اول وقت کی نماز آخر وقت کا فائدہ

رسول ؐ نے فرمایا:’’جس کی نماز قبول اُس کے تمام اعمال قبول اور جس کی نماز باطل اُس کے اعمال باطل‘‘اس حدیث سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ نماز کی کتنی اہمیت ہے قرآن پاک میں بھی اﷲ بار بار نماز پڑھنے کی تلقین کر رہا ہے’’نماز قائم کرو ذکاۃ دیا کرو‘‘

اب نماز پڑھنی کیسے ہے ؟رسول ؐ کے بتائے ہوئے اصول اور طریقے پر نماز پڑھنی ہے ،اب رسول ؐ کا نماز پڑھنے کا طریقہ تو ہم نے لے لیا لیکن یہ بھول گئے کہ رسول ؐ نے درس دیا ہے کہ نماز ہمیشہ ’’اول وقت‘‘میں پڑھو،ہاں اگر کوئی مجبوری آ گئی ہے تو نماز میں تاخیر کی جا سکتی ہے لیکن بغیر کسی مجبوری کے نماز میں تاخیر کرنا،اپنے مال اور کام کے لئے نماز میں تاخیر کرنا ،جان بوجھ کر یہ کہنا کے پڑھ لیں گے نماز ابھی تو بڑا وقت باقی ہے ،یہ بات غلط ہے،جو شخص نماز اول وقت میں پڑھتا ہے اُس کو یہ فائدے حاصل ہو سکتے ہیں:
۱)وقت نزاع(یعنی موت کے وقت)ملک الموت اس طرح روح نکالتا ہے کہ پتا ہی نہیں چلتا یعنی انسان موت کی تکلیف کو محسوس نہیں کرتا۔
۲)اﷲ اور رسول ؐ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے
۳) رزق فراوان ملتا ہے۔
۴)مشکلیں آنے سے پہلے حل ہو جاتی ہیں ۔
۵) اﷲ انسان پر اپنے پوشیدہ راز کھولنے لگتا ہے۔
۶)اﷲ جان مال کی حفاظت کے لئے فرشتے خاص مقرر کرتا ہے۔
۷)ظالم افراد کے آگے اول وقت میں نماز پڑھنے والا کبھی جھکتا نہیں۔
۹)مالی حالات بہتر سے بہتر ہونے لگتے ہیں۔

اصل میں بات یہ ہے کہ ہم نماز کو ٹالتے ہیں جو ہمارے مسلمان بھائی نماز پڑھتے ہیں وہ تو پڑھتے ہیں لیکن باقی سب اپنے اپنے کام میں مصروف ہوتے ہیں ایسا کیوں نہیں ہوتا پاکستان میں جس طرح سعودی عرب میں اور ایران میں ہوتا ہے کہ نماز کا وقت ہوا تمام کام روک دیا گیا لوگ مسجد کی طرف بھاگتے ہیں پھر کام شروع کرتے ہیں ،ہمارے ہاں نماز کا وقت ہی نہیں ہے تمام بازار کھلے ہیں خریداری جاری ہے موذن چلارہا ہے ’’اﷲ اکبر اﷲ اکبر‘‘ کوئی سننے والا نہیں کوئی دیکھنے والا نہیں ،سب کو اپنے مال کی پرواہ ہے نماز کی کسی کو فکر نہیں ،اے لوگوں جاگ جاؤ آج ہو کل مر جاؤ گے یاد کرو اپنے بزرگوں کو وہ بھی تھے آج مر گئے ہیں ،کیا منہ دیکھاؤ گے اﷲ کو ،جس نے اپنی نعمتوں کی انتہا کر دی اور جواب میں کیا مانگا ،24 گھنٹوں میں سے 30 منٹ نماز کے لئے ،حیف ہے تم پر،تم وہ بھی اﷲ کو نہیں دے سکتے ارے سوچو جہاں کچھ دن رہنا ہے وہاں کے لئے اتنا مال اور جہاں ہمیشہ رہنا ہے وہاں کے لئے کچھ بھی نہیں،جس اولاد کو اﷲ نے قرآن پاک میں امتحان کہاہے اُس کے لئے اتنا مال اور جس نے اولاد دی اُس کا کوئی شکر نہیں،اگر آپ لوگ مسلمان ہیں تو جیسے ہی موزن اﷲ اکبر کہے آپ کام روک دیں اور کہیں سب کو کے نماز کے بعد آنا ایک بار یہ کام شروع ہو گیا تو لوگ اس بات کو سمجھ جائیں گے کے نماز سے پہلے جاؤ یا نماز کے بعد ،یہ ایک اسلامی ملک ہے اسلامی جمہوریہ پاکستان،جب اس پاکستان کا نظریہ پیش کیا گیا تو قرآن اور سنت کو دیکھتے ہوئے پیش کی گیا ،لیکن افسوس نہ قرآن کو یاد رکھا نہ سنت کو، یاد رکھو جب اﷲ کی بارگاہ میں جاؤ گے تو سوائے افسوس کے تمہارے پاس کچھ نہیں ہو گا پھر کہو گے کاش ہم نے اول وقت میں نماز پڑھی ہوتی کاش ہم نے نیک کام کئے ہوتے لیکن افسوس اب پچھتائے کیا ہوت جب چڑیاں چک گئی کھیت۔
 
Shahid Raza
About the Author: Shahid Raza Read More Articles by Shahid Raza: 162 Articles with 238825 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.