دوسروں پرتنقید

کہتے ہیں کہ ایک بار چین کے کسی حاکم نے ایک بڑی گزرگاہ کے بیچوں بیچ ایک چٹانی پتھر ایسے رکھوا دیا کہ گزرگاہ بند ہو کر رہ گئی۔حاکم نے اپنے ایک پہریدار کو نزدیک ہی ایک درخت کے پیچھے چھپا کر بٹھا دیا تاکہ وہ آتے جاتے لوگوں کے ردِ عمل سْنے اور اْسے آگاہ کرے۔اتفاق سے جس پہلے شخص کا وہاں سے گزر ہوا وہ شہر کا مشہور تاجر تھا جس نے بہت ہی نفرت اور حقارت سے سڑک کے بیچوں بیچ رکھی اس چٹان کو دیکھا، یہ جانے بغیر کہ یہ چٹان تو حاکم وقت نے ہی رکھوائی تھی اْس نے ہر اْس شخص کو بے فائدہ اور بے حساب باتیں سنائیں جو اس حرکت کا ذمہ دار ہو سکتا تھا۔ چٹان کے ارد گرد ایک دو چکر لگائے اور چیختے دھاڑتے ہوئے کہاکہ وہ ابھی جا کر اعلیٰ حکام سے اس حرکت کی شکایت کرے گا اور جو کوئی بھی اس حرکت کا ذمہ دار ہوگا اْسے سزا دلوائے بغیر آرام سے نہیں بیٹھے گا۔یہ کہتاہواوہ وہاں سے چلتابناجب کہ چٹان کووہیں پڑے رہنے دیا۔

اس کے بعد وہاں سے تعمیراتی کام کرنے والے ایک ٹھیکیدار کا گزر ہوا۔ اْس کا ردِ عمل بھی اْس سے پہلے گزرنے والے تاجر سے مختلف تو نہیں تھا مگر اْس کی باتوں میں ویسی شدت اور گھن گرج نہیں تھی جیسی پہلے والا تاجر دکھا کر گیا تھا۔ آخر ان دونوں کی حیثیت اور مرتبے میں نمایاں فرق بھی تو تھا!

اس کے بعد وہاں سے تین ایسے دوستوں کا گزر ہواجو ابھی تک زندگی میں اپنی ذاتی پہچان نہیں بنا پائے تھے اور کام کاج کی تلاش میں نکلے ہوئے تھے۔ انہوں نے چٹان کے پاس رک کر سڑک کے بیچوں بیچ ایسی حرکت کرنے والے کو جاہل، بیہودہ اور گھٹیا انسان سے تشبیہ دی، قہقہے لگاتے اور ہنستے ہوئے اپنے گھروں کو چل دیئے۔

اس طرح مختلف لوگ گزرتے رہے اور پتھر کو ، حکمرانوں کو برا بھلا کہتے رہے۔جب کہ کسی نے بھی خودزخمت نہ کی کے چٹان کوسڑک کے درمیان سے اُٹھاکہ سائیڈپرکردے۔

اس چٹان کو سڑک پر رکھے دو دن گزر گئے تھے کہ وہاں سے ایک مفلوک الحال اور غریب کسان کا گزر ہوا۔ کوئی شکوہ کیئے بغیر جو بات اْس کے دل میں آئی وہ وہاں سے گزرنے والوں کی تکلیف کا احساس تھا اور وہ یہ چاہتا تھا کہ کسی طرح یہ پتھر وہاں سے ہٹا دیا جائے۔ اْس نے وہاں سے گزرنے والے راہگیروں کو دوسرے لوگوں کی مشکلات سے آگاہ کیا اور انہیں جمع ہو کر وہاں سے پتھر ہٹوانے کیلئے مدد کی درخواست کی۔ اور بہت سے لوگوں نے مل کر زور لگاکرچٹان نما پتھر وہاں سے ہٹا دیا۔

اور جیسے ہی یہ چٹان وہاں سے ہٹی تو نیچے سے ایک چھوٹا سا گڑھا کھود کر اْس میں رکھی ہوئی ایک صندوقچی نظر آئی جسے کسان نے کھول کر دیکھا تو اْس میں سونے کا ایک ٹکڑا اور خط رکھا تھا جس میں لکھا ہوا تھا کہ:
حاکم وقت کی طرف سے اس چٹان کو سڑک کے درمیان سے ہٹانے والے شخص کے نام۔ جس کی مثبت اور عملی سوچ نے مسائل پر شکایت کرنے کی بجائے اْس کا حل نکالنا زیادہ بہتر جانا۔

پاکستانیوں کاحال بھی کچھ ایساہی ہے کہ ملک میں جمہوری حکومت آئے یاآمریت کی حکمرانی پاکستانی عوام کاکام صرف تنقیدکرناہے۔زیادہ ترلوگ تواپنے ایک ووٹ کوپتانہیں کیاسمجھتے ہیں۔پہلے توالیکشن کے دنوں میں لوگوں کادل کرتاہے کہ سیاسی رہنماؤں کی ناک کی لکیریں نکلوائی جائیں اورپھرجب کوئی بھی سیاسی پارٹی الیکشن جیت جاتی ہے تولوگوں کادل ہوتاہے کہ اگراُن کے گھرکے سامنے سڑک کاایک چھوٹاساحصہ بھی خراب ہو تووہ ملک کاصدر،وزیراعظم یااُن کے حلقے کاکوئی ایم این اے ٹھیک کرے۔ملک کی تباہی کی اصل وجہ ہی یہ ہے کہ ہرکوئی اس کوتباہ کرنے میں لگاہواہے پاکستان کے کتنے ہی ایسے مسائل ہیں جن کا حل بہت آسانی سے کیاجا سکتا ہے لیکن کوئی بھی ان کوحل کرنے کی کوشش ہی نہیں کرتابلکہ تنقیددرتنقیدکی روایت عام ہوچکی ہے۔ملک میں ہرخاص وعام فرد کوچاہئے کہ وہ شکوہ و شکایتیں بندکرے اورمسائل کوحل کرنے کی کوشش کرے۔ اگرپاکستانی عوام اپنی ذمہ داریوں کوسمجھتے ہوئے اور پورے کواپناگھرسمجھتے ہوئے اسے سنوارنے کی کوشش کرے تویہ ملک جوکہ سونے کی ایک چڑیاہے اپنے پاؤں پردنوں میں کھڑاہوجائے اورپاکستان کاشمارترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں ہوجائے۔

Jamshaid Malik
About the Author: Jamshaid Malik Read More Articles by Jamshaid Malik: 43 Articles with 99428 views You Can Get More Info About Malik Jamshaid Azam With Face Book Page Link.

https://www.facebook.com/MalikJamshaidazamofficial
.. View More