azaadiyyat آزادیّت

آزادیّت؟؟؟
اپنے آپ کو آزادیّت کے زعم میں قید رکھنے والا "آزاد" بھی آزاد کہلاتا ہے؟ اگر ہے تو کیا یہ اس کا حق ہے؟ کیا یہ اس کا پیدائشی حق ہے؟
کیا لفظ آزاد______ آ+ز+ا+د ان حروف سے آزاد ہو جائے تو آزاد کہلا سکتا ہے؟
کیا آزاد آدمی اپنے آزادیّت کے خیال سے کبھی آزاد ہو سکتا ہے؟
کیا آزاد پرندے_________آزاد آدمی_________آزاد جِن کائنات کے حصار سے نکل سکتے ہیں؟
فکر کی کوکھ سے ایسے ہی ان گنت سوالات جنم لیتے رہتے ہیں.
انسان کتنا آزاد ہے؟
کیا ساٹھ سال پر محیط زندگی صَرْف کرنے کا نام آزادیّت ہے؟
کیا چلتے پھرتے جسم (صرف اور صرف جسم) کا دھوپ میں جل جانے_______برف میں جم جانے________آگ میں پگھل جانے______پانی میں گُھل جانے اور زمیں کی گود میں خاموشی سے اُتر جانے کا نام آزادیّت ہے؟؟؟
کیا آزاد نظم الفاظ کی قید سے آزاد ہو جائے تو آزاد نظم کہلا سکتی ہے؟_______کیا نظم ہی کہلا سکتی ہے؟
اسی طرح غزل وزن سے آزاد ہو جائے تو کچھ اور ہی کہلائے گی________غزل نہیں______پچھلی چند دہائیوں سے "آزاد غزل" بھی میدانِ ادب میں اُتر چکی ہے.
جانے ابھی اس (نام نہاد) آزاد خیال آدمی نے مزید کتنی آزادی حاصل کرنی ہے______کچھ خبر نہیں____مگر سب جانتے بھی ہیں.