مسلم یہودی تنازع

ایک یہودی کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے محمد صلی علیٰ علیہ والسلم سے کہا

ہم نے اے رسول محمد صلی علیٰ علیہ والسلم آپ پر سچائی کی ایک کتاب (قراں پاک) نازل کیا ہے -- آپ لوگوں میں اس کے مطابق فیصلہ کریں ---------- اور خیانت کر نے والے مسلمان کے حمایت نہ کریں -

یہ آیت کب اتری اور اس کا پس منظر کیا تھا
آئیے پس منظر میں جھانکنے کی کوشش کرتے ہیں

ایک مسلمان نے دوسرے مسلمان کے گھر سے ایک تھیلا آ ٹے اور ایک زرہ بکتر چرالیا اور اپنے گھر لے گیا لیکن بعد میں اس خوف سے کہ راز نہ افشاء ہو جائے اپنے کو بچانے کے لئے اسے راتوں رات ایک یہودی کے گھر میں امانتآ رکھ آیا -

یہودی کو کچھ پتہ نہ تھا اس نے رکھ لیا -

صبح اصل مالک نے دیکھا آٹا غائب ہے - اتفاق سے آٹے کی بوری میں سوراخ تھا لیکن جس مسلمان نے چرایا تھا اسے پتہ نہیں چل سکا تھا -چنانچہ آٹا سوراخ سے گرتا گیا تھا -

اصل مالک اس گرے ہوئے آٹے کے ساتھ چلتے چلتے پہلے چور مسلمان کے گھر گیا -لیکن اس نے قسم کھا کر انکار کردیا کہ اسے آٹے کے بارے میں کچھ علم نہیں -

خیر اصل مالک پھر نکلا اور گرے ہوئے آٹے کا تعاقب کرتے ہوئے یہودی کے گھر پہنچ گیا اور وہاں سے آٹا برآمد بھی کروالیا - یہودی نے لاکھ کہا کہ اس نے نہیں چرایا لیکن اس یہودی کی کسی نے ایک نہ سنی -

یہ معاملہ ہمارے پیغمبر محمد صلی علیٰ علیہ والسلم کے سامنے پیش ہوا -

چور مسلمان اور اس کے ساتھیوں نے اپنے کو بچانے کے لئے طرح طرح کے حربے استعمال کئی اور محمد صلی علیٰ علیہ والسلم کو غلط باتیں بتائیں-

مسلمان چور کے ساتھیوں نے دلائل دئے یہ یہودی حق کا انکار اور رسول سے کفر کر نے والا ہے -اس خبیث کی بات کا کیا اعتبارکریں - ہم مسلمان ہیں ہماری بات تسلیم کریں -

اس پر قریب تھا کہ محمد صلی علیٰ علیہ والسلم یہودی کے خلاف فیصلہ دے دیتے کہ قران کی یہ آیات نازل ہوئیں -محمد صلی علیٰ علیہ والسلم اور دوسروں کو بتایا گیا کہ چور یہی مسلمان ہے ------- یہودی اس معاملے میں سچا اور بے گناہ ہے -

چنانچہ ان آیتوں میں یہی بات کی گئی ہے کہ اے محمد صلی علیٰ علیہ والسلم ہم نے ایک سچی کتاب اتاری ہے اس کے کہنے کے مطابق -لوگوں میں چاہے وہ کافر ہوں یا مسلمان --انصاف سے کام لیا جائے اور جو جھوٹے ہیں ان کی بات کا اعتبار اور طرفداری نہ کریں --ان دغا باز مسلمانوں کی سائیڈ لیتے ہوئے یہودی کو مجرم نہ قرار دیں-

قران مجید کی جس ایت کا حوالہ دیا گیا ہے وہ یہ ہے-

إِنَّا أَنزَلْنَا إِلَيْكَ الْكِتَابَ بِالْحَقِّ لِتَحْكُمَ بَيْنَ النَّاسِ بِمَا أَرَاكَ اللَّـهُ ۚ وَلَا تَكُن لِّلْخَائِنِينَ خَصِيمًا

سورہ النساء -- آیت ١٠٥

آیت پاک کا ترجمہ قران پاک “احسن القران“ شائع کردہ “ لاہور/ ریاض سعودی عرب سے کیا گیا ہے-

تشریح کے لئے تفسیر علامہ شبیر احمد عثمانی اور مولانا ابواعلیٰ مودودی کی تفہیم القران سے مدد لی گئی ہے -

Munir  Bin Bashir
About the Author: Munir Bin Bashir Read More Articles by Munir Bin Bashir: 124 Articles with 333528 views B.Sc. Mechanical Engineering (UET Lahore).. View More