ایک بڑھتا ہوا مرض

تحریر:ڈاکٹر محمد اکرام

دنیا میں جوڑوں کے امراض بڑی تیزی سے نمودار ہورہے ہیں ۔جوڑوں کے درد کو میڈیکل اصلاح میں گاؤٹgout۔جسے عام زبان میں گنٹھیا کہا جاتا ہے ۔گنٹھیا کے مریضوں کے جوڑوں کے مقام پر سوزش sweelingہوجاتی ہے جس میں شدید درد اُٹھتا ہے جو کہ انسانی صحت کو بُری طرح متاثر کرتا ہے ۔گنٹھیا کا مریض معذورروں کی طرح زندگی گزارنے پر مجبور ہو کررہ جاتا ہے ۔گنٹھیا کی سب سے بڑی وجہ خون میں یورک ایسڈuric acidکی زیادتی ہے ۔عام طور پر لوگ نہیں جانتے کہ یورک ایسڈuric acid کس بلا کا نام ہے ؟ یہی بے خبری لوگوں کو گنٹھیا جیسے تکلیف دہ مرض میں مبتلا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔گنٹھیا کے اعلاج اور احتیاطی تدابیر پر نظر ڈالنے سے پہلے یورک ایسڈuric acid کی تعریف بیان کرتا چلوں تاکہ محترم قارئین رہنمائی حاصل کرسکیں۔دراصل ہماری غذائی اجزاء میں سے نکلنے والا فاضل جُز یورک ایسڈuric acid کہلاتا ہے ۔یہ جُز عمونا پروٹین کی زیادتی والی اشیاء یعنی سرخ گوشتred meat،گوبھی،پالک،سرسوں کا ساگ،مٹراورکچھ خاص قسم کی مچھلیوں میں پایا جاتا ہے ۔ خون میں یورک ایسڈuric acid کی زیادتی ہائپریوریسیمیاHyper urecemiaکہلاتی ہے۔خون میں یورک ایسڈ uric acidکی نارملNormalمقدار۔مردوں میں 6.8mg/dlاور خواتین میں 6.0mg/dl تک ہونی چاہئے ۔یورک ایسڈuric acid جوڑو ں کے امراض کے علاوہ انسانی جسم میں اور بھی بہت سی پچیدگیوںcomplicationsکی وجہ بنتا ہے مثال کے طور پر دل کے امراض،گردوں کی بیماریاں،ہائی بیڈ پریشر،گردوں کی پتھریاں ،ہاتھ ،پاؤں میں گلٹیا ں بن جانا وغیرہ ۔ہمیں اپنے آپ کو صحت مند اور چاک و چوبند رکھنے کیلئے متوازن غذا اور مناسب ورزش کی عادت کا معمول بنانا چاہئے ۔ایسی غذا جس میں یورک ایسڈuric acid کی زیادتی ہوسے پرہیز کرنا چاہئے۔مسلسل جوڑوں کی تکلیف کی صورت میں خون میں سیرمserumیورک ایسڈuric acid کا ٹیسٹ testکروا کر مستند ڈاکٹر کے مشورے سے علاج کروانا چاہئے۔تاکہ آپ گنٹھیا جیسے تکلیف دہ مرض سے چھٹکارہ حاصل کرسکیں

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Imtiaz Ali
About the Author: Imtiaz Ali Read More Articles by Imtiaz Ali: 7 Articles with 32699 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.