ایم ایل ایم(ملٹی نیٹ ورک مارکٹنگ کیا ہے؟

• دنیاکے امیر ترین لوگ نیٹ ورک بناتے ہیں باقی لوگ صرف کام ڈھونٹتے ہیں (رابرٹ کیوساکی)۔
• نیٹ ورک مارکٹنگ ہر عام انسان کو موقع دیتی ہے امیر ہونے کا میں شکریہ ادا کرتا ہو تمام نیٹ ورک مارکٹنگ کمپنی کا آپ پر خدا کی رحمت ہو(بل کلنٹن)۔
• اگر مجھے اپنی زندگی دوبارہ شروع کرنی پڑے تو میں نیٹ ورک مارکٹنگ سے آغاز کرونگا(بل گیٹس)۔
• نیٹ ورک مارکٹنگ ایسا مستند کاروباری منصوبہ ہے جو انسان کو اس کی مالی پریشانی سے ہمیشہ کے لئے دور کردیتا ہے اس لحاظ کہ بغیر کہ وہ امیر ہے غریب ہے اس کی تعلیمی قابلیت کیا ہے اس کا مذہب کیا ہے وہ مرد ہے یا عورت(وارن بوفے)۔

اتنے کامیاب لوگ اور ان لوگو ں کا نیٹ ورک مارکٹنگ کے بارے میں بیان پڑھ کر آپ کا ذہن ضرور سوچ رہا ہوگا کہ اس کے بارے میں ضرور معلومات حاصل کرنی چاہیے۔

اس آرٹیکل میں یہی معلومات میں آپ کو فراہم کررہا ہوں۔

کیا آپ کے دوست نے کبھی آپ سے مشورہ کیا ہے کہ یار مجھے نیا موبائل فون چاہیے کون سا موبائل لینا چاہیے اور آپ نے اس سے کہا ہو کہ ہاں بلکل فلاں کمپنی کا فلاں ماڈل لے لو اور بے فکر ہوجائو سارے آپشن ہے مینو بہت یوزر فرینڈلی ہے اور تمام خصوصیات آپ سے بیان کردیتا ہے آپ اپنے دوست پر بھروسہ کرتے ہے اوراس کے ساتھ جاکر مطلوبہ موبائل لے کر آجاتے ہیں اب آپ سوچیے آپ نے ایک موبائل کمپنی کی مارکٹنگ اپنے دوست سےبنا کسی مالی فائدے کے لالچ کے بغیر کی اور فائدہ کس کا ہوا موبائل کمپنی کا آپ نے اس کمپنی کا ایک نیا یوزر بنا دیا اس کی پراڈکٹ بکوادی

اب کوئی کمپنی موبائل کمپنی ایسی ہوجو آپ سے کہے کہ آپ میرا موبائل استعمال کرے اس سے مطمین ہوجائے تو اپنے دوستوں کو رشتہ داروں کو اس کے بارے میں بتائے اور آپ کے ریفر کرنے سے جو بھی ہم سے موبائل لیگا ہم آپ کو اس کا کمیشن دینگے اور اگر آپ کے کسی احباب نے ہماری پراڈکٹ لے لی اور اس نے بھی کسی کو ہمارا موبائل دلوادیا تو اس کو تو کمیشن ملیگا ہی لیکن آپ کو بھی اس میں سے کچھ حصہ ملیگا اسی طرح یہ چین تقریبا گیارہ لیول تک چلتی جائی گی اور آپ صرف ایک انسان کو اپنی پراڈکٹ دلواکر اس کا کمیشن مختلف لیول پر دیتی ہے -

اگر آپ نے 50 لوگوں کو موبائل دلوا دیا اور ان 50 لوگوں نے بھی مختلف لوگو ں کو موبائل دلوادیئے اور ان کے نیچے بھی لوگوں نے اور لوگوں کو موبائل دلوا دیئے تو اندازہ کیجیئے آپ کا کمیشن کتنا ہوگا اور یہ سلسلہ تقریبا گیارہ لیول تک جائیگا-

پاکستان میں مختلف کمپنیاں ہے جو اسی طرح اپنی پراڈکٹ فروخت کرتی ہیں جن میں بیوٹی پراڈکٹس،ہیلتھ کیئر پراڈکٹ،ہیلتھ کیئر ڈیوائس اور مختلف پراڈکٹس ہے ان میں ایک نمبر کمپنی بھی ہے اور دہ نمبر کمپنی بھی دنیا پھر میں کیوں کہ قوانین موجود ہے اس لیئے وہا ں فراڈ کمپنی کی گنجائش نہیں ہے لیکن پاکستان تو آپ جانتے ہی ہے یااں دہ نمبر کام کرنے والوں کی عیاشی ہے اسی لیئے لوگ دو نمبر کمپنی کے ہاتھوں کافی بیوقوف بنے ہیں -

