دُور کریں اب سرکا درد

 جسمانی امراض میں سر کا درد ایک ایسا مرض ہے جسے برداشت کرنا مشکل ترین کام ہوتا ہے۔تیز دھوپ ‘ تیز روشنی ‘ نیند کی کمی‘ تھکن‘ جسم میں شکر کی سطح کا کم ہونا‘ ذہنی دباﺅ‘ فشار خون کا کم ہونا‘ تیز ہوا‘ شور‘ دھواں ‘آلودگی ‘غصہ‘ بے صبری ‘تیز نمک مرچ ‘چاکلیٹ‘ تیز بد ُبو یا خوشبو اورسافٹ کولڈ ڈرنک سردرد کا سبب بن سکتی ہیں ۔

جن لوگوں کو سر کے درد کی شکایت ہوتی ہے ان کی جیبوں میں سرکے درد کی گولیاں ہمہ وقت موجود ہوتی ہیں لیکن مشاہدہ یہ ہے کہ بہت زیادہ درد کش گولیوں کا استعمال سردرد میں کمی کی بجائے اس کو مزید بدتر بنا دیتا ہے۔ ایک جدید تحقیق تو سرکے درد کی گولیوں کے کم استعمال کا مشورہ بھی دیتی ہے ۔ ایک تحقیق کے مطابق سردرد یا آدھے سر کے درد کے لئے جو لوگ اسپرین یا دیگر درد کش گولیاں استعمال کرتے ہیں اُن کی حالت زیادہ خراب ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا‘ ہے ایسے میں قدرتی ذرائعوں سے مدد لینا زیادہ بہتر نظر آتا ہے۔

ماہرین کے مطابق کیلے کے چھلکوں کی مدد سے سر درد کا انتہائی موثر علاج ممکن ہے۔کیلے کے چھلکوں کو پیس کر درد کی جگہ15 منٹ تک لگائے رکھنے سے سرکے درد میں افاقہ ہوتا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق سر کا درد خون کی شریانوں میں پیدا ہونے والے تناﺅ اور تبدیلیوں کے باعث ہوتا ہے جب کہ کیلے میں موجود ”میگنیشیم“ نسوں کو سکون عطا کر کے سر درد کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

سر کے درد کا علاج لیموں کے ذریعے بھی ممکن ہے۔لیموں میں قدرت نے ایسی تاثیر رکھی ہے کہ اگر بغیردودھ کی چائے میں لیموں کے چند قطرے ملا کر پیا جائے تو سر درد میں فوری افاقہ ہوتا ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ گرمی اور تھکن کے باعث ہونے والے سر درد کے لئے لیموں کے چھلکوں کا آمیزہ بنا کر ماتھے پر ملنے سے سردرد میں جلد آرام آجاتا ہے۔

زیادہ پتی و الی چائے میں ½لیموں نچوڑ یں ۔ اس میں چینی یا ذرا سا نمک ملا کر پی لیں۔سر کے درد میں فوری آرام آجائے گا۔

سرکے درد کی صورت میں زیتون کا تیل ڈال کر مالش کریں یا پھرپیاز کاٹ کر سو ُ نگھیں ‘تھوڑی دیر میں تکلیف سے نجات مل جائے گی۔

پیاز کو سل پر پیس کرپیروں کے تلوﺅں پر لیپ کرنے سے دردسر ختم ہوجائے گا۔ دہکتے ہوئے کوئلے لے کر اس پر شکر ڈال دیں ۔ اس کے دھوئیں سے سرکا درد ختم ہوجائے گا۔

تھوڑا سا نمک چاٹیں اور 10منٹ کے بعد ٹھنڈا پانی پی لیں۔لیموں کے عرق میں روئی میں لپیٹ کر سر پر ملیں اور کچھ ہی دیر کے بعد خود کو تازہ دم محسوس کریں۔

ناک میں روغن بادام ٹپکانے سے آدھے سر کا درد جاتا رہتا ہے۔اگر گرمی سے سر کا درد ہو تو ماتھے پر ککڑی کا چھلکا رگڑنے یا پیس کر لگانے سے سکون ملتا ہے۔ صندل اور کافور یا صرف دار چینی پیس کر ماتھے پر لیپ کریں اور سر پر کدو کے تیل کی مالش کریں۔ سر کے درد سے راحت مل جائے گی۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Shazia Anwar
About the Author: Shazia Anwar Read More Articles by Shazia Anwar: 197 Articles with 287421 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.