حضرت آدم وحوا،نیوٹن ،سٹیو جابزاور "ایپل" (قسط3)

3 ) سٹیو جابز ۔۔۔۔۔ 6 ماہ بعد ہی کالج کی تعلیم درمیان میں چھوڑ کر اگلے18 ما ہ "خطاطی "کی تعلیم حاصل کرتے رہے۔ذہنی طور پر تخلیقی فکر کے مالک نے اگلا قدم یہ اُٹھایا کہ 1973ء میں ویڈیو گیمز بنانے والی کمپنی" اَٹاری" میں ٹیکنیشن کی ملازمت کر لی۔۔۔۔۔

سیٹو جابز اور ایپل کمپیوٹر کمپنی

تیسری دفعہ کا تعلق موجودہ دور سے ہے۔ یعنی اپیل کمپنی کے بانی اور سابق چیف اگزیکٹوسٹیو جابز سے۔ جو 24ِ فروری 1955ء کوامریکہ کے شہر سان فرانسسکو،ریاست کیلے فورنیا میں پیدا ہوے ۔والدین محنت کش تھے لہذا وہ تعلیمی میدان میں کوئی خاص کامیابی حاصل نہ کر سکے لیکن والد نے اُنکی ذہنی صلاحیت کو جانچتے ہوئے الیکٹرونکس کی طرف راغب کرنے کی کوشش کی۔لہذا اس ہی دوران اُنکی ملاقات سٹیو وازنیک نامی نوعمر لڑکے سے ہوئی جس کی دلچسپی بھی الیکٹرونکس میں تھی۔سٹیو جابز نے اعلیٰ ترین کالج میں داخلہ تولے لیا لیکن وہاں کی فیس اُسکے والدین کی پہنچ سے باہر تھی اسلیئے وہ تقریباً 6 ماہ بعد ہی کالج کی تعلیم درمیان میں چھوڑ کر اگلے18 ما ہ "خطاطی "کی تعلیم حاصل کرتے رہے۔ذہنی طور پر تخلیقی فکر کے مالک نے اگلا قدم یہ اُٹھایا کہ 1973ء میں ویڈیو گیمز بنانے والی کمپنی" اَٹاری" میں ٹیکنیشن کی ملازمت کر لی۔
سیٹو جابز اپنے لڑکپن میں جن مسائل سے گزر رہے تھے اُنکی وجہ سے اُنھیں" روحانی روشن خیال" کی تلاش کی لگن لگ گئی اور وہ اس سلسلے میں بھارت چلے گئے ۔پھر وہاں سے اپنے قلب کو کچھ مطمئین پا کر سات ماہ بعد واپس امریکہ آگئے اور اپنی پرانی والی ملازمت پر ایک دفعہ پھر کام شروع کر دیا۔لیکن ایک تخیل پرست و تخلیقی صلاحیت والے شخص کو جب تک اپنی منزل نہ مل جائے وہ سکون کہاں حاصل کر سکتا ہے۔لہذا اُنھوں نے اپنے دوست سٹیو وازنیک کے ساتھ مل کر اپنے گیراج میں تکنیکی کام کا آغاز کر کے "پہلا کمپیوٹر" بنا لیا۔اس کامیابی پراُنھوں نے 1976ء میں300ڈالر سے ایک کمپیوٹر کمپنی قائم کر لی جس کا نام سٹیو جابز نے اپنے پسندیدہ پھل سیب کے نام پر" ایپل" رکھا یعنی "ایپل کمپیوٹر کمپنی"۔ اُس دور میں یہ نام غیر روایتی تھالیکن آگے چل کر دُنیا عالم میں اس نام نے ایک "انقلاب" پرپا کر دیا اور چند شعبوں میں استعمال ہونے والے بڑے کمپیوٹر جس پر عام آدمی کی رسائی ناممکن نظر آتی تھی اُنکو" پرسنل کمپیوٹر "کا تصور دے کے بعدازاں حقیقت میں بھی بدل دیا۔1977ء میں کہکشاں کے رنگوں کے مطابق ایپل کا "لوگو" سامنے آیا جو ایک طرف سے کچھ کھایا ہوا تھا۔مقصد دوسرے پھلوں اور ٹماٹر سے مشابہت میں فرق ڈالنا تھا۔

سیٹو جابز کی زندگی سے متعلق ایک دلچسپ معلومات یہ ہے کہ جب اُنکی "ایپل کمپیوٹر کمپنی"عروج پر پہنچ رہی تھی تو اُس ہی دوران کمپنی کے ڈائر یکٹرز سے اختلافات کی وجہ سے اُنکو 1985ء میں اپنی ہی کمپنی سے الگ ہو نا پڑ گیا۔جسکے بعد اُنھوں نے " NeXT"کے نام سے ایک اور کمپنی بنا کر کمپیوٹر کی مدد سے الیکٹرونک کے میدان میں نئی سے نئی ٹیکنالوجی متعارف کروانی شروع کر دی ۔دوسری طرف "ایپل" کمپنی نے اپنی ساخت کھونی شروع کردی۔ان حالات میں ایک ہی حل تھا " سٹیو جابز " کی واپسی اور پھر ایسا ہی ہوا کہ 1996ء میں اُنھوں نے واپس اپنی "اپیل"کمپنی کی ذمہداریاں سنبھال لیں اور " آئی" کے تعارف سے ایک ایسے نئے دور کا آغاز کیاکہ آج پوری دُنیا میں "ایپل،ایپل" ہو چکا ہے۔ یعنی "Apple" جدید دور کی علامت۔

اپیل کمپنی پرسنل کمپیوٹراور کمپیوٹرسافٹ وئیر بنانے اور مارکیٹ کرنے والا ادارہ ہے ۔مقبول پراڈکٹس میں میکن ٹاش کمپیوٹر،آئی پوڈ،آئی فون اور آئی پیڈ شامل ہیں۔ سٹیو جابز تو کینسر کے مرض میں مبتلا ہو کر اکتوبر 2011ء میں انتقال کر گئے ۔لیکن اُنکی کمپنی آج "ایپل" کے نام سے انسانی قدروں کو تبدیل کر رہی ہے اور واقعی دُنیا کے " گلوبل ویلج" کے نقشے پر رسائی حاصل کرنے کیلئے عمل پیرا ہے۔
Arif Jameel
About the Author: Arif Jameel Read More Articles by Arif Jameel: 204 Articles with 309105 views Post Graduation in Economics and Islamic St. from University of Punjab. Diploma in American History and Education Training.Job in past on good positio.. View More