عینک اتارنے کا راز

تحریر : محمد گلزار خان

یہ دونوں نسخہ جات صرف کتابی نسخہ جات نہیں، نظر کی کمزوری کیلئے میرے تجرباتی نسخہ جات ہیں اور اس تجربے میں میری ذاتی محنت اس لیے کہ میری بیٹی کو کلاس میں بورڈ دیکھنے میں تکلیف ہونے لگی‘ کبھی سردرد‘ کبھی آنکھوں سے پانی۔۔۔

آئی سپیشلسٹ دوست ہیں‘ آئی سائٹ ٹیسٹ کروائی‘ پتہ چلا کہ نظرکمزور ہوچکی ہے‘ عینک لگانی پڑی‘
چھوٹی گیارہ بارہ سال کی بچی اور عینک۔۔۔

کسی بھی چیزکا احساس اس وقت زیادہ ہوتا ہے جب آپ کے اپنے پر بیتتی ہے تو سارا دن لوگوں کے بچوں کو دیکھنے گزر جاتی تھی کہ عینک پہنی ہوئی ہے تو احساس نہیں ہوتا اپنی بچی پر بن آئی تو احساس ہوا کہ یہ کوئی ایسی میڈیسن ہے جس کے باعث میری بیٹی کی نظر کم ہونا بند ہوجائے اور ایسی بھی جس سے عینک بھی اتر سکے‘

کتابی نسخہ جات تو بہت ہیں لیکن مجرب اور مستند نسخہ جس سے واقعی عینک اتر سکے۔

کئی اپنے سینئر ڈاکٹر حضرات سے کیس ڈسکس کیا‘ حکیموں سے بھی مشورہ کیا لیکن جب یہ پوچھتا کہ رزلٹ کتنے عرصے میں تو کوئی خاطر خواہ جواب نہیں ملتا تھا۔

بڑی تگ و دو کے بعد ایک نسخہ استعمال کروانے کا فیصلہ کیا‘ دوران میڈیسن تقریباً دو ماہ کے بعد اچانک سے میری بیٹی نے کہنا شروع کردیا کہ وہ عینک استعمال کرتی ہے تواس کے سر میں شدید درد ہوتا ہے اور آنکھوں پر بوجھ بھی محسوس ہوتا ہے

خیر دوبارہ سےنظر ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا‘ ڈاکٹر صاحب کے پاس دوبارہ گئے‘
انہوں نے نظرچیک کی اور کہا کہ آپ سے کس نے کہہ دیا کہ اس بچی کی نظر کمزور ہے؟

اُن کو کارڈ دکھائے کہ انہوں نے ہی تین چار ماہ پہلے چیک کی تھی۔ انہوں نے پوچھا کوئی میڈیسن استعمال کی ان کو بتایا کہ ہومیوپیتھک میڈیسن استعمال کی ہے انہوں نے مجھ سے پوچھا پھر کہا میں آپ کے کلینک حاضر ہوں گا۔

یہ نسخہ میراایک کاروباری راز ہے.

خیر نسخہ حاضر خدمت ہے ان تمام بچوں کے نام جن کو عینک لگی ہوئی ہے اور وہ اس کو اتارنا چاہتے ہیں۔
میرے پاس انتالیس کیس آئے جن کی الحمدللہ اس نسخہ سے نظر ٹھیک ہوئی اور عینک اتر گئی۔
ھوالشافی:
نظر کمزوری کیلئے
روٹا 30،
جلسی میم 30
نٹرم میور 30

سب کے پانچ پانچ قطرے ایک گھونٹ پانی میں کھانے سے ایک گھنٹہ پہلے
اس نسخہ کی کامیابی کی ضمانت یہ ہے کہ مسلسل استعمال نظر ٹھیک نہ ہونے تک ۔کم از کم تین ماہ اور جرمنی کی میڈیسن استعمال کرنی ہیں.
تمام پڑھنے والوں کیلئے ایک نسخہ خاص اور بھی درج کررہا ہوں کیونکہ اُن میڈیسن کےساتھ یہ بھی استعمال کروایا ہے ۔

ھوالشافی:ایک خاص حلوہ جس کا مقصد صرف اور صرف نظر کی کمزوری دورکرنا ہے۔ بچے بڑے تمام کھاسکتے ہیں‘ بہت ہی لذیذ اور مقوی دماغ ہے۔
اجزاء: گاجریں ایک کلو‘ گائے کا خالص دودھ ایک لیٹر‘
دیسی گھی ایک سو پچاس گرام‘ مصری حسب ذائقہ‘ بادام ایک سوپچاس گرام (میٹھے ہوں)‘ پستہ ایک سو پچاس گرام‘ کشمش ایک سوپچاس گرام‘ زعفران ایک چوتھائی چائے کا چمچ۔
بنانے کی ترکیب: گاجروں کو دودھ میں پکا کر اچھی طرح خشک کرلیں‘ پھر گھی ڈال کر بھون لیں تمام میوہ جات ڈال دیں اور چھوٹے چھوٹے حصوں میں تقسیم کرلیں اور روزانہ دن میں تین بار کھائیں‘ اب آپ کی مرضی دوا سمجھ کر کھائیں یا سویٹ ڈش سمجھ کر‘ اس کے کھانےسے آپ کی نظر کی کمزوری تو ٹھیک ہوگی ہی ساتھ ساتھ رنگت نکھرے گی‘ قد میں بھی اضافہ ہوگا۔
انشاء اللہ۔
آنکھوں کے گرد حلقوں میں کمی آجائے گی اگر آپ سٹوڈنٹ ہیں تو دماغی قوت بڑھے گی اور کلاس میں بات سمجھنے میں آسانی ہوگی‘ پڑھا ہوا آسانی سے یاد ہوجائے گا‘ یادداشت بہت بہتر ہوجائے گی۔ بس یہ خیال رکھیں دن میں تین بار استعمال کرنا ہے۔ یہ دونوں نسخہ جات ایسے ہیں کہ نظر کی کمزوری بھی دور ہوتی ہے 

