کو تلف کر دیا جائے تو منشیات کی تیاری اور اس کی فروخت پر قابو پایا جا سکتا ہے ڈرگ مافیا دنیا کی طاقتور ترین مافیا ہے جو دنیا میں حکومتوں کی تبدیلی سے لے کر وہاں کی ہر چیز پر اثر انداز ہو نے کی صلاحیت رکھتی ہے پاکستا ن کو ڈرگ فری ملک بنانے کے لئے ہر ایک کو سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا اور عوام میں اس کے استعمال اور فروخت کو روکنے کے لئے آگاہی مہم چلا نا ہوگی-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Sonia Ali
About the Author: Sonia Ali Read More Articles by Sonia Ali: 34 Articles with 32843 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.