حضرت لعل شهباز قلندر رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

ولادتِ باسعادت:
ولادت باسعا دت ۵۷۳ھ مطابق ۱۱۷۷ء آذر بائیجان (شہرمَرَنْد) میں ہوئی ۔

شجرہ نسب:
آپ کا شجرہ نسب یہ ہے:حضرت عثمان مروندی بن سید کبیر بن سید شمس الدین بن سید نور شاہ بن سید محمود شاہ بن سید ہادی بن سید مہدی بن سید منتخب بن سید غالب بن سید منصور بن سید بن سید اسماعیل بن امام محمد بن جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ۔

تعلیم وتربیت:
آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی ابتدائی تعلیم وتربیت والد ماجد سید کبیر رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے زیرِ سایہ وطن میں ہوئی،بعد ازاں علماء وفضلاء سے مستفید، اولیاء واصفیاء سے مستفیض ہوئے، آپ کی ذات خشیتِ الٰہی کا سرچشمہ تھی،انوارِ الہٰی سے آپ کا قلب روشن ہوا،یادِ حق میں مشغول رہنے لگے،آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ علم وفضل، فقر وتصوف میں امتیازی شان کے مالک،زہد وتقویٰ میں بے نظیر،روحانیت کے تاجدار ہیں،آپ کی قدر ومنزلت سب پر واضح ہے،آپ کی شہرت وعظمت سے خواص وعوام آگاہ ہیں۔

سلسلۂ بیعت:
قدوۃ السالکین، زبدۃ العارفین حضرتِ سیِّدُنا سیّدبہاؤالدین زکریا ملتانی علیہ رحمۃ اللہ الغنی کے دستِ حق پرست پر شرفِ بیعت حاصل ہوا اور خرقۂ خلافت سےنوازے گئے۔

دینی خدمات:
آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے پوری زندگی تبلیغِ دین میں صرف کردی، اشاعتِ اسلام کے لئے جہاں بھر کا طواف کیا،فروغِ اسلام میں کلیدی کردار داکیا،سندھ میں آپ کی آمد سے نورِ اسلام چمکا،رشدوہدایات کا سلسلہ وسیع ہوا،لادینیت ختم ہوئی، جہالت کے اندھیرے چھٹے،علم ادب کی روشنی پھیلی،خلقِ خدا کی اصلاح ہوئی،آپ کے فیوض وبرکات لا محدود ہیں، حضرت سکندر بودلہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ کے مشہور خلفاء میں سے ہیں۔

فیض یافتہ حضرات:
عبد اللہ شاہ ابدال،سکندر بودلہ، سید علی سر مست، سید عبد الوھاب، سید میراں کلاں، سید صلاح الدین۔

تاریخ وفات ومدفن:
آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے ۱۸شعبان المعظم ۶۷۳ھ مطابق۱۲۷۴ءکووصال فرمایا،مزارمبارک سیوہن شریف(باب الاسلام سندھ) میں زیارت گاہِ عام وخاص ہے۔

Nasir Memon
About the Author: Nasir Memon Read More Articles by Nasir Memon: 103 Articles with 180925 views I am working in IT Department of DawateIslami, Faizan-e-Madina, Babul Madinah, Karachi in the capacity of Project Lead... View More