غصہ اور ناراضگی(آخر کیوں)

سڑک پر چلتے ہوئے یا کسی بھی سواری پر ہم لوگوں کو دیکھتے ہیں تو اکثر کے چہرے پریشان دیکھائی دیتے ہیں ،آج کے دور میں کوئی بھی خوش دیکھائی نہیں دے رہا،اگر کسی کے پاس اولاد ہے تو بیوی اچھی نہیں ملی،اگر اولاد اور بچے دونوں اچھے ہیں تو پیسے کا مسئلہ،اگر پیسہ بھی ہے تو غصہ اور اختلافات کا مسئلہ،اگر انسان ہر لحاظ سے اچھا ہے تو بیماری یا دوسرے کسی مسئلے میں گرفتار ملے گا کہنے کا مطلب یہ کے کوئی بھی ایسا نہیں جو کہہ سکے کہ ہم بہت خوش ہیں ہمارے ساتھ کوئی بھی کسی قسم کا مسئلہ نہیں ہے۔آج کے اس دور میں جیلوں میں وہ افراد بند ہیں جو غصہ میں آ کر خون نا حق بہا دیتے ہیں یا خاندانی اختلافات کی وجہ سے قتل و غارت کرتے ہیں ،آیا انسان ایسا کیوں ہو گیا کیا ہم مہنگائی،اور گھریلو پریشانیوں کی وجہ سے ایسے ہو گئے ہیں کہ ہر وقت ہم ٹینشن میں نظر آتے ہیں، ہر چیز کی کوئی نہ کوئی وجہ ہوتی ہے ہمیں اُن وجوہات کو ختم کر کے خوشی خوشی زندگی گذارنی چاہئے۔کیا کریں کہ ہم غصہ اور ناراضگی کو اپنے اندر سے ختم کر سکیں شاید یہ طریقہ بہتر ہو گا:
۱)اگر ہماری ناراضگی اور غصہ بے کاری کی وجہ سے ہے تو ہمیں کام کرنا چاہئے ضروری نہیں کہ جو دفتر میں جا کر سیٹ پر بیٹھ کر کام کرے بس وہی کام ہے نہیں بلکہ جو بھی محنت اور لگن کے ساتھ کام کیا جائے وہی کام ہوتا ہے انسان کو اپنی انا پر نہیں بلکہ خدا پر بھروسہ کرنا چاہئے۔
۲)اگر کوئی شادی نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہے تو اُسے نماز پڑھنی چاہئے اور اﷲ سے اس مشکل کو حل کرنے مدد مانگنی چاہئے اور ایسی بہت سی دعائیں موجود ہیں جس کی وجہ سے انسان بہت جلد اس مسئلے کوحل کر سکتا ہے۔
۳)اگر کسی کے ساتھ بلڈ پریشر کا مسئلہ ہے تو اُسے ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے اور اپنے بلڈ پریشر کو نارمل رکھنا چاہئے تا کہ غصہ میں کوئی ایسا کام نہ کرے جو تذلیل کا باعث ہو۔
۴)اگر کسی کر ساتھ مالی مسئلے ہیں تو اﷲ سے دعا مانگنی چاہئے اور سورہ ہود کی آیت ۵۶ کی تلاوت کرنی چاہئے بندوں پر نہیں اﷲ پر توکل ہی انسان کو کامیاب کر سکتا ہے۔
۵)اگر کسی کی اولاد نہیں ہے تو دعاؤں کی کتابیں موجود ہیں اولاد کی مخصوص دعائیں پڑھیں تا کہ اﷲ آپ کو اولاد صالح دے
۶)اگر کسی کی اولاد خراب ہے تو اُسے اخلاقی کتابوں میں سے احادیث وغیرہ پڑھ کر سنائیں احادیث کا بہت اثر ہوتا ہے۔
۷)اگر انسان پر قرض ہے تو ’’یا قوی یا غنی یا علی یا ولی‘‘۱۰ دن پڑھے(ہر روز ۱۰۰ بار)
۸)رزق کم ہے تو ’’یا غنی یا فتاح یا روف‘‘ہر روز ۱۰۰ دفعہ پڑھے۔

مسائل تو بہت زیادہ ہیں تا حتی الامکان مسائل اور اُن کا حل بیان کیا گیا ہے جو انسان کے غصہ اور ناراضگی کو ایک حد تک کم کر سکتا ہے ہمیں اﷲ در گذر کرنے کا حکم دیتا ہے اﷲ قرآن میں کہتا ہے:’’اے ایمان والوں تمہاری اولاد اور بیویوں میں کچھ تمہارے دشمن ہیں لہذا ان سے ہوشیار رہو اور انہیں معاف کر دو ان سے درگذر کرو اور انہیں بخش دو تو اﷲ بھی بخشنے والا مہربان ہے‘‘(سورہ تغابن آیت ۱۴)

اﷲ ہمیں درگزر کرنے اور معاف کرنے کا حکم دیتا ہے بے شک وہی انسان کامیاب ہے جو در گذر اور معاف کر دیتا ہے۔
Shahid Raza
About the Author: Shahid Raza Read More Articles by Shahid Raza: 162 Articles with 238946 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.