وہ ایک سجدہ۔۔۔۔

 آج میں آپ کو ایک ایسے عمل سے متعارف کروانا چاہتاہوں جو واقعی گراں توہے لیکن ہزار سجدوں سے دیتاہے آدمی کونجات، ایک ایسا تحفہ قارئین کی نظر کررہا ہوں جو نہ صرف مجرب ہے بلکہ مجھ فقیر کا آزمودہ بھی ہے میرا تجربہ ہے کہ آپ کی تمام مسائل ایسے ٹھیک ہوتے جاینگے جیسے کھبی تھے ہی نہیں خواہ وہ آپ کے جسمانی مسائل ہوں یا روحانی، اس عمل سے کئی گھروں کے حالات بدلتے دیکھے ، لوگوں کے کاروبار چلتے دیکھے ، کئی بدکاری کرتے ہوئے راہ راست پے آگے ، یعنی من کی وہ مرادیں بھی پوری ہوئیں کہ جن کا ہونا مشکل اور ناممکن نظر آتاتھا، کئی بیووں کے شوہر راہ راست پے آگے ، کئی بدزبان اورکئی بیماریوں میں مبتلا خواتین اور حضرات نہ صرف سدھرے بلکہ آج وہ نیکی کا درس بھی دیتے نظر آتے ہیں۔

کئی جسمانی بیماریوں کے لئے میں نے اپنے مریضوں کو بتایا اور اس کا بیماری سے نجات کا بھی موجد پایا، کئی ایسے امراض ٹھیک ہوئے جن کا ایک سپیفیک ٹائم میں ٹھیک ہونا ممکن نہ تھامثال کے طور پر بھگند ر ناسور، کینسر ، بواسیر، دل کا عارضہ ، رسولیاں، ڈراونے خواب، ٹیشن پریشانی غمگین رہنا، تنگی قلب ، اولاد کا نہ ہونا، مفلسی یا مایوسی، لقوہ جھوٹ بولنا، پینا پلانا ، دائمی درد سر ، صحت یابی کا عمل رک جانا، ہموفیلیا، اور وہ بیماریاں جن کو مکمل شفایابی کے لئے کچھ وقت دکارہو تاہے اور بیماری کی شدت کا اندازہ اسی کوہوسکتاہے جو کھبی اس تکلیف سے گزرا ہولیکن اس عمل کے بعد خود مریض آکر یہ بتاتے ہیں کہ شفایابی کا عمل کتنا تیز تر ہوگیا ہے لیکن اس عمل کے بعد، گواس عمل کے لئے جتنا بھی لکھوں کم ہے۔

آپ قارئین اس عمل کو کر کے دیکھیں فائدہ ہونے پر مجھ فقیر کے لئے (رانا ذوالفقارعلی صاحب ، سیالکوٹ کے لئے جن کو میں نہیں جانتا لیکن یہ عمل ان کے ایک کتابچے سے پڑھا اور اس کو ایک وظیفہ بنا لیا اور وہ پایا جو بیان کرنے سے قاصر ہوں) ہمارے لئے بھی دعا فرمائیں۔

سجدہ فقیری وہ سجدہ جو فقیر کرتے ہیں جو منگ توں کا کام ہے مانگنا کس سے اﷲ سے ، تو رو رو کے اور گھڑگھڑا کے ، اﷲ جل جلالہ سے مانگنے والا رات ایک بجے کے بعد نہیں سوتا، وہ اپنی کمر زمین پے نہیں لگاتا ، ستاروں کو دیکھتا رہتاہے فجر سے بہت پہلے ستارے ایک ایسے مقام پر پہنچ جاتے ہیں جب موسم انتہائی معتدل ہوجاتاہے، گرمیوں میں اس وقت گرمی کا احساس ختم ہوجاتاہے اور سردیوں میں سردی کا احساس ختم ہوجاتاہے ، ایسا معلوم ہوتاہے کہ سارہ کائنات سمٹ گی ہے یہی وہ وقت ہوتاہے مجھ جیسافقیر اﷲ جل جلالہ سے صدالگاتاہے سونییاں ربا سوہنا وقت اے کرم نوازیاں کر جو دل میں آپ کے دعاہے وہ مانگیں ہر فقیر کے مانگنے کے اپنے الفاظ ہیں اس وقت جو مانگا جاتاہے اس کو دے دیا جاتاہے یہی وقت قبولیت کا ہے اس وقت کا مانگا ہواکھبی واپس نہیں لوٹایا جاتا ویسے بھی سجدے میں جو مانگا جاتاہے قبول کر لیا جاتاہے آپ بھی اس وقت ایک سجدہ کرکے اﷲ جل جلالہ سے اپنی حاجت کو پورا کروا سکتے ہیں جس نے بھی اس طرح سے مانگا اس کو دیا گیا۔

لوگوں نے اس طرح سے پاکستان میں مانگااور ان کو نتیجہ ہزاروں میل دور رہنے والوں کے لئے مل گیاکئی مریضوں کے آپریشن ہونے تھے یہ سجدہ مرض سے نجات کا ذریعہ بن گیاکسی طرح کی بھی حاجت روائی نہ ہوئی ہو، اس ایک سجدے میں پوری ہوجائے گی اﷲ اکبر کہہ کر سجدہ میں چلے جائیں اور پڑھیں
۱۔ سبحن ربی الا علی سا ت مرتبہ
۲۔ انہ سمیع قریب گیارہ مرتبہ (سورہ سباآیت نمبر 50)
۳۔ لبیک الھم لبیک گیارہ بار اور پھر سجدے میں دعامانگیں

