کیا ہم اب بھی ایک نہیں ہوسکتے؟

گزشتہ کئی روز سے مسلمانوں میں ایک عجیب بے چینی اور اضطراب پایا جارہا ہے۔ یہ بے چینی ایسی ہے جو مسلمانوں کی روح اور ان کے جذبات تک کو متاثر کر رہی ہے۔ ایک مرتبہ پھر یہود و نصاریٰ نے اپنی غلیظ سوچ کا اظہار کرڈالا۔ انسانیت کو امن و سلامتی، آپس میں بھائی چارے اور غیروں سے اچھا برتاؤ کا درس دینے والے پیغمبر اسلام محمد رسول ﷺ کی شان اقدس کیخلاف اپنی بلید سوچ کا اظہار کرتے ہوئے گستاخانہ خاکے شائع کر کے پوری دنیا کو یہ پیغام دلایا گیا ہے کہ وہ دنیا میں امن و امان نہیں بلکہ کھلی دہشت گردی چاہتے ہیں۔

دنیا کا ہر مذہب انسانیت کا درس دیتا ہے اور انسانیت کسی بھی شخص کے احساسات مجروح کرنے، جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی اجازت نہیں دیتا۔ خود کو انسانیت کا علمبردار کہنے والے انسانیت سے اس حد تک گھر چکے ہیں کہ آج انسانیت بھی منہ چھپاتے پھر رہی ہے۔ ہر کچھ عرصے بعد نبی مکرم ﷺ کی توہین آمیز خاکے بنا کے مسلمانوں میں اشتعال پیداکیا جاتا ہے۔

مگر آخر کیوں؟ ہمیشہ سے مسلمانوں کے جذبات کو ہی نشانہ کیوں بنایا جارہا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ مسلمانوں کا آپ میں متحدہ نہ ہونا ہے۔ آج امت مسلمہ کی تمام ریاستیں آپس میں ہی بہتر تعلقات قائم کرنے میں ناکام ہیں۔ عالم تو یہ ہے کہ ایک مسلم ملک میں بسنے والے مسلمان ہی ایک پلیٹ فارم پر جمع دیکھائی نہیں دیتے۔ اگر وطن عزیز میں نظر دوڑائیں تو یہاں یہ صورتحال ہے کہ مختلف مذہبی جماعتیں توہین آمیز خاکوں کے خلاف اپنا اپنا احتجاج تو ریکارڈ کرا رہی ہیں، مگر افسوس صد افسوس کہ ہر مذہبی جماعت الگ الگ احتجاجی مظاہرے کر رہی ہے۔ شہر قائد میں چار روز میں الگ الگ جماعتوں کے احتجاج کا شیڈول رکھا گیا ہے۔

ذرا سوچئے کہ کیا اس ایک مسئلہ پر بھی ہم ایک نہیں ہوسکتے۔ اپنے مسلک پہ قائم رہتے ہوئے کیا ہم اپنے نبی ﷺ کے لئے ایک ساتھ کھڑے نہیں ہوسکتے؟ بار بار ہمیں نشانہ اس لئے بنایا جاتا ہے کیوں کہ ہمارے اندر اتنی ہمت نہیں کہ پرزور آواز بلند کرسکتے۔ اگر ہم اپنے اختلافات کو ایک طرف رکھ کے اس مسئلہ کے لئے ایک ہوجائیں تو دوبارہ کسی کی ہمت نہ ہو کہ ہمارے نبی ﷺ کی شان اقدس پر انگلی بھی اٹھائے۔ چھوٹے چھوٹے بکھرے احتجاج کچھ نہیں کرسکتے۔ ہمیں ایک ہونا ہوگا ورنہ یہ سلسلہ اس طرح جاری رہے گا اور اس کے ذمہ دار شاید ہم بھی ہوں گے۔

Danyah Imtiaz
About the Author: Danyah Imtiaz Read More Articles by Danyah Imtiaz: 11 Articles with 10613 views I am Medical Student n I writes t00........ View More