وٹامن ڈی۔ای اور کے

قارئین اس سے پہلے میرے مضمون وٹامن اے،وٹامن بی اور وٹامن سی پڑھ چکے ہیں آج ہم وٹامن ڈی،ای اور کے سے متعلق کچھ معلومات حاصل کریں گے۔سب سے پہلے وٹامن ڈی کو دیکھتے ہیں ۔سب جانتے ہیں کہ وٹامن ڈی ہمارے دانتوں اور ہڈیوں کے لئے بہت ضروری ہے۔اس لئے ہمیں وٹامن ڈی کا استعمال کرنا چاہئے اس کی کمی سے بلڈ پریشر بڑھ سکتا ہے اس کے علاوہ دانتوں اور ہڈیوں کے مسائل سے دوچار ہونا پڑ جاتا ہے۔ایک تحقیق کے مطابق اس کی کمی سے شریانوں میں لچک کم ہو جاتی ہے۔

تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ امراض قلب کی وجہ بھی وٹامن ڈی کی کمی ہے۔اس کی کمی کی وجہ سے دل کے افعال صحیح طور پر کام نہیں کر پاتے جس کی وجہ سے بلڈ پریشر میں اضافہ ہو جاتا ہے۔اس سے ثابت ہوا کہ وٹامن ڈی ہماری صحت کے لئے کتنا ضروری ہے اور اگر ہم ان مندجہ بالا امراض سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنی خوراک میں وٹامن ڈی کا استعمال کرنا ہوگا۔سورج وٹامن ڈی حاصل کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے یہ ہمیں قدرت کی طرف سے ایک انمول تحفہ ہے اگر ہم تھوڑی دیر دھوپ میں بیٹھ جائیں تو وٹامن ڈی کی کمی سے محفوظ رہ سکتے ہیں اس کے لئے صبح کا وقت بہترین ہوتا ہے جب سورج نکل رہا ہو۔ ماہرین کے مطابق تیس سال سے زائد افراد کو وٹامن ڈی کا خاص خیال رکھنا ہوگا تاکہ بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ وہ ان امراض یعنی بلڈ پریشر اور دل کے امراض سے بچ سکیں۔وٹامن ڈی ہمیں سورج،دودھ،لوبیا،پنیر،مکھن اور مچھلی سے حاصل ہوتا ہے۔بچے جب سوکھے کی بیماری کا شکار ہوں تو ان کو وٹامن ڈی کا استعمال کروانا ضروری ہے تاکہ ان کی ہڈیاں مظبوط ہوں اور وہ جلد صحت مند ہو جائیں۔وٹامن ڈی کینسر کی رسولیوں اور گانٹھوں کو بڑھنے سے روکتا ہے-

وٹامن ای کا استعمال ہمیں دل کے امراض مکے ممکنہ خطرات میں کمی لاتا ہے۔لیکن وٹامن ای کے استعمال سے ہڈیاں کمزور ہو جاتی ہیں۔کیونکہ جاپان کی ایک تحقیق کے مطابق وٹامن ای ہڈیوں کے خلیات میں کمی لاتا ہے جس سے ہڈیاں مظبوط ہوتی ہیں۔وٹامن ای ہمیں سورج مکھی،زیتون،گری،میوہ جات اور سبز پتوں والی سبزیوں سے حاصل ہوتا ہے۔یہ وٹامن کینسر،بڑھاپے اور عارضہ قلب میں مفید ہے۔وٹامن ڈی ہڈیوں کے خلیات میں اضافہ کا باعث بنتا ہے لیکن وٹامن ای اس کے بالکل بر عکس کام کرتا ہے یعنی کہ ہڈیوں کے خلیات میں کمی لاتا ہے جس سے ہڈیاں کمزور ہو جاتی ہیں اور ان میں مظبوطی قائم نہیں رہتی۔یورپ اور امریکہ میں اس کا استعمال بہت زیادہ کیا جاتا ہے۔کیونکہ وہاں پر سردی زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے ایسی غذائیں استعمال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جس سے جسم کو حرارت ملے اس کے لئے میوہ جات کا بکثرت استعمال کیا جاتا ہے۔یہ میوہ جات قبض کشا بھی ہوتے ہیں۔وٹامن ای جہاں بڑھاپے کے لئے ضروری ہے وہیں یہ آپ کی جلد کے لئے بھی فائدہ مند ہے اور آپ کی رنگت نکھارنے کا باعث بنتا ہے یہ آپ کی جلد کو تروتازہ اور چمکدار بناتا ہے۔

وٹامن کے بھی ہمارے لئے بڑی اہمیت رکھتا ہے یہ ہمارے جسم میں کیلشیم کو ضرورت کے مطابق رکھنے میں مدد کرتا ہے۔جس سے ہماری ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں اور ہم جوڑوں کے امراض سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔یہ وٹامن ہمارے جگر میں خون کو جمنے نہیں دیتا۔اس کے علاوہ یہ جگر کے کینسر سے ہمیں محفوظ رکھتا ہے۔چہرے پر پڑنے والی جھریوں کو کم کرنے میں مددگار ہے۔وٹامن کے سبز پتوں والی سبزیوں،سلاد،گاجر،بند گوبھی،کھیرا،مٹر،زیتون اور خشک میوہ جات سے حاصل ہوتا ہے۔دوستو !آج کا موضوع مکمل ہو گیا ہے انشااﷲ اب کسی اور نئے موضوع کے ساتھ آپ سے ملاقات ہو گی۔مضمون کو پورا پڑھا کریں تاکہ آپ حیاتین کے فوائد سے روشناس ہو سکیں ۔اوراگر پسند آئے تو میرے مضمون کو لائیک کرنا نہ بھولیں۔شکریہ

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1842109 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More