ایک نمبر کمپنی وہی ہوگی جس نے مارکٹہ میں کم اَز کم دس سال کی مدت پوری کی ہو اور اسکی پروڈکٹس کی تعداد کم سے کم 25 یا اس سے زیادہ ہو ( ڈائریکٹ سیلنگ ایسوسی ایشن ) سے رجسٹرڈ ہو خصوصاً پاکستان اس کی پراڈکٹ حلال ہو اس کی پروڈکٹس جس ملک میں کام کررہی ہو وہاں ٹیکس یعنی اپنا ٹیکس دیتی ہو اور اس کا ریکارڈ ویب پر آن لائن موجود ہو اور وہ صرف بندے لانے پر نہیں پراڈکٹ کی فروخت پر کمیشن دیتی ہو یہ ہماری خوش نصیبی ہے کے ایسی تقریباً 3 کمپنیز میرے علم کے مطابق یہاں ہے جس کو میں سمجھتا ہو کے اس میں یہ ساری خصوصیات موجود ہے۔ جس کو نام پتہ کرنا ہو وہ مجھ سے رابطہ کرسکتا کیوں کے یہ آرْٹِیکَل میں کسی خاص کمپنی کی تشہیر کے لیے نہیں لکھ رہا اِس لیے اس کمپنی کے نام سے فی الحال معذرت ۔

نیٹ ورک مارکیٹنگ سب سے زیادہ آسان محفوظ طریقہ ہےاپنی مالی حالت بہترین بنانے کا ، اس کے فائدے بیشمار ہے آپ پر ٹائمنگ کی کوئی قید نہیں ہوتی آپ کی جب مرضی آپ کام کریں جتنے بجے مرضی آفس جائے ایک دو سال محنت کے بعد آپ گھر بیٹھے ہونگے اور یہ بزنس آپ کا اثاثہ بن چکا ہوگا اور آپ کے لیے رقم جینیریٹ کریگا اِس کا فائدہ یہ ہے کے آپ کے مرنے کے بعد یہ بزنس آٹومَیٹِک آپ کی فیملی کو شفٹ ہوجاتا ہے اِس میں کوئی آپ کا نوکر نہیں ہوتا کوئی آپ کا باس نہیں ہوتا آپ خود ہی اپنے باس ہوتے اِس کو اسٹارٹ کرنے میں سرمایہ میری معلومات کے مطابق 40000 میں شروع کیا جاسکتا ہے سبزی کی ریڑھی بھی لگانی ہو تو اس سے زیادو رقم صرف ہوتی ہے اور رسک فیکٹر الگ ہے یہ آپ کے لیے ایسا درخت بن جاتا ہے جو آپ کے لیے پھل نہیں پیسے لگائے گا جس کی چھاوں میں آپ کی فیملی بھی آپ کے بعد لطف اندوز ہونگی ان کے لیے آپ کو فکر نہیں ہوگی آپ بہت جلد ریٹائیرڈ لائف انجوئے کرینگے اور پِھر آپ کو جس کام کا شوق ہووہ شوق سے کریں ، اِس کے بعد پیسے کی طرف سے بے فکر ہوجاتے ہے اس کو آپ دنیا کے کسی بھی ملک اور شہر سے آپریٹ کرسکتے ہے کیوں کے نیٹ ورک مارکٹنگ کمپنی ملٹی نیشنل کمپنی ہی کرتی ہے جن کی تقریبا ہر ملک اور بڑے شر وں میں برانچ ہوتی ہیں جب آپ اس کمپنی کے ممبر بنتے ہے جس کی فیس کم از کم 1000 یہ 2000 کے درمیان ہی ہوتی ہے تو اپ کو ایک لائیف ٹائیم، لائیسنس نمر اور ممبر شپ کارڈ الاٹ کردیاجاتا ہے

جس کے زریعہ آپ آن لائین بھی اپنا بزنس کرسکتے ہے اور دنیا میں کسی جگہ بھی-

جس کو اس انڈسرئی میں قدم رکھنا ہو مدد کی ضرورت ہووہ مجھ سے رابطہ کرسکتا ہے- مجھے خوشی محسوس ہوگی اگر کسی کے کام آسکا۔

شکریہ

آپ کی دعاؤں کا طالب

Aamir Patni
About the Author: Aamir Patni Read More Articles by Aamir Patni: 6 Articles with 44045 views Professional Animator
NLP Practitioner
Reiki Master
Writer



.. View More