پانچ روزہ تربیتی پروگرام

 تنظیم ابنائے اشرفیہ شاخ ہوڑہ کا پانچ روزہ تربیتی پروگرام جامع مسجد ٹکیہ پاڑہ میں20 / رمضان ا لمبارک سے

ہوڑہ : شب قدر کی عبادت بلا شبہ ہزارہامہینوں کی عبادت سے افضل ہے شب قدر ماہ رمضان کے عشرۂ اخیرہ کی کس طاق رات میں ہے اسے متعدد مقاصد کی وجہ سے مخفی (چھپاکر) رکھا گیاہے ان ہی میں سے ایک یہ بھی ہے کہ لوگ 27رمضان کی شب کو ہی شب قدر نہ سمجھیں بلکہ شب قدر کی تلاش و جستجو میں رمضان کے عشرۂ اخیرہ کی ہرطاق رات میں زیادہ سے زیادہ عبادت و ریاضت میں مصروف رہیں اور عبادت صرف نفل نماز ہی نہیں بلکہ ہر وہ نیک جائز کام ہے جو رب تعالی کی رضا و خوشنودی کے لئے کیا جائے اور علم دین سیکھنا تو نفل نماز پڑھنے سے بدرجہا بہتر ہے کیوں کہ حدیث پاک میں ہے کہ ’’علم دین حاصل کر نے کی عرض سے کسی مجلس علم میں تھوڑی دیر کے لئے بیٹھنا ہزار رکعت نفل نمازپڑھنے سے بہتر ہے ۔ علاوہ ازیں علم دین سیکھنا بھی عبادت ہے اس سے معتکفین اور عابدین کے اعتکاف و عبادت میں کہیں سے رکاوٹ بھی پیدا نہیں ہوتی پروگرام میں شر کت کے بعدپوری رات عبادتوں میں مصروف رہ سکتے ہیں اورشریعت طاہرہ کی روشنی میں عام ہدایت و رہنمائی دیگر راتوں کی طرح رمضان المبارک کے عشرۂ ا خیرہ کی طاق راتوں میں بھی مستحسن و مستحب ہے اور پھر کما حقہ عبادت کرنے کے لئے دینی علوم اورشریعت اسلامیہ کے احکام و مسائل سے واقفیت ضروری ہے تاکہ لوگ ا س کی روشنی میں صحیح طریقہ پر عبادت کر سکیں کیوں کہ احکام و مسائل کی معلومات کے بغیر عبادت صحیح طور پر نہیں ادا کی جاسکتی بلکہ بقول سید الطائفہ حضرت سیدنا جنید بغدادی رحمۃ ا ﷲ علیہ ’’من تزھدبغیر علم فقد مات علی الکفر‘‘ یعنی بغیر علم شرع کے جو زہد و عبادت کر تا ہے اس پر کفر کے خاتمہ کااندیشہ ہے۔

آج بعض مسلمان جس طرح کے بعض توہمات میں مبتلا ہو گئے ہیں اس کی اصلاح کی جائے مثلاً کچھ لوگ کسی مہینے یا کسی دن کو نحس سمجھتے ہیں جیساکہ جنتریوں میں نحس و سعد لکھا ہو تا ہے جب کہ شرعأ ایسانہیں سارے ایام’’ ایام اﷲ‘‘ ہیں کوئی دن منحوس نہیں اور صبح کو کسی اندھے یا آفت رسید ہ کو دیکھ کر نحوست سمجھ لینا راستہ چلتے بلی ،گیدڑ یا لومڑی وغیرہ کا گزر جانا بد فالی کی علامت سمجھ لینا جب کہ شریعت میں ایسے تو ہمات کی کوئی جگہ اور گنجائش نہیں۔خصوصاً آج کے دور میں جب کہ نوجوان نسل میں دینی رجحان ختم ہو تا جارہا ہے علم دین سیکھنا سکھانا اور بھی ضروری ہو جاتا ہے اسی مناسبت سے رمضان ا لمبارک کے آخری عشرہ کی پانچ طاق راتوں میں تنظیم ابنائے اشرفیہ شاخ ہوڑہ اوراراکین جامع مسجد ٹکیہ پاڑہ کے زیرا ہتمام رات بارہ بجے سے 1:30بجے تک جامع مسجد ٹکیہ پاڑہ میں مندرجہ ذیل اغراض و مقاصد کے پیش نظر تربیتی پروگرام گزشتہ پانچ سالوں سے جاری ہے تنظیم ابنائے اشرفیہ شاخ ہوڑہ و اراکین جامع مسجد ٹکیہ پاڑہ کے زیر اہتمام ماہ رمضان ا لمبارک کے عشرۂ اخیر ہ کی 25,23,21 ، 27 اور 29پانچ روزہ طاق راتوں میں صلوٰۃ التسبیح کی نماز کے بعد 12 بجے شب سے چار روزہ تربیتی پروگرام منعقد ہورہا ہے جس میں تنظیم ابنائے اشرفیہ شاخ ہوڑہ کے کنوینر اور جامع مسجد ٹکیہ پاڑہ کے خطیب و امام مولانا محمد عارف حسین مصباحی استاد دارالعلوم قادریہ حبیبیہ فیل خانہ ہوڑہ مندرجہ ذیل عناوین کے تحت آسان لب و لہجہ میں خصوصی تربیت فر مارہے ہیں۔خ پہلی شب درست اسلامی عقائد مثلاً اﷲ تعالیٰ کی ذات وصفات سے متعلق کیساعقیدہ رکھنا چاہئے ؟نبی آخر ا لزماں ﷺ کی خاتمیت اور انبیاء کرام سے متعلق کیا عقیدہ ہونا چاہئے ؟اس کے علاوہ متفرق اسلامی عقیدوں سے متعلق گفتگو ہوگی۔ خ دوسری شب میں طہارت حاصل کر نے اور نماز پڑھنے کا طریقہ اور اسکے ضروری مسائل خ تیسری شب روزہ اور زکوٰۃ وغیرہ کے ضروری مسائل خ چوتھی شب متفرق اسلامی مسائل اور سوالات و جوابات سے متعلق پروگرام منعقد ہوگا جس میں آپ حضرات سے وقت معینہ پر حاضر ہو نے کی گزارش ہے۔ ( دفتر تنظیم ابنا ئے اشرفیہ شاخ ہوڑہ) ۔
Muhammad Arif Hussain
About the Author: Muhammad Arif Hussain Read More Articles by Muhammad Arif Hussain: 32 Articles with 57235 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.