ماں

ایک نوجوان کی داستان جو ماں کی محبت میں پاگل تھا اور جب ماں مر گئی تو اس کی دنیا اجڑ گئی۔

ادھورے لمحے

وہ صرف ١٤ سال کا تھا اور ہر وقت اپنی ماں کے ساتھ رہتا تھا۔ جب وہ اکیلا ھوتا تو اسے ماں کی یاد ستاتی رہتی۔ اس کے ذہن میں کبھی یہ خیال بھی آجاتا کہ اگر ماں مر گئی تو وہ کیسے زندہ رہے گا۔ یہ سوچ اکثر اس کو پریشان کر دیتی تھی۔ وقت تیز رفتاری سے گزرتا رہا اب وہ ٢٠ سال کا ھو چکا تھا ایک دن اس کی ماں کو تکلیف محسوس ہوئی۔ ماں کو ہاسپٹل پہنچایا گیا اس کے پاؤں کے نیچے سے زمین ہی نکل گئی جب اسے پتہ چلا کہ اس کی ماں کو ہیپاٹائٹس سی ہے اور وہ بھی آخری مرحلے میں۔ مختلف اسپتالوں سے علاج ہوتا رہا لیکن ماں نہ بچی اور ماں مر گئی۔
اس کی دنیا اجڑ گئی اور وہ بن ماں کے در بدر ھو گیا-
Mansoor Achakzai
About the Author: Mansoor Achakzai Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.