تبصرہ : محمد فاروق حسن

ہومیو علاج کے ساتھ ساتھ آپ کو روحانی علاج کا مشورہ بھی دوں گا کیوں کہ جادو کی وجہ سے جیسے بہت ساری بیماریاں ہو جاتی ہیں اسی طرح دماغ کی کمزوری اور نظر کی کمزوری بھی ہوجاتی ہے اس لیے نماز ذکر اذکار تلاوت اور تہجد کا اہتمام کریں کرپشن کی سود کی کمائی سے توبہ کریں اور بچیں اور حلال کی کمائی سے صدقہ خیرات بھی کریں اور اللہ تعالی سے دعائیں کریں یہاں میں یہ بات واضع کر دینا چاہوں گا کہ شرکیہ دم نا کرائیں کیونکہ شرکیہ دم جھاڑ کرنے سے یا کرانے سے فائدہ کی بجائے نقصان ہوتا ہے لیکن شیطان یہ ثابت کرنے کوشش کرتا ہے کہ شرکیہ دم جھاڑ سے فائدہ ہوتا ہے بیماری ایک مجبوری ہوتی ہے اور مجبوری میں حرام بھی دوائی کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں جیسے شراب سے بہت ساری بیماریوں کا علاج ہوتا ہے وغیرہ وغیرہ اس طرح کے مشورے دے دے کر شیطان بڑے بڑے پڑھے لکھے لوگوں کو گمراہ کر دیتا ہے اور اس طرح انسان علاج کے بہانے جادوگروں کے چنگل میں پھنس جاتا ہے اور بعض لوگ جادو سے بچنے کے لیے جادو گروں کی خدمات لینا جائز سمجھتے ہیں اس سلسلے میں قرآن کی تفسیر میں بھی جادو گروں کے شر سے بچنے کے لیے جادو گروں کی خدمات لینے کو جائز قرار دیا گیا ہے
جادو سے بچنے کے لیے مسلمان کو اللہ سے رجوع کرنی چاہیے اللہ پر توکّل کرنا چاہیے اللہ کے دین کے مطابق علاج کرنا چاہیے سورہ بقرہ کی تلاوت کرنا روزانہ گھر میں یا ریکارڈ سے تلاوت سورہ بقرہ روزانہ گھر میں لگانا درست عمل اور فائدہ مند ہے اور صبح و شام آخری دو سورتوں کو پڑھنا ہو سکے تو ہر نماز کے بعد سورہ قل اعوذ برب الفلق اور قل اعوذ برب الناّس پڑھنا چاہیے لیکن شیطان کی کوشش ہوتی ہے کہ اس کو اسلامی طریقے سے ہٹا کر غیر شرعی طریقوں پر لگا دیا جائے تاکہ ہم جب چاہیں ان کو ناکام کر دیں جب چاہیں ان سے غلط فیصلے کرائیں اور مسلمان ذلّت و رسوائی کی چکّی میں پستے ہی رہیں اور ان کا اختیار اپنے گھر والوں پر بھی نا رہے بیٹا باپ سے بےزار ہوجائے اور باپ بیٹے سے نفرت کرنے لگے میں اپنے ساتھ بیتا ہوا واقعہ سناتا ہوں کہ کس طرح سے میری نظر ویک ہو گئی اورمیں بہت زیادہ پریشان ہو گیا کہ اب کیا ہوگا اب تو مجھے عینک لگوانی پڑے گی لیکن اللہ کا شکر ہے میں نے ہمّت نہیں ہاری اور اللہ سے دعا کی کہ اے اللہ کیا تو جادوگروں کے سامنے مجھے ہرا دے گا یا اللہ میں تیری پناہ میں آتا ہوں جادوگروں کے شر سے یا اللہ جادوگروں کے معاملہ میں میری مدد فرما میری نظر کی کمزوری کو دور فرما الحمد للہ اب پھر سے میری نظر درست ہو گئی ہے اور عینک بھی نہیں لگانی پڑی جب انسان اللہ سے پر خلوص دعائیں کرتا ہے تو اللہ تعالی کسی نسخے کے سبب یا کسی بھی بہانے انسان کو شفا دے دیتا ہے کیوں کہ اللہ بڑا غفور الرحیم ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

محمد فاروق حسن
About the Author: محمد فاروق حسن Read More Articles by محمد فاروق حسن: 108 Articles with 126312 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.