کہنے والے نے کیا خوب کہا اور عمل کرنے والے کمال عروج پائے گا

خوبصورت اور پیاری باتیں سب کو اچھی لگتی ہیں اور کہنا آسان ہوتا ہے لیکن ان پر عمل کرنا بہت مشکل ہوتا ہے

خاموشی:
ایک ایسا درخت ہے جس پر کڑوا پھل نہیں لگتا۔
حسد:
ایسی دیمک ہے جو انسان کو اندر اور باہر سے ختم کر دیتی ہے۔
سچائی:
ایسی دوا ہے جس کی لذت کڑوی مگر تا ثیر شہد سے زیادہ میٹھی ہے۔
ذہانت:
ایسا پودا ہے جو محنت کے بغیر نہیں لگتا۔
خوش اخلاقی:
ایسی خوشبو ہےجو بہت دور سے ہی محسوس ہو جاتی ہے۔
گناہ:
ایسی لعنت ہے جو قلب کو سیاہ کر دیتی ہے۔
ضمیر:
ایسا ساتھی ہے جوہمیشہ حق کی راہ دکھاتا ہے۔
دعا:
ایسا عمل ہے جو تقدیر کو مات دے سکتا ہے۔
توبہ:
ایسا دروازہ ہے جو موت کی ہچکی تک کھلا رہے گا۔
ایمانداری:
ایسی آرائش ہے جس سے ظاہری آرام و سکون ملے نہ ملے قلبی اور روحانی آرام و سکون ضرور ملتا ہے
انصاف:
ایسا صلہ ہے جو لینے والے کے ساتھ ساتھ دینے والے کو بھی فائدہ دیتا ہے

kashif imran
About the Author: kashif imran Read More Articles by kashif imran: 122 Articles with 156043 views I live in Piplan District Miawnali... View More