درد کا رشتہ

یہ میرے دل کا فیصلہ ہے یقینا ہر درد دل رکھنے والے شخص کا بھی یہی فیصلہ ہونا چاہیے انسان کا انسانوں کے ساتھ ایک ہی رشتہ ہوتاہے۔۔۔ ایک ہی رشتہ ہونا چاہیے دردکارشتہ۔۔۔ یہی انسانیت کی معراج ہے۔۔۔کسی کے ساتھ ہمدردی کے دو بول بول کر دیکھئے ایک خوشگوار تعلق کی بنیاد بن جائے گی ایک دوسرے کے دکھ دردمیں شراکت دلوں میں قربت کاموجب بن جاتی ہے انسانیت سے پیاراسلام کا ابدی پیغام ہے ۔۔۔ تعلیم کے فروغ ،جہالت ،غربت،افلاس ختم کرنے کیلئے بھی جو ہو سکے ضرورکریں۔ محبت ِ رسول ﷺ کے تقاضے یہ بھی ہیں کہ ہم معاشرے کے کمزور،کم وسائل،کچلے اور سسکتے طبقات کو طاقت بخشیں۔۔۔ جھنڈیاں لگانا ،چراغاں کرنا، میلاد ﷺ کی محافل کا انعقاد بھی اہم ہے اس سے دلوں کو نیا ولولہ نیا جوش ملتاہے۔۔۔ لیکن اصراف کو ترک کرکے کچھ وسائل غریبوں، بیواؤں کی کفالت کیلئے بھی خرچ کریں ۔۔۔کسی بیروزگار کی چھوٹا کاروبار کروانے کیلئے معاونت کریں۔۔صدقات و خیرات بھی کریں۔کسی یتیم بچی کی شادی ۔۔کسی مجبور طالبعلم کی سکول کالج کی فیس دیدیں، کتابیں یا یونیفارم لے دیں ۔۔کسی بیمارکا علاج کروادیں الغرض جس میں جتنی استطاعت ہے اس کے مطابق کچھ نہ کچھ ضرور کرے۔۔۔۔ ان طریقوں کو اپنے محبوب نبی ﷺ کی خوشنودی کیلئے مروج کریں۔۔ دوسروں کو ترغیب دیں ۔۔ عشق ِ مصطفے ٰ ﷺ کو اپنی طاقت ،قوت اور جرأت بنائیں حالات بدل جائیں گے بدنصیبی کے اندھیرے چھٹ جائیں گے مقدر کا رونا رونے والوں پر مقدر ناز کرے گا آزمائش شرط ہے ۔ یقین کریں صدق ِ دل سے بے لوث کام آنا ایسی نیکی ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔۔۔کسی مجبور کی مدد، کفالت، قرض ِ حسنہ،کسی یتیم بچی کی شادی ،کسی کو باعزت روزگار کی فراہمی سے اﷲ اور اس کے حبیب پاک ﷺ کو راضی کرنا ہے۔۔چراغ سے چراغ جلانے کی روایت ہے صدقہ ٔ جاریہ ہے اسی میں ہمارے نبی ﷺکی خوشی ہے

ہمیں یقین ہے انسان کا انسانوں کے ساتھ ایک ہی رشتہ ہوتاہے۔۔۔ ایک ہی رشتہ ہونا چاہیے دردکارشتہ۔۔۔ یہی انسانیت کی معراج ہے۔۔۔کسی کے ساتھ ہمدردی کے دو بول بول کر دیکھئے ایک خوشگوار تعلق کی بنیاد بن جائے گی ایک دوسرے کے دکھ دردمیں شراکت دلوں میں قربت کاموجب بن جاتی ہے انسانیت سے پیاراسلام کا ابدی پیغام ہے یقینا دکھی انسانیت کی خدمت ہی انسانیت کی معراج ہے۔ اور اب جنت نظیر وادیمظفرآباد لیپہ ویلی آزاد کشمیر سے ایک خط ملاحظہ فرمائیں یہ مکتوب وہاں کے معروف صحافی محمد شبیر انچارج چنار میڈیا سنٹر مظفر آباد نے بھیجا ہے انہوں نے لکھا ہے

