مجھے وہ پرانا پاکستان چاہئیے

مجھے وہ پرانا پاکستان چاہئیے

جہاں محبت بستی تھی۔۔جہاں محلے میں ایک گھر میں ٹی وی ہوا کرتا تھا

اور اتوار کے دن پورا محلہ اُس گھر میں جا کر فلم دیکھا کرتا تھا

جہاں محلے کے کسی ایک گھر کا فریج سارے محلے کے مہمانوں کو ٹھنڈا پانی مہیا کرتا تھا

جہاں بیٹیاں سب کی سانجھی تھیں ۔۔جہاں آنے والی کسی گھر میں بارات کے میزبان گلی،

محلے کے سب افراد ہوتے تھے

جہاں محلے کی ایک گاڑی پورے محلے کی ایمبولینس ہوا کرتی تھی

جہاں کسی بھی بوڑھے بزرگ کے سامنے چھوٹے پان یا سگریٹ استمال نہیں کرتے تھے

جہاں بس میں نوجوان کسی بزرگ کو کھڑا دیکھ کر اپنی سیٹ دے دیا کرتے تھے

جہاں بیرون ملک جانے والے کسی نوجوان کو سارا محلہ ائیر پورٹ چھوڑنےجایا کرتا تھا

جہاں کسی کے گھر زیادہ مہمان آجاتے تو پڑوسی اپنا کمرہ پیش کردیتے تھے

جہاں اسلام کے نام پر قتل نہیں ہوا کرتےتھے، دہشت گردی اور خود کش حملے نہیں ہوا کرتے تھے

جہاں ایک دوسرے کو کافر نہیں کہا جاتا تھا اور شہر کی ایک مرکزی عیدگاہ اور جامع مسجد ہوتی تھی جہاں سب بلا تفریق و امتیاز نماز ادا کرتے تھے

خدا کیلئے مجھے میرا پاکستان واپس کردو۔۔مجھے تبدیلی نہیں چاہئیے۔۔مجھے تبدیل نہیں ہونا !!!
Kamran Buneri
About the Author: Kamran Buneri Read More Articles by Kamran Buneri: 92 Articles with 259427 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.