توکل

بحیثیت مسلمان جہاں اسلام نے ہر ہر بات میں ہماری رہنمائ فرمائ ہے وہیں زندگی کے نازک مراحل پر بھی آگے بڑھ کر ہمیں سمیٹا ہے اور بکھرنے سے بچایا ہے.بعض اوقات ہم زندگی میں خود کو ایسے دوراہے پر بےبس کھڑا ہوا محسوس کرتےہیں کہ آر یا پار کے سوا تیسرا راستہ دکھائ نہیں دے رہا ہوتا ، ایسے میں اگر اسلام کی تعلیمات پیش نظر نہ ہوں تو ایک غلط قدم زندگی بھر کی کاوشوں کو خاک میں ملانے کو کافی ہوتا ہے.
اور وہ ہے " توکل "
اسلام میں اس کا تصور اتنا مضبوط ہے کہ زندگی کے ہر معاملے پر حاوی ہے.کسی بھی کام کو کرنے سے پہلے ہی اس کے نتیجے کے بارے میں ذہن سازی کی گئ ہے کہ تم جتنی بن پڑے ، کوشش کرو ، جدوجہد کرو ، ہاتھ پیر مارو مگر نتیجہ صرف اپنے مالک پر چھوڑ دو . اگر اس کے علم میں اس مقصد کا حصول تمہارے فائدے میں ہے تو وہ تمہیں محروم نہیں کرے گا اور اگر نقصان دہ ہے تو وہ تمہیں اس سے بچا لے گا . اور کوئ متبادل عطا فرمائے گا.
اس بات پر ایمان رکھنے سے ہم ہر مایوسی سے بچ سکتے ہیں وگرنہ اپنی موجودہ اور آئندہ زندگی ماضی کی محرومیوں کے ماتم میں تلخ کرلیں گے.
اچھی اور بری تقدیر پر ایمان لانے کا یہی مطلب ہے .
قرآن کریم اور احادیث مبارکہ علی صاحبھا الصلوات والتسلیمات میں جا بجا توکل کے بارے میں سمجھایا گیا ہے.
وتوکل علی اللہ ،
ان اللہ یحب المتوکلین
از قلم : بنت میر
Sadia Javed
About the Author: Sadia Javed Read More Articles by Sadia Javed: 24 Articles with 18606 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.