اصل کالکی اوتار

حال ہی میں بھارت میں شائع ہونی والی کتاب“کالکی اوتار“نے دنیا بھر میں ہلچل مچا دی ہے۔ اس کتاب میں بتایا گیا ہے کہ ہندوؤں کی مذہبی کتابوں میں جس کالکی اوتار کا تذکرہ ہے وہ آخری رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بن عبداللہ ہیں۔ اس کتاب کا مصنف اگر کوئی مسلمان ہوتا تو وہ اب تک جیل میں ہوتا اور اس کتاب پر پابندی لگ چکی ہوتی مگر اس کے مصنف پنڈت وید پرکاش برہمن ہندو ہیں اور الہ آباد یونیورسٹی سے وابستہ ہیں۔ وہ سنسکرت کے معروف محقق اور اسکالر ہیں۔ انہوں نے اپنی تحقیق کو ملک کے آٹھ مشہور و معروف محققین پنڈتوں کے سامنے پیش کیا ہے، جو اپنے شعبے میں مستند گردانے جاتے ہیں۔ ان پنڈتوں نے کتاب کے بغور مطالعے اور تحقیق کے بعد تسلیم کیا ہے کہ کتاب میں پیش کیے گئے حوالہ جات مستند اور درست ہیں۔ انہوں نے اپنی تحقیق کا نام“کالکی اوتار“یعنی تمام کائنات کے رہبر رکھا ہے۔ ہندوؤں کی اہم مذہبی کتب میں ایک عظیم رہنما کا ذکر ہے۔ جسے“کالکی اوتار“کا نام دیا گیا ہے۔ اس سے مراد حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں جو مکہ میں پیدا ہوئے۔ چنانچہ تمام ہندو جہاں کہیں بھی ہوں، ان کو کسی کالکی اوتار کا انتظار نہیں کرنا ہے، بلکہ محض اسلام قبول کرنا ہے اور آخری رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چلنا ہے، جو بہت پہلے اپنے مشن کی تکمیل کے بعد دنیا سے تشریف لے گئے ہیں۔ اپنے اس دعوے کی دلیل میں پنڈت وید پرکاش نے ہندوؤں کی مقدس کتاب“وید“سے مندرجہ ذیل حوالے دلیل کے ساتھ پیش کئے ہیں۔

١:“وید“کتاب میں لکھا ہے کہ“کالکی اوتار“بھگوان کا آخری اوتار ہوگا جو پوری دنیا کو راستہ دکھائے گا۔ ان کلمات کا حوالہ دینے کے بعد پنڈت وید پرکاش کہتے ہیں کہ یہ صرف حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے معاملے میں درست ہوسکتا ہے۔

٢:“ہندوستان“کی پیش گوئی کے مطابق“کالکی اوتار“ایک جزیرے میں پیدا ہوں گے اور یہ عرب علاقہ ہے۔ جسے جزیرتہ العرب کہا جاتا ہے۔

٣:مقدس کتاب میں لکھا ہے کہ“کالکی اوتار“کے والد کا نام“وشنو بھگت“اور والدہ کا نام“سومانب“ہوگا۔ سنسکرت میں“وشنو“اللہ کے معنوں میں استعمال ہوتا ہےاور “بھگت“کے معنی غلام اور بندے کے ہیں۔ چنانچہ عربی زبان میں‘‘وشنو بھگت“کا مطلب اللہ کا بندہ یعنی“عبداللہ“ہے۔ سنسکرت میں“سومانب“کا مطلب امن ہے جو کہ عربی زبان میں“آمنہ“ہوگا اور آخری رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے والد کا نام عبداللہ اور والدہ کا نام آمنہ ہے۔

٤:وید کتاب میں لکھا ہے کہ“کالکی اوتار“زیتون اور کھجور استعمال کرے گا۔ یہ دونوں پھل حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مرغوب تھے۔ وہ اپنے قول میں سچا اور دیانت دار ہوگا۔ مکہ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے صادق اور امین کے لقب استعمال کئے جاتے تھے۔

٥:“وید“کے مطابق“کالکی اوتار“اپنی سرزمین کے معزز خاندان میں سے ہوگا اور یہ بھی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں سچ ثابت ہوتا ہے کہ آپ قریش کے معزز قبیلے سے تھے، جس کی مکہ میں بے حد عزت تھی۔

٦:ہماری کتاب کہتی ہے کہ بھگوان “کالکی اوتار“کو اپنے خصوصی قاصد کے ذریعے ایک غار میں پڑھائے گا۔ اس معاملے میں یہ بھی درست ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ کی وہ واحد شخصیت تھے، جنہیں اللہ تعالیٰ نے غار حرا میں اپنے خاص فرشتے حضرت جبرائیل علیہ السلام کے ذریعے تعلیم دی۔

٧:ہمارے بنیادی عقیدے کے مطابق بھگوان“اوتار“کو ایک تیز ترین گھوڑا عطا فرمائے گا، جس پر سوار ہوکر وہ زمین اور آسمان کی سیر کرے گا۔ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا“براق پر معراج کا سفر“کیا یہ ثابت نہیں کرتا؟

٨:ہمیں یقین ہے کہ بھگوان“کالکی اوتار“کی بہت مدد کرے گا اور اسے بہت قوت عطا فرمائے گا۔ ہم جانتے ہیں کہ جنگ بدر میں اللہ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی فرشتوں سے مدد فرمائی۔

٩:ہماری ساری مذہبی کتابوں کے مطابق“کالکی اوتار“گھڑ سواری، تیر اندازی اور تلوار زنی میں ماہر ہوگا۔ پنڈٹ وید پرکاش نے اس پر جو تبصرہ کیا ہے، وہ اہم اور قابل غور ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ گھوڑوں، تلواروں اور نیزوں کا زمانہ بہت پہلے گزر چکا ہے۔ اب ٹینک، توپ اور میزائل جیسے ہتھیار استعمال میں ہیں۔ لہٰذا یہ عقل مندی نہیں ہے کہ ہم تلواروں، تیروں اور برچھیوں سے مسلح“کالکی اوتار“کا انتظار کرتے رہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ ہماری مقدس کتابوں میں“کالکی اوتار“کے واضع اشارے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں ہیں، جو ان تمام حربی فنون میں کامل مہارت رکھتے تھے۔ ٹینک، توپ اور میزائل کے اس دور میں گھڑ سوار، تیغ زن اور تیر انداز کالکی اوتار کا انتظار نری حماقت ہے۔

(نوٹ! میرا مقصد یہ آرٹٰیکل لکھ کر علمی رعب جھاڑنا نہیں بلکہ فقط پڑھنے والوں میں دلچسپ اور قیمتی معلومات بانٹنا ہے۔ جزاک اللہ خیرا کثیرہ)
Rizwana Khan
About the Author: Rizwana Khan Read More Articles by Rizwana Khan: 48 Articles with 77514 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.