گوجرانوالہ وا سا اتحاد یونین کاملا زمین کیلئے احسن اقدام

واساملازمین ایک ایسا طبقہ ہے جو کہ ہمارے شہر کی صفائی میں اہم کر دار ادا کر تا ہے یہ وہ ملا زمین ہیں جو کم معا وضہ پر ہماری خدمت پر معمور ہیں یہ الی الصبح اٹھاکر مختلف محلوں کی گلیوں میں سیوریج لائن کو صا ف کر نے کیلئے گٹروں میں اُتر جا تے ہیں اور گندے پانی کو رواں رکھنے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صر ف کر تے ہیں ہم آپ کو بتانایہ چاہتے ہیں کہ یہ ملازمین کم تنخواہوں پر اپنا گزارہ کرتے ہیں اور ان ملازمین نے واسا اتحادیونین گوجرانوالہ کے نام سے اپنی تنظیم بنارکھی ہے یہ ملازمین اپنی یونین کو ہر ماہ تنخواہ پر 100روپے چندہ جمع کرواتے ہیں ان کے قائدین ملازمین کی فلاح وبہبود کیلئے اپنے محکمہ سے بے شمار ہر سال مراعات دلاتے ہیں۔جن میں وردیاں ،بوٹ ،چھتریاں بھی شامل ہیں لیکن یونین فنڈکو جمع کرکے واساملازمین کے جن بچیوں کی شادی ہوتی ہے اس ملازم کو بیس ہزار روپے دیتے ہیں اور اگر کوئی ملازم فوت ہو جائے تو اس کے گھر والوں کو پانچ ہزار روپے دیتے ہیں اور اگر کسی نوجوان ملازم واسا کی شادی ہو تو اس کو بطور سلامی پانچ ہزار روپے دیتے ہیں یونین کی طرف سے یہ اچھی روائیت ہیں کیونکہ اگر قیادت ایماندار ہوتو اس طرح کی فلاح وبہبود ملازمین کا مقدر ہوتی ہے واسا اتحاد یونین نے آج سے کچھ عرصہ قبل اس اہم اور شاندار روائیت کا آغاز کیا اور آج تک ملازمین واسا کو تقریباً (6)چھ لاکھ روپے کی امدادی چیک دے چکے ہیں۔ایم ۔ ڈی واسا جناب خالد بشیر بٹ نے اپنے طورپر محکمہ کی طرف سے ایک اور اہم کام کا آغاز کیا کہ ہرملازم کو 25ہزا ر روپے قرضہ حسنہ دینے کا اعلان فرمایا اور گزشتہ روز چیئرمین واسا جناب حاجی محمد نواز چوھان ایم ۔ پی ۔ اے وپارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب نے اپنے دست مبارک سے دس لاکھ روپے ملازمین واسا میں تقسیم کئے آج بھی لیاقت پارک ٹینکی واسا زون ایک میں یونین واسا کی طرف سے تقریب میں 3,1/2(ساڑھے تین )لاکھ کے چیک ملازمین واسا کو تقسیم کیے جائیں گے اس موقع پر گوجرانوالہ واسا اتحاد یونین سی ۔ بی ۔اے کے صدر ملک نصیر الدین ہمایوں اور جنرل سیکرٹری مسیتے خان نے ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا ہے جس کی صدارت بابائے مزدور میاں عطاء الرحمن فرمائیں گے۔جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں جناب شیخ صلاح الدین صدر چیمبرآف کامرس گوجرانوالہ میڈم سیدہ شاہین اشفاق ایم ۔ پی ۔ اے پاکستان کی مایہ ناز سپرسٹار وویمن کرکٹ ٹیم کی وائس کپتان محترمہ نداڈار ۔ جناب پروفیسر ڈاکٹر عبدالماجد المشرقی چیئرمین تحریک کارخیر،ایم ۔ ڈی واسا جناب خالدبشیر بٹ ممبر صوبائی اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب چیئرمین واسا گوجرانوالہ جناب حاجی محمد نواز چوہان بھی خصوصی طورپر بھی شریک ہورہے ہیں۔
اپنے لئے تو سبھی جیتے ہیں اس جہاں میں
ہے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا
Tahir Saeed
About the Author: Tahir Saeed Read More Articles by Tahir Saeed: 6 Articles with 5595 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.