موسم گرما میں اپنی حفاظت کیجئے

""" موسم گرما میں اپنی حفاظت کیجئے"""""
گرمیوں میں انسانی جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی واقع ہونے کا اندیشہ رہیتا ہے جس کی وجہ سے جلد خشک اور مرجهائ ہوئ لگتی ہے ٹهنڈک کا احساس دینے والے قدرتی اجزاء اور پهلوں سے بنے مشروبات اور غزایئں اس کمی کو دور کرتی ہیں موسم گرما کی آمد کے ساتهہ ہی جلد کی تازگی اور شادابی رخصت ہوجاتی ہے ایسے میں جلد کی بیرونی دیکهہ بهال کے ساتهہ ساتهہ اندورنی حفاظت بهی ضروری ہے اندورنی حفاظت کے لیے خوراک میں صحت بخش غزائ اجزاء شامل کرنے چاہیئے خوبصورت اور ترو تازہ جلد چمکتی دمکتی ہوتو چہرے کے نقوش پر کم ہی توجہ جاتی ہے جلد کی دیکهہ بهال مصنوئ اجزاء پر مشتمل کریموں کے بجائے اگر قدرتی اجزاء سے کی جائے تو اسکے نتائج خاصے حیران کن ہوتے ہیں اور اسکے استعمال سے جلد کو کوئ نقصان بهی نہیں پہنچتا قدرت نے تمام موسمی پهلوں کو ایسے خواص عطا کیئے ہیں جو انسانی جلد کو موسم کے مضر اثرات سے حیرت انگیز طور پر محفوظ رکهتے ہیں..

تربوز..
تربوز موسم گرما کا خاص پهل ہے یہ جسم کو گرمی کی شدت سے بچاتا ہے اس میں موجود پانی کی مناسب مقدار جسم میں پانی کی کمی کو دور کرتی ہے لہزا گرمیوں میں اسکا باقاعدہ استعمال جلد کو شاداب کرتا ہے جب موسم گرما کی شدت اپنے عروج پر ہو یا لو چل رہی ہو تو ایسے میں تربوز کا استعمال فوری طور پر پیاس بجهانے کا باعث ہے پسینہ بہنے سے جسم میں موجود نمکیات بهی ضائع ہوجاتی ہیں تربوز انهیں بهی بحال کرتا ہے ..

تربوز کے فوائد...
تربوز کهانے سے آنتوں کی خشکی دور ہوتی ہے نیز یہ گردوں کے لیے بهی مفید ہے یرقان میں تربوز کا استعمال بے حد فائدہ مند ہے یہ جسم میں اس بیماری کے دوران بڑهنے والے صفرہ کو کنٹرول کرتا ہے گرمیوں میں ہونے والی خشک کهانسی میں تربوز استعمال کرنے سے کهانسی سے نجات مل سکتی ہے تربوز کا گودا اور گلاب کا عرق چہرے پر لگایئں اور بیس منٹ لگا رہینے دیں پهر سادہ پانی سے دهولیں اس سے جلد چمک اٹهے گی تربوز کا عرق یا گودا تهوڑا سا عرق گلاب اور اور آدها چمچ شہد ملا کر چہرے پر لگایئں بیس سے پچیس منٹ لگا رہینے دیں پهر سادہ پانی سے منہ دهولیں یہ عمل جلد کو نمی فراہم کرکے جهریوں کا خاتمہ کرتا ہے شدید گرمی میں گهبراہیٹ محسوس ہوتو تربوز کا شربت اور اس میں عرق گلاب بهی شامل کرکے پینے سے سکون ملتا ہے اور یہ مفرح قلب ہے تربوز گرمی کو بهگانے کے لیے نہایت مفید ہے ...

خربوزہ...
خربوزہ موسم گرما کا خاص تحفہ ہے یہ جسم کو مضبوط کرکے گرمی کے اثرات سے محفوظ رکهتا ہے اس میں کیلشیم. پوٹاشم . فاسفورس نشاستہ وٹامنز اے اور بی موجود ہوتے ہیں گردے کی تکلیف اور قبض میں خربوزہ کهانا بے حد مفید ہے اور اسکے باقاعدہ استعمال سے جلد کی رنگت صاف شفاف اور صحت مند ہوجاتی ہے .....

خربوزے کے فوائد....
1) خربوزے کے چهلے ہوئے بیج چائے کا ایک چمچ لے کر دو عدد بادام کے ساتهہ باریک پیس لیں چند قطرے لیموں کا رس اور پانچ چمچ بالائ والا دودهہ شامل کر کے خوب اچهی طرح ملایئں اور چہرے پر لگایئں بیس منٹ لگا رہینے دیں پهر ٹهنڈے پانی میں روئ بهگو کر اس سے چہرہ صاف کرلیں یہ جلد کے لیے بہترین ماسک ہے..
2) خربوزے کا گودا اور کهیرا ہم وزن لیں ایلوویرا کا عرق اور سبز چائے کی پتیاں تهوڑی مقدار میں شامل کرکے اچهی طرح پیس لیں پهر ہاتهوں اور پیروں پر ملیں اور پانچ منٹ بعد سادہ پانی سے دهولیں جلد صاف ستهری اور نرم و ملائم ہوجایئگی ..
3) اگر چہرے پر داغ دهبے یا جلد دهوپ سے سنولا گئ ہے تو خربوزے کا تهوڑا سا گودا مسل کر چہرے پر لگایئں ہلکے ہاتهوں سے چند منٹ تک ملیں پهر خشک ہونے دیں بیس منٹ کے بعد ٹهنڈے پانی سے دهولیں یہ عمل نہایت سادہ ہے آپ روزانہ بهی کرسکتی ہیں اسکے استعمال سے جلد صاف شفاف اور پهول کی طرح کهل اٹهے گی.....

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

sumaira baber
About the Author: sumaira baber Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.