بجلی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ معمول کی بات ہے۔ ایک عام صارف کی تنخواہ سے زیادہ بجلی کا بل موصول ہوتا ہے۔ پاکستان کو ٢٠٠٧ سے بجلی کے شدید بحران کا سامنا ہے۔ دریاؤں میں پانی آنے اورموسم کی شدت میں کمی کے ساتھ ساتھ طلب ورسد میں فرق آگیا ہے۔ہمارے ملک میں بجلی پیدا کرنے کے لیے متبادل نظام موجود ہے ۔اور بجلی کی طلب میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ جنوبی ایشیاء میں سب سے زیادہ بجلی بھارت کے پاس ہے ۔ہمارے ملک میں بجلی میں کا خرچ زیادہ اور پیداوار کم ہے۔ ہم اپنی روزمرہ کی زندگی میں بجلی کے بغیر ایک پل بھی نہیں گزارسکتے۔ قدم قدم پر بجلی کا خرچہ ہے، حتٰی کے موبائل چارجر کو بہی بجلی کے بغیر نہیں چلا یا جاسکتا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث یہ مشکل عمل ہوگیا ہے۔اگر حکومت اس بحران کو کم یا ختم کردے تو سب کی زندگی آسان ہوجائے۔
Syed Shehroz Hassan
About the Author: Syed Shehroz Hassan Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.