سجدہ فقیری کا وقت اور وجہ قبولیت
مسجد میں جتنے بجے نماز فجر کھڑی ہوتی ہے اس سے ڈیڑھ گھنٹہ قبل جب راتیں چھوٹی ہوں اور دو گھنٹہ قبل جب راتیں بڑی ہوں یہ وہ وقت ہے جب میرا سوہنا رب پہلے آسمان سے اپنی مخلوق سے ہم کلام ہوتاہے حدیث کا بیان اس طرح ہے کہ ہے کوئی مانگنے والا کہ میں اس کو دوں ، ہے کوئی بیمار کہ اس کو شفادوں، ہے کوئی رزق کا مارا کہ اس کو رزق دوں ہے کوئی معافی مانگنے والا کہ اس کو معاف کردوں ہے کوئی پریشان حال کہ اس کی پریشانی دور کردوں ہے کوئی حاجت مانگنے والا کہ اس کی حاجت پوری کردوں اور یہ سلسلہ اﷲ جل جلالہ کی ندا کا فجر کی نماز سے پہلے ختم ہوجاتاہے یقینا جو کوئی اﷲ جل جلالہ کی اس ندامیں آجائے گا اس کی حاجت پوری ہو جائے گی فقیر اس طرح مانگنے سے غفلت نہیں کرتابس آپ سے درخواست ہے کہ مانگیں تو فقیر بن کے مانگیں سجدے میں مانگنے کا دوسراراز یہ ہے کہ اﷲ جل جلالہ سجدے میں بندے کے سب سے ذیادہ قریب ہوتے ہیں تیسرا یہ کہ سجدے میں جو پڑھا گیا وہ انتہائی اعلی اور قرابت کا ذریعہ ہے سبحن ربی الا علی کہہ کے تعریف کی انہ سمیع قریب کہہ کے قرب حاصل کیا اور لبیک الھم لبیک کہہ کر حاضری لگوائی اورسجدے میں دعا کی اور منظوری ہو گی۔

اﷲ اکبر کہہ کے بیٹھ جائیں دعا کے لئے ہاتھ اٹھائیں الحمدشریف بمع بسم اﷲ کے پڑھ کر وہی دعا مانگیں جو سجدہ میں مانگی تھیں یاد رکھیں کہ الحمد شریف کھبی بھی بغیر بسم اﷲ الرحمن الرحیم کے نہ پڑھیں ویسے بھی جو شخص 41بار روزانہ الحمد شریف پڑھتاہے اﷲ پاک اس کی ہر ضرورت کو پورا کرتے ہیں اسکی حاجت روائی ہوجاتی ہے اس کا راز یہ ہے کہ نبی کریم ﷺ نے بیان کیا ہے کہ جب بندہ کہتاہے-
 
ایاک نعبد و ایاک نستعین o تواﷲ جل جلالہ فرماتاہے اے بندے جو تو نے مانگا میں نے دے دیایہاں نتیجہ اﷲ تعالی پر چھوڑدینا چاہیے کیونکہ وہ جو کچھ دے گا بہتر ہی ہوگا۔

اپنے پڑھنے والوں سے التماس ہے کہ جب دعائیں کسی بھی طور قبول نہ ہورہی ہوتو اﷲ جل جلالہ کو یہی سجدہ کرکے منا لیں اور اپنی مرادیں پائیں انشا اﷲ دعائیں قبول ہونگی ، ایک دل کا ایسا راز تھا جو آج قارئین کے حوالے کرکے بہت روحانی سکون مل رہا ہے یہ سجدہ کرنے اور اس عمل کے لئے کوئی اجازت کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ کلام الہی ہے

ایک اور روحانی محفل جو آپ اپنے دوستوں میں ، اپنے احباب گھروالوں کے ساتھ بیٹھ کر آسانی سے کرسکتے ہیں اگر اس کو اپنے گھر میں ایک رواج ایک اصول یا ایک طریقہ کار کے طور پر اپنا لیں تو آپ اپنے گھر میں روحانی سکون دیکھیں وہ سکون جس کے لئے ہم مارے مارے پھرتے ہیں وہ محفل ہے درود شریف کی اپنے پڑھنے والوں کو اگریہ بتانا شروع کردوں کہ اس محفل سے کیا کیا حاصل کیا جاسکتاہے تو یقینا ایک کتاب مرتب کی جاسکتی ہے میر ی قارئین سے گزارش ہے کہ اس کو کریں اور اس سے فائدہ پانے کی صورت میں تما م قارئین کو بتائیں تا کہ اور لوگ بھی مستفید ہوسکیں۔

ترکیب اعلی : درود شریف پہلے نبی کریم ﷺ کا نام مبارک یا محمد کہیں پھر ایک بار ﷺ کہیں اسطرح ایک تسبیح پڑھیں پھر نبی کریم ﷺ کا دوسرا نام مبارک اور پھر ﷺ ایک تسبیح پھر تیسرا نام مبارک اور پھر ساتھ ﷺ ایک تسبیح اسطرح ۹۹ نام پورے کرنے ہیں اسطرح پڑھنے سے آپ کونبی کریم ﷺ سے یقینی محبت پیدا ہوگی، اور یہ ورد آپ کی زندگی میں ایسی تبدیلیاں لائے گاکہ آپ حیران رہ جائیں گے، آپ کسی بھی اپنی مراد کا تصور ذہن میں رکھ کر اس محفل کو کریں آخر میں دعامانگیں گڑگڑا کر ، ایک منگتا بن کر ایک فقیر بن کر پھر دیکھیں ، انشااﷲ مشکل سے مشکل کام بھی آسان ہوجائے گا، کیونکہ یقین ہونا چاہیے کہ جو کرتاہے اﷲ جل جلالہ کرتاہے-
Dr Zafar Ahmed Malik
About the Author: Dr Zafar Ahmed Malik Read More Articles by Dr Zafar Ahmed Malik: 2 Articles with 11300 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.