میں نے عیدالاضحی کیسے گزاری

زندگی میں بہت سے دن ایسے ہوتے ہیں جو یادگار بن جاتے ہیں اور کبھی بھلاے بھی نہیں جاتے-

عیدالاضحی ایک خوشی کا دن ہے۔یہ حضرت ابراھیم کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ایک دن میں اپنے پڑوسی کے گھر گوشت دینے جارہا تھاکہ اچانک ایک یتیم بچہ اداس بیٹھا تھا۔میں نے اس سے پوچھا کہ آپ یہاں کیوں اداس بیٹھے ہوئے ہیں وہ بھی اتنی خوشی کے موقع پر تو اس نے کہا میرے ابو نہیں ہیں اور میری امی ایک ماسی ہیں اور وہ اتنا نہیں کر سکتیں کہ وہ ایک جانور لاسکیں میری آنکھوں سے آنسو ٹپکنے لگے۔میں اپنے گھر گیا اور اسے بہت سا گوشت لا کر دیا وہ بہت خوش ہوا اور اس نے میرا شکریہ ادا کیا۔اور وہ خوشی خوشی گھر چلا گیا اور میں اسے دیکھ کر بہت خوش ہوا۔

ہمیں چاہیے کہ جیسے ہم عیدالاضحٰی کے موقع پر خوشیاں مناتے ہیں اس طرح ہمیں ان غریب بچوں کا بھی خیال رکھنا چاہیے اور اور ان کو بھی عید کی خوشیاں منانے دیں۔
Syed Abdullah Bin Tariq
About the Author: Syed Abdullah Bin Tariq Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.