میں نے اللہ کو ڈھونڈا تو اس نے اپنا تعارف کروایا...

میں نے اللہ کو ڈھونڈا تو اس نے اپنا تعارف کروایا...
(لا الہ الاھو الحی القیوم)
میں وہ ہوں جو موت سے پاک ہوں
"Allah ; There is no god but He, the living, the ALL_Sustaining
[2:255]

پبند بن کر چلو اس اللہ کے جس کی شہنشائی ہے.اس اللہ کے جس نے مجھے بنایا.اس اللہ کے پابند بنو جس نے ہمیں آنکھوں کا نور دیا.زبان میں بول دیا.جسم میں طاقت دی.عقل کو سمجھنے کے اوصاف دیے.اس اللہ کے پابند بن کر چلو جس نے قرآن کو اتارا.جس نے دھرتی کو بچھایا.جس نے آسمان کو اٹھایا..
آسمان کی چھت میرے اللہ کے قبضے میں ہے.
زمین کا فرش میرے اللہ کے قبضے میں ہے.
ہواؤں کے جھونکے میرے اللہ کے قبضے میں ہیں.
سردی کا موسم میرے اللہ کا ارادہ ہے.
گرمی کی تپش میرے اللہ کا ارادہ ہے.
بادلوں سے پانی کا گرنا میرے اللہ کا ارادہ ہے.
برف کا گرنا میرے اللہ کی بادشاہی ہے.
اور
طوفانوں کا آنا، بجلیوں کا چمکنا، بادلوں کی گرج، موسموں کا تبدیل ہونا، درختوں کے پھل، پھلوں کے ڈائقے خوشبو، پھلوں میں مٹھاس، پھلوں کے اوپر چھلکا..

ایک انار ہی میرے کی قدرت کا شہکار ہے.دانہ دانہ زرا جوڑ کہ دکھاؤ پھر اس کو پردوں میں لپیٹ کہ دکھاؤ پھر اسکی پیکنگ کر کہ دکھاؤ پھر اس میں رنگ اور زائقے بھر کہ دکھاؤ..
گائے کے تھن سے نکلتا دودھ دیکھو، ہرن کے ناکھے میں مشک اور سانپ کے منہ میں زہر اور مکھی کے منہ میں شہد..
آدم کی ساری نسل کا مالک دو پاؤں پر چلنے والوں کا بادشاہ چار پاؤں پر چلنے والوں کا مالک، پانی کی مخلوق، ہوا کی مخلوق، زمین کی مخلوق، رنگنے والے، اڑنے والے، تیرنے والے، جھپٹنے والے، دھاڑنے والے،پھاڑنے والے،ڈسنے والے
سب پر میرے اللہ کی شہنشائی ہے.. <3
وہ کون ہے،
الله الله الله الله
Kamran Buneri
About the Author: Kamran Buneri Read More Articles by Kamran Buneri: 92 Articles with 259417 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.