تربیت

"ارے۔۔۔۔۔! کچھ سُنا تم نے رضیہ کی بیٹی گھر سے بھاگ گئی ہے۔۔۔۔؟ ، " توبہ توبہ میری بیٹی کنول ایسے کرتی تو میں تو شرم سے ڈوب کر مر جاتی۔" ، بانو نے کانوں کو ہاتھ لگائے۔
" یہ تو پھر بیٹی کا معاملہ ہے میں نے تو اپنے بیٹے جاوید کی ایسے تربیت کی ہے کہ کسی لڑکی طرف آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھتا۔"، زینت بولی۔
اسی دوران بانو کا بیٹا علی بھاگتا ہوا آتا ہے۔
امی امی۔۔۔ کنول آپی جاوید بھائی کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی ہیں۔
Ayesha Ahmed
About the Author: Ayesha Ahmed Read More Articles by Ayesha Ahmed: 9 Articles with 8555 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.