لو لگنا ،احتیاطی تدابیر اور علاج

قارئین !میرا آج کا موضوع گرمیوں کے حوالے سے ہے آجکل سخت گرمی پڑ رہی ہے اور آپ جانتے ہیں کہ گرمیوں میں دن راتوں کی نسبت بڑے ہوتے ہیں اور رات کی نسبت دن میں حرارت بہت زیادہ ہوتی ہے کیونکہ گرمیوں میں سورج اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ چمک رہا ہوتا ہے اور زمین پر آگ کے گولے بر سا رہا ہوتا ہے۔اور اسی حرارت کی وجہ سے انسانی جسم کا درجہ حرارت بھی بڑھ جاتا ہے۔ہم سے اکثر لوگ دن کو کام کرتے ہیں اور ان کی مجبوری ہے کہ وہ دھوپ میں باہر نکلیں۔اور ان میں سے اکثر لوگ دھوپ کی پرواہ نہیں کرتے جس کی وجہ سے لو لگنے سے وہ بیمار ہو جاتے ہیں۔

اس موسم میں خواتین اور بچے بھی بہت زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔اگر آپ دھوپ میں زیادہ دیر رہتے ہیں تو آپ میں لو لگنے کے چانسز بڑھ جاتے ہیں۔لو لگنے سے انسانی دماغ اپنا کام کرنا چھوڑ دیتا ہے اگر فوری طور پر علاج نہ کیا جائے تو مریض کی موت واقع ہو سکتی ہے۔مریض کو ٹھنڈی جگہ رکھیں اور پانی پلائیں تاکہ اس کا جسمانی درجہ حرارت کم ہو سکے۔سن سٹروک ہونے سے پہلے کچھ علامات ظاہر ہوتی ہیں اس لئے اگر بروقت طبی امداد دے دی جائے تو مریض کو موت کے منہ سے بچایا جا سکتا ہے۔
علامات:
٭سن سٹروک ہونے سے مریض کی جلد خشک اور گرم ہوتی ہے۔
٭مریض کا سانس پھول جاتا ہے اور سانس آ سانی سے نہیں آتا۔
٭پسینہ آنا بند ہو جاتا ہے ۔
٭جسمانی درجہ حرات بڑھ جاتا ہے
٭دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے۔

سن سٹروک کا حملہ ہمیشہ دھوپ میں کام کرنے والوں پر ہوتا ہے۔ضروری ہے کہ دھوپ کے اوقات کار میں کام نہ کیا جائے اور اگر مجبوری ہو تو موسم کے لحاظ سے کپڑے پہنے جائیں۔سر کو کپڑے سے ڈھانپ کر رکھیں اور پانی زیادہ سے زیادہ پئیں۔وقفہ وقفہ سے سایہ دار جگہ پر آرام بھی کیا جائے۔مردوں کی نسبت سن سٹروک خواتین،بچوں اور بزرگوں میں جلد ہوتا ہے کیونکہ ان میں قوت برداشت کی کمی ہوتی ہے۔اگر آپ بھی سن سٹروک سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو مندرجہ ذیل باتوں پر عمل کریں۔
احتیاطی تدابیر:
٭بلا وجہ دھوپ میں نہ جائیں۔
٭سخت گرمی سے اپنے آپ کو بچائیں۔
٭دھوپ میں نکلنا ضروری ہو تو چھتری یا کپڑے سے سر کو ڈھانپ کر نکلیں۔
٭گرمیوں میں سبزیوں کا زیادہ استعمال کریں۔
٭پھلوں کے رس اور ٹھنڈے مشروبات پئیں۔
٭گرمیوں میں موسم کی مناسبت سے لباس پہنیں۔جس سے ہوا کا گزر ہو سکے۔
٭جب آپ کو سن سٹروک ہو جائے تو سب سے پہلے کسی ٹھنڈی جگہ پر جائیں اور اپنے جسم سے کپڑے اتار دیں ۔
٭ٹھنڈے پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔اس سے آپ کے جسم کا درجہ حرات کم ہو گا اور آپ ٹھیک ہو جائیں گے۔
٭جب جسمانی درجہ حرارت معمول پر آ جائے تو کچھ دیر آرام کرنے کے بعد ٹھنڈے پانی سے نہا لیں۔
٭لیموں پانی کا استعمال کریں اور اس میں تھوڑا سا نمک بھی ڈال لیں۔

ہومیو پیتھک علاج:
٭ایکونائیٹ 30x:اس دوا کے چار قطرے تھوڑے سے پانی میں ملا کر ہر تین گھنٹہ بعد لیں۔
٭بیلا ڈونا30x:اگر سر چکرائے اور سر میں درد بھی ہو تو اس دوا کا استعمال کریں۔
٭گلو نائین6x:یہ دوا بھی سن سٹروک میں دینا مفید رہتا ہے۔

نوٹ :تمام ادویات ہومیو فزیشن کی ہدایت کے مطابق استعمال کریں ۔خود سے دوا کا استعمال نہ کریں۔مجھے فیس بک پر جوائن کریں۔
www.facebook.com/hdrtanweer

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1848664 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More