خارش - Scabies

قارئین!ٓج میں نے خارش کو اس لئے منتخب کیا ہے کہ بارشوں کا موسم ہے اور خارش بھی عام ہے ہر چھوٹے بڑے کو یہ ہو جاتی ہے۔خارش جلدی بیماری ہے اور یہ کافی تکلیف دہ بیماری ہے۔یہ ایک ایسی مصیبت ہے کہ فوری طور پر ہر شخص سوائے کجھانے کے اور کچھ کر بھی نہیں سکتا۔اس سے وقتی آرام آ جاتا ہے لیکن مزید کھجانے سے خارش بڑھ جاتی ہے اور دوسرے جلدی مسائل پیدا ہونے کا بھی خدشہ رہتا ہے۔اس لئے کجھانا کسی حد تک تو ٹھیک ہے لیکن اس کا علاج ہونا ضروری ہے۔

خارش دو اقسام کی ہوتی ہے ایک کو ہم خشک خارش اور دوسری کو تر خارش کہتے ہیں۔پہلے میں آپ کو خشک خارش کے بارے میں مختصر بتاتا ہوں کہ اس سے خارش بہت زیادہ ہوتی ہے لیکن جسم پر کسی قسم کا کوئی دھبہ ،دانا یا نشان نہیں ہوتا ہے۔اور جہاں خارش ہو رہی ہو وہ جگہ بھی خشک ہوتی ہے۔اب ذرا تر خارش کو دیکھتے ہیں اس میں پھنسیاں نکلتی ہیں اور جہاں جہاں یہ پھنسیاں نکلتی ہیں وہاں بہت خارش ہوتی ہے۔اور اس کے بعد ان پھنسیوں میں رطوبت بھر جاتی ہے جو بعد میں پیپ کی شکل لے لیتی ہے۔یہ پھنسیاں عام طور پر ہاتھ ،پاؤں ،بغل ،پیٹ اور نرم اور نرم جگہوں پر نکلتی ہیں۔

اسباب:
یہ ایک زہریلے مادہ جس کو ہم سورا کہتے ہیں اس کے باعث ہوتی ہے عام طور پر نیم حکیم لوگ اس کا علاج تیل ،مرہم وغیرہ سے کرتے ہیں جس سے وقتی طور پر یہ دب جاتی ہے اس کے دبا دینے سے دوسری بیماریاں پیدا ہو جاتی ہیں۔مثلاً دمہ،تپ دق،مرگی،اندھا پن،بہرہ پن یہاں تک کہ بانجھ پن بھی اس مادہ سورا کے دبنے سے ہوتی ہیں۔تو یہ انتہائی خطرناک ہوتا ہے ۔بہتر ہے اس کا باقائدہ علاج کیا جائے ۔بعض افراد میں دوائیاں لینے سے بھی خارش ہوتی ہے۔اس کے علاوہ گرمی دانوں سے بھی خارش ہوتی ہے۔

گھریلو علاج:
اگر خارش خشک ہو تو ناریل کے تیل کی مالش کریں۔

پٹرولیم جیلی قدرتی ہوتی ہے اس کو جسم کے اس حصے پر لگائیں جہاں خارش ہورہی ہو۔

میٹھا سوڈا تین حصہ اور اور پانی ایک حصہ لیکر پیسٹ بنا لیں اور خارش زدہ حصہ پر لگائیں۔فوری آرام آ ئے گا۔

ایلوویرا(گوار گندل)کے پتے کاٹ کر ان میں سے جیل حاصل کریں اور متاثری حصوں پر لگائیں یہ بھی خارش کو روکنے کے لئے مفید ہے۔

مندرجہ بالا کام فوری طور پر خارش کو کم کرنے کے لئے ہیں اس کا باقائدہ علاج ضرور کریں۔

ہومیو ادویات:
سیپیا 30:خارش کے لئے ایک مجرب دوا ہے دن میں تین بار ایک گھونٹ پانی میں ملا کر پئیں۔

سلیشیا30:شدید خارش جس میں پھنسیاں ہوں اور ان میں پیپ پڑ گئی ہو۔تو دن میں تین بار تھوڑے سے پانی میں ملا کر پئیں۔

لیونڈر آئل :اس کا استعمال بیرونی طور پر خارش کے جراثیموں کو ختم کرتا ہے۔

لائکو پوڈیم30:جب آدھی رات کے بعد خارش کا زور بڑھ جائے اور پھنسوں سے زرد مواد خارج ہو تو پھر اس دوا کے چار قطرے تھوڑے سے پانی میں ملا کر دن میں تین بار استعمال کریں۔

کلیڈیم 30:عورتوں اور مردوں کے اعضائے تناسل پر خارش کی صورت میں اس دوا کے چار قطرے دوگھونٹ پانی میں ملا کر دن میں تین بار پئیں۔

ایسے مریض جن کو خارش ہو وہ روزانہ اپنے کپڑے تبدیل کریں اور اپنا صابن اور تولیہ الگ رکھیں۔

کھانے میں چکنائی ، تیز مرچ اورگرم مصالحہ جات سے مکمل پرہیز رکھیں

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1841463 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More