بچوں اور بڑوں کے لیے یکساں مفید سوال و جواب - 4

بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

ایمان کیا ہے؟

ایمان چھ اشیاء کا نام ہے. جس پر ایمان لانا ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے یعنی اللہ پر ایمان جس کو تفصیلا ہم نے سیکھا. فرشتوں پر ایمان، اللہ کی بھیجی کتابوں پر ایمان، اللہ کے بھیجے گیے رسولوں پر ایمان، مرنے کے بعد آخرت کے دن جزا اور سزا کے لیے دوبارہ زندہ ہونے پر ایمان اور اچھی اور بری تقدیر پر ایمان.

کیا ایمان زیادہ اور کم ہوتا ہے؟

جی ہاں، ایمان نیک اعمال کرنے سے زیادہ ہوتا ہے اور برے اعمال کرنے سے کم ہوتا ہے.

کیا ایمان کسی کیفیت کا نام ہے؟

جی ہاں، ایمان تین کیفیات کا نام ہے یعنی ارکان ایمان کو زبان سے اقرار دل سے یقین اور جسم سے عمل کا نام ہے،

اسلام کیا ہے؟

اسلام سے مراد ہے کہ اپنے آپ کو اللہ کی اطاعت میں سپرد کرنا، صرف اللہ کی عبادت کرنا اور شرک سے براءت کرنا.

اسلام کے کتنے ارکان ہیں؟

اسلام کے پانچ ارکان ہیں یعنی کلمہ طیبہ اور توحید کو صحیح معنوں میں سمجھنا اور عمل کرنا، پانچ وقت سنت نبوی کے مطابق اپنے معینہ وقت پر نمار پڑھنا، اپنے جمع شدہ مال پر سال میں ایک دفعہ زکوۃ ادا کرنا اگر وہ مال اپنے نساب کو پہنچ جاۓ، سال بھر میں ایک دفعہ رمضان کے روزے رکھنا، اور استطاعت ہونے پر زندگی میں کم از کم ایک بار حج بیت اللہ کرنا.

احسان کیا ہے؟
عربی کا لفظ احسان اردو میں استعمال لفظ احسان سے بہت مختلف ہے. عربی میں احسان سے مراد ہے نیکی اور بھلائ کی بلندی تک پہنچنا.صحیح حدیث میں ایک مثال دے کر اسکے متعلق یہ بتایا گیا کہ جب آپ نماز پڑھیں تو ایسے پڑھیں گویا کہ آپ اللہ کو دیکھ رہے ہیں یعنی عبادت میں ایسا خشوع ہو اور اگر ایسا نہیں محسوس ہوسکتا تو ایسا محسوس کریں کے اللہ تو مجھے دیکھ رہا ہے،یعنی عبادت میں ایسا خشوع تو ہو ہی.

گویا بچو معلوم ہوا کہ سب سے پہلے مسلمان ہونے کے لیے اسلام اور اسکے ارکان ہیں پھر اللہ پر اور اللہ کے قرآن پر اور تمام ان چیزوں پر ایمان لانا ہے جن کا ذکر کیا گیا، اور احسان ان سب سے اوپر اور چوٹی کا عمل ہے یعنی تمام عبادات کو اس طرح انجام دینا کہ آپ وہ عبادت کرتے وقت اللہ کو دیکھ رہے ہیں اور اگر ایسا نہیں ہوسکتا تو کم از کم ایسا محسوس کرنا کہ اللہ تو آپ کو وہ عبادت کرتے ہوۓ دیکھ رہا ہے جو آپ خالص اللہ کے لیے کر رہے ہیں.
manhaj-as-salaf
About the Author: manhaj-as-salaf Read More Articles by manhaj-as-salaf: 291 Articles with 410671 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.