نامور شاعر قابل اجمیری

قابل اجمیری کی پیدائش
اردو کے نامور شاعر قابل اجمیری کی تاریخ پیدائش 27- اگست 1931ء ہے۔
قابل اجمیری کا اصل نام عبدالرحیم تھا اور وہ چرلی‘ اجمیر شریف کے مقام پر پیدا ہوئے تھے ان کے شعری مجموعوں میں خون رگ جاں اور دیدۂ بیدار کے نام شامل تھے۔ ان کی کلیات بھی ’’کلیات قابل‘‘ کے نام سے اشاعت پذیر ہوچکی ہے۔
3 اکتوبر 1962ء کو قابل اجمیری حیدرآباد میں وفات پاگئے۔ وہ تپ دق کے موذی مرض میں مبتلا تھے۔
قابل اجمیری نے صرف 31 برس کی عمر پائی مگر اتنی کم عمری میں وفات پانے کے باوجود وہ آج بھی اردو کے صف اول کے شعرا میں شمار ہوتے ہیں اور ان کے متعدد اشعار ضرب المثل کا درجہ رکھتے ہیں۔
وقت کرتا ہے پرورش برسوں
حادثہ ایک دم نہیں ہوتا
……٭٭٭……
دل کی دھڑکن کا اعتبار نہیں
ورنہ آواز تو تمہاری ہے
……٭٭٭……
تم نہ مانو مگر حقیقت ہے
عشق انسان کی ضرورت ہے
اس کی محفل میں بیٹھ کر دیکھو
زندگی کتنی خوبصورت ہے
 وشمہ خان وشمہ
About the Author: وشمہ خان وشمہ Read More Articles by وشمہ خان وشمہ: 308 Articles with 429171 views I am honest loyal.. View More