پیارے بچوں کے ساتھ پیاری باتیں

میرے پیارے پیارے بچوں میرے وطن کے پھولوں میرے دل کے ٹکڑوں کیسے ہو آپ سب اللہ پاک میرے وطن کے ان پھولوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے پیارے بچوں جب گھر سے سکول آو تو امی ابو سب گھر والوں کو سلام کرکے آؤ اور جب سکول آو تو اپنے اساتذہ کو پہلے سلام کرو اور پڑھائی دل لگا کر پڑھو اور تمام پیریڈ با قائدگی سے لو اور جب استاد پڑھانے آے تو غور سے توجہ سے پڑھو اور سارا دن صرف اور صرف پڑھای کرو اور اپنے قائد کے فرمان کام کام اور بس کام پر عمل کرو اور جب گھر واپس آو تو پھر سب گھر والوں کو ادب سے سلام کرو اور تھوڑا سا ریسٹ کرکے کھانا کھاو اسکے بعد ہوم ورک کرو اور تھوڑا سا کھیل کود کرکے شام کو یاد کرنے کا کام کرو اسکے بعد سکون سے سو اور نماز پانچ وقت پڑھو اور قرآن پاک کی تلاوت باقایدگی سے کرو اور اپنے والدین سے خاص طور پر والدہ کا بہت زیادہ احترام کرو جس کا تمھارے اوپر حق زیادہ ہے اسکے بعد اساتذہ کا ادب کرو اور کامیابی تب قدم چومتی ہے جب یہ تین ہستیاں آپ سے راضی ہوں اور اپنے وطن سے پیار کرو اور اپنےبوطن کے قومی دنوں جو یاد رکھوں خاص طور پر چار قومی دن یوم پاکستان جشن آزادی یوم دفاع اور یوم تکبیر اور اپنے وطن سے محبت کا اظہار اس طریقے سے کرو کہ پاکستان ہماری جان شان آن اور پہچان ہے اور وقت پڑنے پر ہم اپنا تن من دھن سب کچھ اپنے وطن ہر قربان کردینے کا عزم کرو پیارے بچوں آپ ہمارے وطن کا مستقبل ہو اور آپ ہی ہمارا سب کچھ ہو اور آپ نے ہی اپنے وطن کی باگ ڈور سنبھالنی ہے اور پیارے بچوں اپبے ہیروز سے پیار کرو بطور مسلم ہمارے سب سے بڑے ہیرو ہمارے پاک پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں اسکے بعد اپنے قومی ہیروز علام محمد اقبال قاید اعظم اور محمد بن قاسم اور دیگر ہیروز سے پیار کرو اور انکے فرمودات اور سیرت پر عمل کرو پیارے بچوں اسلام و قرآن و سنت نبوی پر عمل کرو پھر دیکھو کس طرح اپکی دنیا و آ خرت سنورتی ہے
Muneer Ahmad Khan
About the Author: Muneer Ahmad Khan Read More Articles by Muneer Ahmad Khan: 303 Articles with 304005 views I am Muneer Ahmad Khan . I belong to disst Rahim Yar Khan. I proud that my beloved country name is Pakistan I love my country very much i hope ur a.. View More