اکنامک کاریڈور۔ جنرل راحیل کی مودی کو نکیل

جب سے مودی سرکار آئی ہے مودی نے اپنا ذہنی توازن کھودیا ہے ۔عید سے چند روز قبل سیالکوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کی جانب سے 5 معصوم پاکستانیوں کو بلا شتعال فائرنگ کرتے ہوئے شہید کردیا گیا اِس وقت پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ ہورہی ہے اور پاک فوج نے بھارتی ایجنٹوں، جاسوسوں اور دہشت گردوں کا ناطقہ بند کردیا ہے بلوچستان کی شورش کے حوالے سے بھی پاک فوج نے حار جانہ پایسی رکھی ہے ۔خوارج کے ذریعے طالبان کے لبادئے میں ہونے والی دہشت گردی کو بھی جنرل راحیل شریف نے نکیل ڈال دی ہے ،اصل میں یہ نکیل مودی کے ناک میں ڈالی گئی ہے جس کا اظہار وہ بنگلہ دیش میں بیٹھ کر کر چکا ہے کہ میں بھی پاکستان توڑنے والوں میں شامل تھا ۔ اب مقام افسوس ہے کہ ہمارے حکمران ابھی بھی مودی کے ساتھ تجارت کے لئے مرے جارہے ہیں ۔مودی سرکار کی پاکستانی دہشت گردی کودی جانے والی پشت پناہی نے پاکستانی کوداخلی سطح پر بہت نقصان پہنچایا ہے لیکن جنرل راحیل شریف نے صیح معنو ں میں حیدر ِ کرار ی تلوار ہونے کا ثبوت دیا ہے ۔ا ب مودی سرکار شکست خوردگی کی وجہ سے اپنے زخم چاٹ رہی ہے۔ دوسرا انٹر نیشنل سطح پر مودی سرکار کو ننگا کیا گیا ہے کہ پاکستان توڑنے کا اعتراف اور پاکستان میں دہشت گردی اور اِس کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں شورش کے پیچھے بھی بھارت ہی ہے نواز شریف کے ساتھ شنگائی کانفرنس میں مودی کی ملا قات ضرور ہوئی ہے لیکن مودی کی شکل سے صاف ظاہر تھا کہ وہ نروس ہے ۔دُوسرا پاکستان کو جے ایف تھنڈر طیاروں کے جس طرح آرڈر ملنا شروع ہوئے ہیں اُس نے بھی مودی کی نیندیں اُڑادی ہیں تیسرا پہلو جوکہ بھارت کی اپنے وجود کے لئے بہت کی خطر ناک ہے وہ یہ کہ خالصتان کی تحریک کا احیاء ہے ،سکھوں کی جانب سے خالصتان کی تحریک کودوبارہ شروع کرنے کا اعلان بھی بھارت کے لئے سوہان روح بنا ہوا ہے ۔اِ س لئے بھارت پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے اور سیالکوٹ سیکٹر پر ہونے والی شہادتیں بھی اِسی کا شاخسانہ ہے ۔

چین کی جانب سے منصوبہ جات کی شروعات پاکستان کو سماجی معاشی طور پر مستحکم کرنے کی ایک لازوال کوشش ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں پھیلی بے چینی اور نا امیدی کا خاتمہ ہوگا ۔جنرل راحیل شریف کی کوششوں سے پاکستان میں عو ام کو امن کا احساس ہونا شروع ہو ا ہے اِس حوالے سے یہ ہی دیکھائی دیتا ہے کہ نواز حکومت اور فوج کی سوچ ایک جیسی ہے۔ ہفتہ پچیس جولائی دو ہزار پندرہ کو جنرل راحیل شریف نے پنجگور بلوچستان کا دور کیا اور واشگاف الفاظ میں اعلان کردیا کہ معاشی راہداری کا منصوبہ ہر قیمت پر پورا کریں گے اور پاک فوج اِس منصوبے کی تکمیل کی خاطر ہر قربانی دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے جنرل راحیل نے جیپ پر سوار ہوکر ایف ڈبلیو او کے سڑکوں کی تعمیر کے کام کا بھی جائزہ لیا اور کہا کہ دشمن کہ ہر طرح کی مکاری اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔درحقیقت مودی اور راحیل شریف کے درمیان جو یہ کشمکش جاری ہے او ر مودی نے ہر محاذ پر پاکستان کو زچ کرنے کی پالیسی اپنا رکھی ہے۔رینجرز نے عید کے روز بھارت کی جانب سے بھیجی جانے والی مٹھائی واپس کردی تھی کہ عید سے چند روز قبل بھارت نے آٹھ پاکستانیوں کو شھید کردیا تھا لیکن ہمارئے وزیراعظم نے مودی کو آم بھجوادئیے ہیں۔ تھیک ے یہ بھی ڈپلومیسی کا حصہ ہوسکتا ہے لیکن جس طرح پاکستان کو مودی نے نقصان پہنچایا ہے اور وہ معاشی راہ داری کو ہر حال میں روکنا چاہتا ہے اور اُس کے ساتھ ساتھ اُس نے راہ کومیں ایک خاص سیل بھی بنویا ہے جس کا کام پاکستان میں بے چینی پیدا کران اور معاشی راہدری کے منصوبے کو پامال کرنا۔ لیکن اﷲ پاک کے شیر جنرل راحیل نے مسلمان سپہ سلاروں کی یاد تازہ کردی ہے طارق بن زیاد، خالد بن ولید، محمد بن قاسم، صلاح الدین ایوبی کی مانند جذبہِ حریت سے سرشار جنرل راحیل کو اﷲ پاک نے پاکستان کی مدد کے لیے مقرر فرما دیا ہے۔مودی کے ناک میں نکیل ڈالنے والے اِس غازی کی زندگی میں پاکستان کی جو اہمیت ہے اور جس طرح جنرل صاحب نے بھارت کے ناپاک ارادوں کو خاک ملادیا ہے اِس کے پیچھے رب پاک کی رضا ہی تو ہے۔جماعت اسلامی کے سابق امیر جناب سید منور حسن نے تو مینار پاکستان پہ کھڑئے ہو کر کہہ دیا تھا کہ قتال کیا جائے۔ اور یہ بھی پاک فوج کے شہادت پانے والے فوجی شھید نہیں ہے۔ اِس طرح کی ذہنی حالت نام نہاد رہنماؤں کی ہے۔ ان لوگوں نے پاکستان سے رواداری برداشت بھائی چارہ چھین لیا ہے۔ درحقیقت یہ وہ لوگ ہیں جن کا کام صرف رقم کمانا ہے اُس کے لیے دین دنیا سب کچھ فروخت کر دیتے ہیں ۔حتیٰ کہ اپنے ملک کی خاطر شھید ہونے والے فوجیوں کو شہادت کا رُتبہ دینے کے لے تیار نہیں اور دہشت گرد جو مسجدوں مدرسوں بازاروں میں خود کش حملے کر رہے ہیں اُن کے لیے نرم گوشہ رکھتے ہیں ۔ ایسے عناصر کو ایسے مائنڈ سیٹ کو ختم کرنا ہو گا۔ موجودہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیراعظم دونوں کی ورکنگ ریلشنشپ بہت بہتر ثابت ہوئی ہے۔ جس طرح مودی سرکار لائن آف کنٹرول پر پاکستانیوں کو شھید کرتی رہی ہے اور حالیہ دنوں میں پاکستان توڑنے اور بنگلہ دیش بنانے کا اعتراف بھی کیا گیا ہے ۔ مودی وزیراعظم سے زیادہ کسی سینما کا ٹکٹ بلیک میلر محسوس ہوتا ہے جسے ذرا بھر بھی ا حساس نہیں کہ اُس کے مُنہ سے کس قسم کے الفاظ نکل رہے ہیں ۔پاک چین معاشی تعلقات کی نئی جہت نے تو بھارت کا جینا حرام کر رکھا ہے اور مودی نے تویہاں تک کہ دیا کہ ہم پاکستانیوں کا حال برما کے مسلمانوں جیسا کریں گے۔وہ لوگ جو نظریہ پاکستان کو ابھی تک نہیں مانتے جو قائداعظمؒ کو ہندوستان کو تقسیم کرنے کا گناہ گار قرار دیتے ہیں ۔وہ جاگتی آنکھوں سے دیکھ لیں اور سن بھی لیں کہ بھارت کا وزیراعظم دوسرئے ملک میں کھڑئے ہو کر واشگاف اعلان کر رہا ہے کہ ہم نے پاکستان کو توڑا۔ اِس جنگ میں جتنا خون بہا اُس کا ذمہ دار مکمل طور پر ہندوستان ہے۔قوم پاک فوج کو سلام عقیدت پیش کر تی ہے سب دیکھ لیں کہ کا نگریسی ملاؤں اور پیٹرو اسلام کے حامل نام نہاد مذہبی رہنماؤں اور امریکی آشیرباد کے حامل نام نہاد لبرل فاشسٹ بھی دیکھ لیں کہ دو قومی نظریہ کسے کہتے ہیں۔ مودی نے اب پوری دنیا کو بتا بھی دیا ہے اور سمجھا بھی دیا۔پاک فوج کی لازوال قربانیوں نے پاکستان کو نیا جنم دیا ہے اور رب پاک کے نام پر بننے والے اِس ملک میں انشااﷲ امن قائم ہوگا۔جس طرح جنرل راحیل شریف نے اپنے حالیہ دورہ پنجگور میں جس طرح کی بادی لینگوئج کا احساس مودی کو دلایا ہے اور للکار کر کہ دیا ہے کہ انشاﷲ معاشی راہداری کا منصوبہ ضرور مکمل ہوگا۔
MIAN ASHRAF ASMI ADVOCTE
About the Author: MIAN ASHRAF ASMI ADVOCTE Read More Articles by MIAN ASHRAF ASMI ADVOCTE: 452 Articles with 381480 views MIAN MUHAMMAD ASHRAF ASMI
ADVOCATE HIGH COURT
Suit No.1, Shah Chiragh Chamber, Aiwan–e-Auqaf, Lahore
Ph: 92-42-37355171, Cell: 03224482940
E.Mail:
.. View More