انتہائی قابل احترام جناب ایم سرور صدیقی صاحب! گو کہ آپ میرے سامنے نہیں مگر اپنے دلکش انداز اور بہترین کالموں کی بدولت ہمارے دل میں اتر گئے ہیں جناب اگر آپ میرے سامنے ہوتے تو آپ کے ہاتھ چومتا جناب والا شاہ زمان لیپہ ویلی کا رہائشی ہے جو انتہائی غریب ہونے کے علاو ہ عرصہ 3سال سے زیادہ گز ر گیا ایک گردے کا مریض ہے جو بھاری کام نہیں کرسکتا محنت مزدوری کے قابل نہیں سائل کے 3بچے اور 4بچیاں ، بیوی ہیں ۔ شاہ زمان کی بیوی گاؤں اور محلہ سے بھیک مانگ کر بال بچوں کا ایک وقت کا گزارہ کرتی ہے اور دو وقت بھو کے ہوئے سو جانے پر مجبور ہیں بال بچوں کی روز روز کی فاقہ کشی سائل کو برداشت نہ ہوئی تودوسر گردہ فروخت کرنے کی کوشش کی مگر فروخت نہ ہو سکا دو مہینے سے اخبارات میں خبریں لگاتا رہا کہ سائل کے بیوی بچوں کو فاقہ کشی سے بچایا جائے مگر بے حس حکمران ٹس سے مس نہ ہوئے سائل کی کسی بھی طرف سے کوئی مدد نہ کی گئی سائل کو پی پی حکومت سے بہت ساری امیدیں وابستہ تھیں مگر حکومت آزاد کشمیر نے سائل کو بہت مایوس کیا سائل کی حالت پہ کسی کو بھی رحم نہ آیا کسی بھی طرف سے کوئی شنوائی نہ ہوئی سائل خود مظفرآباد ہے جب کے سائل کے بیوی بچے گاؤں میں ہیں سائل ہر طرف سے مایوس ہو کر جناب کی خدمت میں اپنی داستان غم لئے حاضر ہوا ہے سائل بہت امید کے ساتھ او ر اس یقین کے ساتھ جناب کی خدمت میں حا ضر ہوا ہے کہ جناب سائل کے حال پر رحم کرتے ہوئے سائل کی آواز تما م صاحب استطاعت لوگوں تک پہنچائیں گے اور سائل کو امداد لینے کے لئے سائل کی بھر پور مدد کریں گے جناب کے ارد گرد جو بھی صاحب استطاعت لوگ جن تک جناب سائل کی آواز پہنچائیں گے ۔جناب اگر سائل کی آواز ڈاکٹر عامر لیاقت حسین تک بھی پہنچا دیں تو جناب کی عین نوازش ہوگی ۔ جناب والا شاہ زمان ولد عبدالرحمان ساکنہ تحصیل لیپہ ضلع ہٹیاں بالا گاؤں لیپہ آزاد کشمیر کے نام سے ایک کالم لکھا جائے سائل کو فوری امداد سے ہی سائل کے بیوی بچے فاقہ کشی سے بچ سکتے ہیں اور سائل تمام مشکلات حل ہو سکتی ہیں غریب کو اتنی امداد کردی جائے کے سائل کے بیوی بچے فاقہ کشی سے بچ سکیں اور سائل کوئی چھوٹا موٹا کاروبار کر کے زندگی عزت کے ساتھ گزار سکے ، اور دیگرمشکلات کا حل بھی نکال سکے جن میں قرض داری بچوں کے سکول خرچ اور مکان کی چھت بھی ڈال سکے اور دو بیٹیوں کی شادی کرا سکے اور سائل اپنے گردے کا علاج بھی کراسکے جناب کی عین نوازش ہوگی ۔ شاہ زمان سے 0311-8518035پر رابطہ کیا جا سکتاہے ۔۔۔ اسی لئے کہنا پڑتاہے انسان کا انسانوں کے ساتھ ایک ہی رشتہ ہوتاہے۔۔۔ ایک ہی رشتہ ہونا چاہیے دردکارشتہ۔۔۔ یہی انسانیت کی معراج ہے۔
Sarwar Siddiqui
About the Author: Sarwar Siddiqui Read More Articles by Sarwar Siddiqui: 218 Articles with 159716 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.