اسٹرابیری کے فوائد

قارئین!پھل اور سبزیاں اﷲ تعالیٰ کی طرف سے انسانوں کے لئے ایک بہترین تحفہ ہیں۔ان کا کھانا انسانی صحت کا ضامن ہے۔اس لئے گرمی کے موسم میں خاص طور پر ان کا استعمال بڑھا دینا چایئے۔میں نے آپ کو کافی پھلوں کے فوائد بتا چکا ہوں آج بھی میں ایک پھل اسٹرابیری کے بارے میں آپ کے لئے معلومات لے کر آیا ہوں۔اور امید کرتا ہوں کہ آپ میرے دوسرے مضامین کی طرح اس مضمون کو بھی پسند کریں گے۔
اسٹرابیری کا پہلا ملک فرانس ہے لیکن کچھ لوگوں کے مطابق اس کو دو سو سال قبل روم میں اگایا گیا تھا۔لیکن اب یہ دنیا کہ ان تمام ممالک میں اگایا جاتا ہے جہاں موسم معتدل رہتا ہے۔اسٹرابیری اس لحاظ سے بھی منفرد ہے کہ اس کا بیج اس کے چھلکوں میں ہوتا ہے۔اسٹرابیری میں وٹامنز سی اور کے، پوٹاشیم، میگنیشیم،فائبر،سیلی کون،جست،فولک ایسڈ اور آئیوڈین موجود ہے۔آجکل یہ پھل ہمیں ریڑیوں پر عام ملتا ہے اسٹرابیری کی چھ سو سے زائد اقسام موجود ہیں۔کہا جاتا ہے کہ یہ گلاب کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے اس لے اس کو محبت کی علامت بھی سمجھا جکاتا ہے۔اس کا استعمال انسان کو کئی بیماریوں سے وور رکھتا ہے۔
اسٹرابیری دیکھنے اور کھانے میں خوش شکل اور خوش ذائقہ ہوتی ہے۔اسٹرابیری کو آپ اپنے گھروں میں گملوں میں بھی اگا سکتے ہیں اس کے ننھے ننھے پودے جلد ہی پھل دینا شروع کر دیتے ہیں ۔اس میں موجود حرارے جسم کو دبلا رکھنے میں مدد گار ہیں۔اس کے علاوہ یہ جسم میں خون کو پتلا رکھتا ہے۔اسٹرابیری اپنے ذائقے کی وجہ سے آئس کریم،جام ،جیلی ،ادویات اور مشروبات میں استعمال کی جاتی ہے۔اس میں موجود اینٹی اوکسی ڈینٹ یورک ایسڈ کی مقدار کو کنڑول میں رکھتا ہے۔ایسے افراد جن کو بھوک نہ لگتی ہو وہ اسٹرابیری ضرور کھائیں کیونکہ یہ بھوک کو بڑھاتی ہے۔گردے ،پتے اور جگر کے پیچیدہ امراض میں اس کا استعمال نہ کیا جائے۔

اسٹرابیری کے طبی فوائد:
٭اسٹرابیری جلد کے لئے بہت مفید ہے اس سے چہرہ کی رنگت بہتر ہوتی ہے۔اس کا طریقہ یہ ہے کہ اس کا گودا نکال کر چہرہ پر ملیں اور کچھ دیر بعد دھو لیں۔
٭اسٹرابیری بھوک بڑھاتی ہے۔
٭جگر کی خرابی میں اس کا جوس پینا جگر کو طاقت دیتا ہے۔
٭روزانہ اسٹرابیری کا استعمال قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے۔
٭اسٹرابیری کھانے سے ہارٹ اٹیک کا چانسز کم ہو جاتے ہیں۔
٭اسٹرابیری جوڑوں کے دردوں میں کھانا مفید ہے۔
٭اس کے استعمال سے کینسر جیسے موذی مرض سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
٭اسٹرابیری بلڈ پریشر کے مریضوں کو بہت فائدہ پہنچاتی ہے۔
٭اسٹرابیری کھانے سے کولیسٹرول سے بچا جا سکتا ہے۔
٭اسٹرابیری کھانے والے نظر کی کمزوری سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
٭اسٹرابیری زود ہضم ہے،
٭اسٹرابیری جسم میں خون پیدا کرتی ہے۔
٭اسٹرابیری سے آنتوں کی سوزش کم ہوتی ہے۔
٭اسٹرابیری اسہال روکتی ہے۔
٭اسٹرابیری کو کاٹ کر آنکھوں پر رکھیں تو حلقے کم ہو جائیں گے۔
٭اسٹرابیری جھریاں پڑنے سے محفوظ رکھتی ہے جس سے آپ جوان رہتے ہیں۔
٭اسٹرابیری ہڈیوں کی کمزوری میں کھانا فائدہ مند ہے۔
٭اس کا گودا دانتوں پرملنے سے دانت سفید ہو جاتے ہیں۔
٭شوگر کے مریضوں کے لئے مفید ہے۔

قارئین مجھ سے رابطے کے لئے میرا فیس بک جوائین کریں۔شکریہwww.facebook.com/hdrtanweer

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1841577 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More